محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! برسات کا موسم چل رہا ہے‘ ہر دوسرا فرد خارش‘ پت‘ خون کی حدت اور پھوڑے پھنسی کا شکار ہورہاہے‘ بعض دیہات میں تو یہ امراض وباء کی صورت اختیار کرلیتے ہیں۔ میرے پاس ان تمام جلدی امراض سے نجات کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔ ھوالشافی: کڑوا تیل(تارامیرا) کے دو چمچ ایک پاؤ دہی میںملا کر صرف ایک ہفتہ نہار منہ استعمال کرنے سے جلدی امراض قریب بھی نہیں پھٹکتے۔برسات میں پھوڑا پھنسی‘ خون کی حدت‘ گرمی دانے(پت)ہو تو یہ ٹوٹکہ استعمال کریں۔ کڑوا تیل وہ لینا ہے جس کی بہت تیزبُو ہو اور جلد پر لگائیں تو جلن محسوس ہوتی ہے۔ (محمد راشد‘ رحیم یار خان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں