Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھریلومسائل کا انسا ئیکلو پیڈہا

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

چند سال پہلے رمضان المبارک میں ایک شخص میرے پاس آیا اور کہنے لگا: رمضان المبارک آگیا ‘بہت عرصے سے روزے رکھنے کی چاہت ہے‘ کیا میں اس بار روزے رکھ لوں؟ میں نے کہا بالکل روزے رکھیں‘ آپ ایسا کریں آپ رات کو تین چھوٹے چمچ تخم بالنگو اور تین بڑے چمچ شکر بھگو کر رکھ لیں‘ صبح پہلے نہار منہ گھونٹ گھونٹ یہ لیکویڈ پئیں پھر جو چاہیں کھائیں پئیں‘ تین دن یہ کرکے پھر مجھے بتائیں۔ آپ یقین جانیے انہوں نے پہلے دن ڈرتے ڈرتے اس دوا کو استعمال کیا۔ تین دن کے بعد مجھے اطلاع دی کہ اتنی سخت گرمی میں اور اتنی سخت لو میں مجھے روزے کا احساس نہیں ہوا۔ قارئین! یہ فارمولہ ان لوگوں کیلئے واقعی بہت آزمایا جو پرانے ٹائیفائیڈ بخار کے مارے ہوئے یا جن کو ہر سال یا سال میںدو تین مرتبہ ٹائیفائیڈ بخار کا حملہ ہوتا ہے جن کو طرح طرح کی رنگ برنگی گولیاں اور ڈرپیں لگا لگا کر ڈاکٹر عاجز آگئے تھے اور خود مریض بے زار ہوگئے تھے۔ ان لوگوں کو جب بھی یہ مشروب بالنگو استعمال کرایا تو نہایت فائدہ مند اور مفید رزلٹ نکلے۔ ایسے مریض جو دائمی قبض‘ آنتوں کے سدے‘ آنتوں کی خشکی اور پرانا السر لے کر پھرتے تھے بلکہ ایک مریض تو مجھے ایسے ملے جو صرف اور صرف دودھ استعمال کرتے تھے دنیا کی کوئی چیز انہیں موافق نہیں تھی۔ میں نے انہیں مشروب بالنگو استعمال کرنے کا مشورہ دیا ایسے صحت مند ہوئے کہ عقل بھی انسان کی شاید حیران ہو کہ ان کا السر کہاں گیا‘ معدے کی جلن کہاں گئی‘ گیس تبخیر اور قبض کہاں گئی؟ پیاس کی شدت ہو موسم گرمی کا ہو اور گرمی اپنے جوبن پر ہو ادھر روزہ بھی ہو پھر تو ایسے مشروب سے کنارہ کش ہونا حیرت ہے!۔رمضان کا بہترین ذکر: رمضان میں سب سے بہترین ذکر جو سارا دن کھلا آپ پڑھیں  

ْفِرْ وَارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ ﴿مومنون۱۱۸﴾ صبح و شام اور اذکاربھی کرسکتے ہیں لیکن سارا دن اگر لاکھوں پڑھیں تو اس سے رزق‘ برکت‘ جادو کا توڑ‘ بیماریوں کا حل‘ بندشوں کا توڑ‘ رشتوں کے مسائل‘ گھریلو الجھنیں‘ روزی کے مسائل‘ دشموں کا دفعیہ‘ حالات کی پریشانی کا حل اور زندگی کے مسائل کا آخری حل یہی ذکر ہے۔(عبقری جلد9)
گھر بیٹھے کتب اور ادویات منگوانے کیلئے صرف یہی نمبر
0332-7552382

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 688 reviews.