محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا آپ سے رابطہ 2008ء میں ہوا جب میرا ایک فیملی مسئلہ تھا میں نے آپ کو خط لکھا تو آپ نے ایک وظیفہ پڑھنے کیلئے دیا‘ جس کے بعد اللہ تعالیٰ کے کرم سے میرا وہ مسئلہ حل ہوگیا۔ پھر 2012ء میں میں نے ماہنامہ عبقری میں سورۂ فتح (پارہ26)کی آیت نمبر27 کا وظیفہ عمرہ کیلئے کیا۔ یہ آیت 27 مرتبہ‘ 27 مرتبہ درود ابراہیمی اور 27 مرتبہ تلبیہ روز پڑھا تو مجھے چند ہفتوں میں ہی اللہ کریم نے اپنے گھر بلالیا۔ بس جب مکہ و مدینہ منورہ کی فضاؤں میں سانس لی تو محبت مزید بڑھ گئی۔ واپس آنے کے بعد روز اللہ کریم سے دعا کرتا کہ یااللہ دوبارہ بلالے۔خراب بازو آیت کریمہ سے ٹھیک: پھر 2013ء میں میرا بازو خراب ہوگیا اور ایک سال میں تکلیف میں رہا پھر روزانہ ایک ہزار مرتبہ آیت کریمہ پڑھی اور ساتھ عبقری آنے والا مراقبہ بھی چند دن کیا۔ میرے اللہ کریم نے مجھ پر بے انتہا کرم کیا میرا بازو بالکل ٹھیک ہوگیا اور حرکت کرنا شروع کردی‘ وگرنہ ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ انجکشن ری ایکشن کرنے کی وجہ سے بازو کاٹنا پڑےگا لیکن ان وظائف کی برکت سے اللہ کریم نے میرا بازو ٹھیک کردیا۔ رب کریم نے پھر بلالیا: پھر 2015ء کی دسمبر کی راتوں کو میں مسجد میں جاجاکر اپنے رب کریم کے سامنے رویا یا اللہ مجھے دوبارہ اپنے گھر بلالے‘ تو مجھے اللہ کریم نے صرف ایک ماہ کے اندر جنوری میں اپنے گھر بلالیا۔ خوب آب زم زم پیا‘ طواف کیے‘ روضہ رسول ﷺ کے سامنے خوب رویا‘ درود پڑھا۔ (بلال احمد ‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں