ھوالشافی: میٹھا سوڈا جو روٹیوں میں ڈالا جاتا ہے ۔ صبح، دوپہر، شام پاؤڈر کی طرح بغلوں میں لگائیں انشاء اللہ بہت جلد بدبو ختم ہوجائے گی۔ آزمودہ ہے۔
منہ سے سخت بدبو آنا: اکثر لوگوں کے منہ سے جب وہ بات کرتے ہیں تو سخت ناگوار بدبو آتی ہے جس کی وجہ سے وہ بچوں سے بھی پیار نہیں کرسکتے اور بات کرنے والے کو سخت کوفت ہوتی ہے۔ وہ اچھے سے اچھا ٹوتھ پیسٹ بھی استعمال کرتے ہیں لیکن بو ختم نہیں ہوتی۔دراصل اس کی وجہ کھانا کھانے کے فوراً بعد دانتوں کا خلال نہ کرنا ہے۔ خلال کرناسنت ہے جس کو چھوڑنے کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ خلال کرنے کے بعد مسواک یا ٹوتھ برش کریں۔ ناشتہ یا کھاناکھانے سے پہلے برش نہ کریں بلکہ خلال کریں۔ اس سے بدبو، دانت سے خون آنا مستقل بند ہوجائے گا۔
جس گھر میں ہروقت جھگڑا رہتا ہوں ان کیلئے
جس گھر میں ہر وقت جھگڑا ہوتا رہتا ہو آیۃ الکرسی ‘ سورۂ بقرہ کا آخری رکوع‘ سورۂ اخلاص‘ فلق اور سورۂ ناس پر دم کرکے پئیں اور تمام گھر والوں کو بھی پلائیں۔
چاہتے ہیں اولاد نمازی ہوتو یہ پڑھیں!
اگر کوئی چاہے کہ اس کی اولاد نماز کی پابند بن جائے تو جب گھر کے افراد سو جائیں تو وضو کرکے دو رکعت نفل پڑھے اور اس کے بعد دوسو بارہ بار اَللہُ اَلْحَقُّ اَلْلَطِیْفُ پڑھے اور اللہ سے دعا مانگے انشاء اللہ بہت جلد اولاد نیک بن جائے گی۔
تنگدستی کا مجرب وظیفہ
ایک بزرگ سے اگر کوئی تنگدستی کی شکایت کرتا تو وہ بزرگ یَابَاسِطُ گیارہ سو مرتبہ بعد نماز عشاء پڑھتے رہنے کیلئے فرما دیا کرتے تھے۔اول وآخر گیارہ بار درودشریف۔
(بحوالہ: ماہنامہ عبقری جلد8)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں