محترم حضرت صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو برکت صحت والی زندگی عطا فرمائے اور آپ اسی طرح دکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہیں۔ میرے کچھ ذاتی مشاہدے ہیں جو میں عبقری قارئین کو بتانا چاہتی ہوں مجھے تسبیح خانے سے جڑے 2سال کا عرصہ ہوچکا ہے میں ایک بیوہ عورت ہوں بچے بیمار تھے ہر جگہ علاج کروایا کوئی فرق نہیں پڑا پھر کہیں سے آپ کا رسالہ عبقری ملا ایڈریس ڈھونڈ کر اور موبائل فون پر بمشکل ٹائم لیکر آپ سے ملاقات ہوئی آپ نے دوانمول خزانے عنایت فرمائے جس کے بہت فوائد ملے‘ ہمارا گھر کرائے کا ہےہمارے پاس کچھ بھی نہیں تھا تسبیح خانہ آئے ‘دم میں شرکت اور سالانہ درس میں شرکت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی موٹر سائیکل دی‘ آہستہ آہستہ تمام نعمتیں ملیں جس کے دور دور تک کوئی امکانات نہ تھے۔ دم کیلئے آنے لگے تومیرے دیور کا بیٹا کہنے لگا میں بھی حکیم صاحب سے دم کروائوں گا میری پہلی پوزیشن آئے گی ۔ اس کے بارے میں اساتذہ کا کہنا تھا کہ یہ بچہ پڑھائی میں بہت کمزور ہے مگر جب اس کا رزلٹ آیا تو ہم سب حیران کہ اس نے پہلی پوزیشن لی تھی یہ دم کی برکت ہے۔(ج۔چ)
۔(3)میرا ایک دیور جو کہ 42سال کی عمر پارکرچکا ہے وہ کبھی ہمارے گھر تک نہیںآیا ایک مہینے پہلے وہ ہمارے گھر آیا تو فروری کا دم تھا ہم آنے لگے دم کیلئے تو میرا دیور کہتا میں بھی جائوں گا اور ان کو بتائوں گا میری شادی نہیں ہوتی تو میں نے ان سے کہا کہ حکیم صاحب بات نہیں سنتے بس دل میں نیت کرنی ہے۔ کئی رشتے آتے اور ان کو دیکھ کر چلے جاتے کوئی ہاں نہ کرتا دم کے بعد جیسے ہی وہ واپس گائوں گئے ان کے لیے رشتہ آیا اور پکا بھی ہوگیا اور گندم کی کٹائی کے بعد فوراً انکی شادی ہے ان کی شادی کی کوئی امید آثار نہیں تھے اور اب وہ مارچ کے دم میں شرکت کیلئے آئے ہیں مزید دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی آنے والی زندگی میں آسانیاں پیدا فرمائے انہیں خوش و خرم رکھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں