محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کو اپنا آزمایا ہوا ایک عمل بتانا چاہتا ہوں‘ یہ عمل میں بہت سالوں سے کررہا ہوں۔ مجھے خونخوار جانور خاص طور پر کتے سے بہت ڈر لگتا تھا‘ میں نے ایک کتاب میں پڑھا تھا کتا ہو‘ خون خوار ہو یا پھر شیر ہی کیوں نہ ہو اس کے علاوہ کسی خطرناک انسان سے اگر سامنا ہوجائے تویٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ(رحمٰن39) پوری پڑھیں۔ واقعہ: سردیوں میں رات آٹھ بجے کے قریب گھر آرہا تھا میں ایک تنگ گلی سے گزر رہا تھا‘ جب گلی کے آخر میں پہنچا تو اچانک سامنے سے کتا آگیا‘ میں نے بے ساختہ یہ آیت پڑھنا شروع کردی‘ وہ بہت خونخوار کتا تھا اور کسی گھر سے نکل کر آیا تھا‘ میرے سامنے آتے ہی جیسے اس کو بریک لگ گئی ہے‘ اس نے سرجھکایا اور واپس پیچھے کر طرف چلا گیا جہاں سے وہ آیا تھا۔ یہ سب اسی کی برکت ہے۔ اسی طرح اگر کوئی آدمی آپ کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے تو اس کا تصور کرکے یہ آیت پڑھیں‘ وہ کبھی آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ (احمد ابراہیم یوسف‘راولا کوٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں