Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یاقہار پڑھا! جنات کی بچی میری ٹانگیں دبانے آگئی

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

پھر کہتی کیا درد کافی زیادہ ہے؟ میں نے پھر ہاں میں جواب دیا‘ تو انتہائی بے بسی اور معصومانہ انداز میں بولی کہ تو آپ اس طرح کہیَاقَہَّارُنہ پڑھا کریں میں روزانہ آپ کی ٹانگوں کی مالش کردیا کروں گی۔ دیکھئے گا آپ بہت جلد صحت مند ہوجائیں گی۔

ٹانگوں میں شدید درد اور کھچاؤ کی مریضہ تھی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری گزشتہ چند سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ الحمدللہ! ہر آنے والا شمارہ مجھے بہت کچھ سیکھا کر جاتا ہے۔ خاص طور پر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ تو جب تک میں پڑھ نہ لوں مجھے چین نہیں آتا‘ واہ کیا کمال کے جناتی وظائف ہوتے ہیں میں نے جس جس کو بھی بتائے الحمدللہ ان کے کام بنے۔ ہاں جس نے پڑھا ہی نہ یا یقین ہی نہ کیا اس کی بات میں یہاں کرنا مناسب نہیں سمجھتی۔ اب میں اپنا ایک سچا واقعی قارئین کی نذر کرتی ہوں۔
میری ٹانگوں میں شدید درد ہوتا تھا‘ کھچاؤ کی وجہ سے میں نماز بھی کرسی پر پڑھتی تھی۔ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ ایک دن پڑھ رہی تھی تو اس میں یَاقَہَّارُ کا عمل پڑھا‘ جو تھال میں  پاؤں رکھ کر پڑھنے والا ہے۔ میں نے سوچا میں نے یہ عمل کئی بار لوگوں کو بتایا ان کے کام بنے‘ خود میں نے اپنی اتنی بڑی پریشانی کے لیے کیا ہی نہیں۔ میں نے اسی دن تہیہ کرلیا کل صبح سے یہ عمل ضرور کروں گی۔
خوبصورت فراک پہنے ایک بچی ظاہر ہوگئی
اگلے دن ہی میں نے یہ عمل کرنا شروع کردیا۔ چند دن کے بعد عجیب و غریب واقعات ہونا شروع ہوگئے‘ کوئی چیز روتی ہوئی محسوس ہوتی‘ کبھی چیخوں کی آوازیں آتیں۔ ایک رات خواب میں دیکھتی ہوں کہ ایک بچی ہے اس نے سفید رنگ کا خوبصورت فراک پہن رکھا ہے۔ بچی کی عمر کوئی 12 سال ہوگی‘ میری کمر تک اس کا سر آرہا تھا اس نے مجھے اپنے بازوؤں سے میری کمر کے اردگرد پکڑا جیسے کسی کو گلے لگاتے ہیں اور بہت ہی پیار سے مجھے کہتی ہے کہ آپ کو ٹانگوں میں تکلیف اور کھچاؤ ہے‘ میں کہتی ہوں‘ ہاں ہے‘ پھر کہتی کیا درد کافی زیادہ ہے؟ میں نے پھر ہاں میں جواب دیا تو انتہائی بے بسی اور معصومانہ انداز میں بولی کہ تو آپ اس طرح کہ یَاقَہَّارُ نہ پڑھا کریں میں روزانہ آپ کی ٹانگوں کی مالش کردیا کروں گی۔ دیکھئے گا آپ بہت جلد صحت مند ہوجائیں گی۔ (یہ بات نوٹ کرنے کی ہے کہ میں ان دنوں ٹانگوں کی مالش کروانے کیلئے کوئی خاتون ڈھونڈ رہی تھی اور بعض جگہ پر کہا بھی ہوا تھا)۔
میں اس چڑیل سے مالش کیوں کراؤں
میں دل میں مالش کروانے کیلئے راضی ہوجاتی ہوں کہ اتنی پیاری بچی مجھے کہہ رہی ہے‘ پھر اچانک مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں اس سے مالش کیوں کرواؤں‘ اور اس کو کیسے پتہ چلا کہ میری ٹانگوں میں درد اور کھچاؤ ہے اور میں یَاقَہَّارُ پڑھ رہی ہوں۔ میں اسے جھٹکے سے پیچھے کرتی ہوں اور کہتی ہوں تو جو مرضی کرلے‘ پڑھنا تو میں ہرگز نہ چھوڑوں گی۔ پھر وہ بھاگتی ہے تو میں دیکھتی ہوں کہ دیکھوں تو سہی یہ آئی کدھر سے ہے‘ وہ لڑکی فلیٹ کے سٹور میں سے آتی ہے ان کو میں نظر نہیں آرہی‘ اس سٹور میں گھر کی فالتو چیزیں اور میری دوست کے خاوند جو کہ آرمی میں ہوتے ہیں ان کا سامان فلیٹ کے سٹور میں پڑا ہوا تھا‘ جہاں تک مجھے انداز ہوا یہ بچی مجھے اس گھر سے چپکی‘ اللہ تعالیٰ جانتے ہیں کہ اس سٹور میں اس کی فیملی کے اور لوگ بھی رہتے‘ جیسے اس کی والدہ اور کچھ عورتیں وہ بچی اس سٹور سے نکل جاتی ہے میں اس کے پیچھے جاتی ہوں اس بچی نے ٹانگوں کے گھٹنے تک فراک پہنا ہوا‘ دیکھتے ہی دیکھتے اس بچی کی ٹانگوں میں آگ لگتی ہےکہ جیسے سگریٹ کا کش لو اور وہ سرخ ہوتا ہے جیسے ہی اس کی ٹانگیں سرخ ہوکر دھواں بن کر اڑنا شروع ہوجاتی ہیں اور میں دل میں کہتی ہوں اوہ یہ تو جنات ہیں۔
اب میری ٹانگوں کو بہت سکون ہے
اس خواب کے بعد میری ٹانگوں کو کافی سکون ملا۔ میں نماز ادا کرنے سے قاصر تھی کرسی پر پڑھتی تھی۔ تقریباً گیارہ دن عمل کیا اور میں نماز بغیر کرسی کے ادا کرنے کے قابل ہوگئی۔ اللہ تعالیٰ علامہ لاہوتی پراسراری اور شیخ الوظائف کے دنیا و آخرت میں درجات بلند کرے۔ آمین! (روبینہ بٹ‘ راولپنڈی)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 883 reviews.