Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جذبات کا درست نہ رکھنا ایک بیماری ہے!

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

ہم جس چیز کا متواتر دھیان رکھتے ہیں جس کے لیے ہم متواتر کام کرتے ہیں وہ چیز ہمیں ضرور مل جاتی ہے۔ جب ہم ہمیشہ خوف کے خیالات میں رہتے ہیں اس کی طرف ہماری توجہ اور خیال رہتا ہے۔ اس کی بات ہم کرتے ہیں تو ہمارے کام بھی اس کے لیے ہوتے ہیں نتیجہ یہ ہوتاہے کہ وہ خوف مجسم ہوکر ہمارے سامنے عملی صورت میں تبدیل ہوکر آجاتا ہے ڈاکٹروں نے سینکڑوں ایسے کیس دیکھے جب کہ ہیضے کے مریض بیماری کی بجائےبیماری کے خوف کے باعث وقت سے پہلے ہی مرگئے۔ ایک عام مریض کے برعکس خوفزدہ مریض زیادہ لاعلاج ہوتا ہے۔ خوف کا جسم کے مختلف حصوں پر فوری اثر پڑتا دیکھا گیا ہے۔ بہت سے لوگ تار یا ٹیلی گرام دیکھتے ہی زرد پڑجاتے ہیں چاہے اس میں کوئی خوشی کی خبر کیوں نہ ہو۔ ان کا ذہنی توازن درست نہیں ہوپاتا اور وہ گھبرا جاتے ہیں۔ بدنامی یا بے انصافی ہوتے ہی ہمارے دل اور دماغ میں جو فوری دھماکہ سا ہوتا ہے اس سے ہم سب واقف ہیں ان مثالوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے دل میں اور جسم کے سیلز میں کتنا گہرا تعلق ہے۔ ہمارے جسم کا ہر ایک حصہ حساس اور علمی ریشوں کے مجموعے سے بنا ہوا ہے۔ ہر ایک حصے کا اپنا جداگانہ دماغ یا حساس مرکز ہوتا ہے۔ ساتھ ہی یہ سیلز اپنے مرکزی دماغ سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔ جب مرکزی دماغ سے کوئی خیال چل کر اعضاء تک پہنچتا ہے تب اس اعضاء کا ایک ایک سیل اس سے متاثر ہوتا ہے۔ ہر ایک سیل اور ہر دماغ سے راغب جذباتی لہروں سے ردعمل اٹھتے ہیں اس لیے ہمارا ہر ایک خیال ہمارا ہر ایک عمل‘ ہر ایک خوف ہر ایک امید جسم کے ہر ایک اعضاء اور عمل پر گہرا اثر ڈالتے ہیں جس طرح صبح کے وقت شبنم کے ہر ایک قطرے میں سورج کا تھوڑا سا عکس جھلکتا ہے اسی طرح ہمارے جسم کے ہر ایک حصے میں ہمارے دماغ کا تھوڑا سا روپ جھلکتا ہے۔جتنی دفعہ ہم غصہ کرتے ہیں جتنی بار ہم فکر کرتے ہیں جتنی بار ہم بے چین ہوتے ہیں اتنی بار اسے اس کے معمول کے کاموں سے روکتے ہیں‘ فکرو نفرت یا خوف وغیرہ دلی نقائص کبھی بھی جسم کے اعضاء پر اچھا اثر نہیں ڈالتے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 874 reviews.