دائیں طرف کندھے اور کہنی میں شدید درد تھا درد ہر وقت رہتا تھا لیکن سردی میں اور خاص طور پر رات کو تکلیف بڑھ جاتی تھی۔ یہاں تک کہ میں دائیں کروٹ سو نہیںسکتی تھی، کنگھی کرنا، کپڑے وغیرہ بدلنا اور دیگر معمولات کے لیے ہاتھ اٹھانا بہت تکلیف کا باعث تھا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ! آپ کے درس تسبیح خانہ لاہور میں ہر جمعرات آکر سننے کا شرف حاصل ہوا۔ نومبر2016میں اجتماع کے آخری دو دنوں میں شمولیت کا موقع ملا روحانی دم سے بھی فیض یاب ہوئی۔ ماشاء اللہ مخلوق خدا کا بھلا کرنا عبقری کی روایت ہے۔ اللہ تعالیٰ ان سماجی کاموں روحانی عملیات اور تعلق باللہ کو آپ کے لیے اور آپ کی نسلوں کے لیے صدقہ جاریہ بنائے آمین۔
چند دن میں کندھے کا درد بالکل ٹھیک
مجھے صدقہ کی فضیلت کے بارے میں اپنا ذاتی تجربہ لکھنا ہے۔ تقریباً ایک سال سے مجھے دائیں طرف کندھے اور کہنی میں شدید درد تھا ‘درد ہر وقت رہتا تھا لیکن سردی میں اور خاص طور پر رات کو تکلیف بڑھ جاتی تھی۔ یہاں تک کہ میں دائیں کروٹ سو نہیںسکتی تھی، کنگھی کرنا، کپڑے وغیرہ بدلنا اور دیگر معمولات کے لیے ہاتھ اٹھانا بہت تکلیف کا باعث تھا۔ بہت سے ڈاکٹری علاج کروائے‘ ادویات کھا کھا کر معدہ خراب ہوگیا۔ گھریلو کام کاج میں بھی بہت مشکل ہوتی ہے۔ آخر کار ڈاکٹرز نے کہہ دیا کہ Frozen Shoulder کا کوئی علاج نہیں بس ورزش وغیرہ کرلیا کریں۔پھرخدا کا کرنا ایسا ہوا کہ میرے ایک غریب عزیز کو کچھ رقم کی ضرورت تھی میں نے اپنے جسم کا صدقہ سمجھ کر رقم دی اور چند دن کے بعد میرا دائیں کندھا بلک تندرست ہوگیا درد وغیرہ ختم ہوگیا۔
دم شدہ تیل لگایا اور گلٹی ختم
محترم قارئین ! میں اپنا ایک تجربہ لکھ رہی ہوں میرے چھوٹی بیٹے کے ماتھے پر چند ماہ پہلے ایک گلٹی نکل آئی تھی دوائیوں سے کوئی فائدہ نہ ہوا آخر کار اسے نکلوانا پڑا۔ رمضان کا مہینہ تھا بچے کا روزہ بھی ٹوٹ گیا اور بذریعہ آپریشن گلٹی نکلوائی‘ انہوں نے بغیر سن کیے کٹ لگا کر گلٹی نکالی اس لیے شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ ابھی پچھلے ماہ عین اسی جگہ پر دوبارہ گلٹی بننا شروع ہوگئی ہم سب بہت پریشان ہوئے۔ بیٹے کی حالت دیدنی تھی اسے باقاعدہ نماز شروع کردی۔ میں نے اسے ماتھے پر قُلْ یٰٓاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَکے دم والا تیل لگانے کا مشورہ دیا۔ اس نے صبح و شام تیل لگایا۔ نماز کی پابندی کی میں نے اپنے بیٹے کا صدقہ بھی دیا اور ٹھیک دوسرے دن گلٹی غائب ہوگئی اللہ کا کرم ہے‘ دوبارہ ایسا مسئلہ نہیں ہوا۔ عمل سورئہ کافرون یہ ہے۔ روزانہ 1001دفعہ بسم اللہ کے ساتھ سورئہ الکافرون تمام گھر والوں نے مل کر پڑھی اور زیتون کے تیل پر دم کیا۔ اوّل آخر تین تین دفعہ درود شریف پڑھا۔ یہی عمل مسلسل سات روز کیا۔ یعنی 1001 دفعہ سورئہ الکافرون بسم اللہ سمیت پڑھ کر زیتون کے تیل پر دم کیا آخر میں پھر درود شریف پڑھا۔ یہ تیل اتنا بابرکت ہے جس نے بھی استعمال کیا اسے فائدہ ہوا۔ اس میں مزیدزیتون کا تیل ملاتی رہتی ہوں اور لوگوں کو دیتی رہی ہوں اب بھی موجود ہے۔ صرف کانوں کو تیل لگانا ہے مسئلہ کوئی بھی ہو عبقری میں یہ عمل پڑھا تھا اس سے فیض پہنچا۔(کنیزفاطمہ، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں