Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری تالیفات اور ان کی وضاحت

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

میری تالیفات اور ان کی وضاحت
اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
چونکہ اس سے پہلے مختلف ادارے میری کتب شائع کرتے تھے اب اکثر کتب عبقری ادارہ شائع کررہا‘ مختلف اداروں نے بہت سے حوالے چھوڑ دئیے‘ یاد رکھیں! کتاب اگر حوالہ کے ساتھ ہو تو تحقیق‘ اور تالیف اگر حوالہ کے بغیر ہو تو سرقہ اور چوری شمار ہوتی ہے‘ اس لیے اب پھر سےمیں اپنی کتب کی غلطیاں خود نکال کر شائع کررہا ہوں تاکہ میری اور کتب کی اصلاح ہوتی رہے۔ کتاب نمبر47:قدرتی ٹانک اور علاج نبویؐ:سائنس جتنی بھی ترقی کرے لیکن یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں رہے گی کہ سائنسی ترقی آخرکار نبویؐ ترقی پر آخر ختم ہوگی کیونکہ صدیوں قبل جو نبویؐ پھل اور پسندیدہ نبویﷺ دوائیں اور غذائیں مروج تھیں ان کی افادیت آج بھی مسلم ہے۔ میری یہ تالیف دراصل ان نبوی ﷺ اور قرآنی غذاؤں کا مجموعہ ہے جن کی افادیت صدیوں سے آج کی تحقیق تک ہمیشہ روشن رہے گی۔ آج کے دور جدید میں تو ان کی اہمیت اورضرورت اور بھی زیادہ ہوگئی ہے جب لوگ ان غذاؤں اور دواؤں کوچھوڑ کر رنگ برنگے کیپسولز اور فاسٹ فوڈز کے دلدادہ ہورہے ہیں۔اس کتاب کی تیاری میں جن محترم شخصیات اور رسائل سے مواد اکٹھا گیا ان کے نام درج ذیل ہیں:۔ حکیم محمد سعید شہید۔ سید نعمان ظفرعالم۔ عذرا کرن۔ حکیم آفتاب احمد قرشی۔ طاہر احمر‘ سید محمد معظم جاوید بخاری۔ افضل کامران۔ ابوحماد۔ حکیم راشد نقوی۔ احمدخاں خلیل۔ حکیم راحت نسیم سوہدروی۔ فضل الرحمٰن۔ حکیم محمد عثمان۔عقیلہ آرزو خان۔ گلشن پروانہ۔ حکیم منصور العزیز۔ اقبال احمد قرشی۔ ڈاکٹر سید شفاعت علی۔ حکیم چوہدری عارف حسین۔ صغیرہ بانو شیریں۔ ماجد یزدانی۔ خالد محمود وارثی۔ محمد رمضان مرزا۔ ظفراحمد سیال۔ خالد محمود جنجوعہ۔ ڈاکٹر عبدالعزیز قریشی الہاشمی۔ رضا سید۔ حکیم نعیم علی شمسی۔ سیدہ فرحانہ خاتون۔ حکیم جاوید ارشد ۔ حافظ افروغ حسن۔ حکیم ممتاز الحسن مخدوم رشید۔ سیدنیر رضا رضوی۔ ڈاکٹر خالد محمود جنجوعہ۔ رصبورخان۔ رسائل ومیگزین: ہمدرد صحت۔ روحانی ڈائجسٹ۔ قومی صحت۔ حکایت۔ سیارہ ڈائجسٹ۔ غازی۔کچن۔ رہنمائے صحت۔ ضیاء الحکمت۔ اردو۔ الحنیف۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 691 reviews.