Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پریشان اور بدحال گھرانوں کے الجھے خطوط

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

امی نے سگریٹ پیتے دیکھ لیا! شادی کی عمرگزرے جارہی؟
منگیتر احساس کمتری کا شکار اسے حق تھاوہ منگنی ختم کردے
شوہر کسی لڑکی سے بات کرے تو۔۔۔ پڑھائی پر پابندی والی بات ٹھیک نہیں

منگیتر احساس کمتری کا شکار لگتا ہے
ابھی پڑھ رہی تھی کہ امی کو میرے رشتے کی فکر ہوگئی اور انہوں نے میری منگنی کردی۔ لڑکے والوں کی خواہش پر ہماری فون پر بات ہونے لگی۔ مجھے پتہ نہیں تھا کہ باتیں کیسی ہونی چاہئیں۔ مختصر یہ کہ لڑکے نے مجھ پر طرح طرح کی پابندیاں عائد کرنی شروع کردی مثلاً کالج جانا چھوڑ دو، تمہیں نوکری نہیں کرنی، گھر میں رہا کرو، اپنے کسی کزن سے بات نہ کرو۔ تصاویر نہ بنوائو، شادیوں میں جانا ٹھیک نہیں اور وہ چاہتا ہے کہ جو وہ کہے وہ میں کروں۔ کوئی بھی وضاحت یا بہانہ نہیںچاہیے۔ اس کی عمر مجھ سے ایک سال کم ہوگی میرے ابو نے تو پوچھا تھا کہ وہ اپنے لڑکے کی منگنی اتنی کم عمری میں کیوں کررہے ہیں جبکہ اس نے پڑھا بھی نہیں، دکان پر کام کرتا ہے مجھے لگتا ہے وہ احساس کمتری کاشکار ہے، اسی لیے مجھ پر طرح طرح کی پابندیاں لگا رہا ہے۔ اب میں کیا کروں۔ (ہما خان، لاہور)
مشورہ:لڑکے کی ساری باتیں اپنی والدہ کو بتائیں جو لڑکا صرف منگنی ہونے پر اتنی پابندیاں عائد کردے وہ شادی کے بعد بھی اسی طرح روک ٹوک کرے گا۔ اگر اس کی کچھ باتیں مان بھی لی جائیں تو یہ پڑھائی پر پابندی والی بات نہیں ماننی چاہیے کیونکہ تعلیم انسان کی زندگی کو سنوارتی ہے۔ آپ بھی اس کو مشورہ دیں کہ وہ دکان پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ پڑھنا شروع کردے اور اپنی والدہ سے بھی کہیں کہ وہ آپ کی شادی ایسے لڑکے سے کریں جو تعلیم یافتہ ہو۔ اگر یہ لڑکا مان لیتا ہے تو اس کا انتظار کیا جاسکتا ہے لیکن اگر وہ صرف اپنی ہی بات منوانے کا خواہشمند ہے تو اس رشتے کو مزید مستحکم کرنے سے پہلے بہت زیادہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔
سگریٹ چھوڑ دی
دوستوں کے ساتھ مجھے سگریٹ نوشی کی عادت ہوگئی تھی کبھی گھر میں نہیں پیا۔ ایک روز امی نے ایک دکان پر کھڑے ہوئے دیکھا میں وہاں سگریٹ سلگا رہا تھا۔ وہ مجھ سے بہت دور تھیں اور اس دکان پر میں دن میں کئی بار جاتا تھا۔ مجھے شرمندگی ہوئی اور میں نے اس دن سے سگریٹ چھوڑ دی۔ امی نے کچھ نہیں پوچھا۔ مجھے اطمینان تھا کہ اگر پوچھیں گی تو بتا دوں گا کہ اب میں سگریٹ نہیں پیتا اور یہ ہے بھی حقیقت۔ مسئلہ یہ ہے کہ اس کے بعد سے نیند کا مسئلہ ہورہا ہے اور پیٹ میں بھی گڑبڑ ہے۔ معدے میں کچھ تکلیف ہے۔ دل چاہتا ہے کہ چپکے سے سگریٹ پی لوں کیونکہ اس طرح معدے کا علاج ہو جائے گا۔ (ز۔راولپنڈی)
مشورہ: سگریٹ معدے کی کسی تکلیف یا خرابی کا علاج ہرگز نہیں ہے۔ اس لیے اپنے پکے ارادے پر قائم رہیں۔ قابل تعریف ہے یہ بات کہ شرمندگی ہوئی اور سگریٹ نوشی ترک کردی۔ پیٹ کی تکلیف کیلئے اپنے فیملی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ یہ شکایت جلد ٹھیک ہو جاتی ہے۔ جہاں تک نیند کی کمی کا تعلق ہے تو یہ بھی سگریٹ نہ پینے کی وجہ سے نہیں ہے۔ جسم میں کہیں بھی کوئی تکلیف ہوتو نیند متاثر ہوتی ہے۔ معدے کی تکلیف ٹھیک ہو جائیگی تو نیند خود بہ خود اپنے وقت پر آنے لگے گی۔
شادی کی عمر گزرے جارہی ہے؟
میری عمر 32سال ہے۔ اب تک شادی نہیں ہوسکی حالانکہ تعلیم یافتہ اور مناسب صورت شکل کی ہوں۔ احساس کمتری ہونے لگا ہے۔ فکر بڑھتی جارہی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ شادی کی صحیح عمر یہی ہے، اگر وقت نکل گیا تو اچھا رشتہ ملنا مشکل ہوجائے گا۔ (ج، کراچی)
مشورہ: آپ نے یہ نہیں بتایا کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد کیا کررہی ہیں۔ شادی کی عمر پہلے بھی تھی اور اب بھی ہے۔ اگر فکر کرنے سے شادیاں ہوا کرتیں تو یہ مسئلہ ہی نہ ہوتا جو آج کل اکثر گھروں میں ہے۔ رشتہ کا گھر بیٹھ کر انتظار کرنا اور کچھ نہ کرنا بھی طبیعت میں بیزاری اور پریشانی کا سبب بنتا ہے۔ بہتر ہے کہ تعلیم کا فائدہ اٹھائیں، اپنی صلاحیتوں کو کام میں لاتے ہوئے کوئی اچھی مصروفیت اپنائی جائے۔ رشتے کے لیے والدین قابل اعتبار لوگوں سے رابطہ کرسکتے ہیں یعنی جو نیک نام ہوں اور رشتہ کروانے میں دیانتداری سے بے لو ث خدمت انجام دیتے ہوں۔ قسمت میں اچھا رشتہ ہوتا ہے تو جلد یا دیر سے مل جاتا ہے۔ اپنے لیے خود دعا کیا کریں، اس طرح قلبی اور ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے۔ماہنامہ عبقری میں رشتوں کے حوالے سے اکثر قارئین کے آزمودہ وظائف چھپتے رہتے ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی پڑھنا شروع کردیں۔ اللہ تعالیٰ بہتری فرمائیں گے۔

زبردستی کا رشتہ
میڈیکل کالج کی طالبہ ہوں۔ اس مشکل پڑھائی میں ایک بات مجھے اندر ہی اندر پریشان کرتی ہے۔ میں ایک لڑکے کو پسند کرتی ہوں، اسے بھی مجھ سے محبت ہے۔ میرے گھر والے راضی ہیں لیکن اس کے گھر والوں نے پہلے ہی اس کی منگنی اپنے خاندان میں کردی ہے۔ اب وہ لڑکا اگر منگنی ختم کرتا ہے پھر بھی اس کے گھر والے خاندان سے باہر رشتہ نہیں کریں گے۔ ان کا خاندان ہم سے بالکل مختلف ہے مگر میں کیا کروں، اس کے علاوہ کسی اور سے شادی نہیں کرسکتی۔(ن ،ا۔ سیالکوٹ)
لڑکے نے اپنی صورتحال واضح کردی کہ وہ چاہے گا پھر بھی اس کے گھر والے دوسرے خاندان میں شادی نہیں کریں گے۔ آپ کے لیے یہ بات بہت بہتر ہے کہ کسی ایسے خاندان سے تعلق نہیں جوڑا جارہا جو آپ کو ناپسند کرتا ہو۔ اگر زبردستی یہ رشتہ ہو بھی جاتا تو ساری زندگی مشکل میں گزرتی۔ بعض اوقات مرضی کے خلاف ہونے والے فیصلے انسان کے اپنے حق میں بہت بہتر ہوتے ہیں۔ آپ حقائق کو قبول کرلیں۔ باوجود اس کے کہ یہ کہنا جتنا آسان ہے، کرنا اتنا ہی مشکل ہے مگر ناممکن نہیں۔ ذہنی طور پر صحت رکھنے والے لوگ خلاف مزاج باتوں کو بھی برداشت کرتے ہوئے ان سے سمجھوتہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سفر خواہ کہیں کا بھی ہو اس کی کامیابی کا ایک ہی اصول ہے اور وہ یہ کہ سفر کے آغاز میں اختتام تک اندازہ کرلیا جائے ورنہ پے درپے ایسی مشکلات آتی ہیں کہ خود کو سنبھالنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 843 reviews.