Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درویش سے ملا غائب ہونے کا عمل

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2017ء

مٹھی بندکی اور سخت دل نرم ہوگئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج میں بہت خوش ہوں اور میری اس خوشی کی وجہ آپ ہیں‘ آپ کو میں نے کچھ دنوں پہلےدفتر ماہنامہ عبقری کے پتہ پر جوابی لفافہ کے ساتھ خط لکھا تھا‘ جس میں اپنے کچھ مسائل لکھے تھے‘ اس خط میں میں نے اپنے بیٹے کی بیماری کا ذکر کیا ہے۔ ایک دن میرے بیٹے کے معدہ میں شدید درد تھا اور میں اس کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے لگی تھی کہ آپ کا جوابی خط موصول ہوا جس میں آپ نے میرے بیٹے کیلئے عبقری دواخانہ کا ’’السرکورس‘‘ تجویز کیا۔میں ڈاکٹر کے پاس گئی‘ آپ کی یہ دوائی منگوائی ہے۔الحمدللہ کافی سکون ہے۔مسائل کیلئے آپ نے وظائف دئیے وہ بھی پڑھ رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی صحت اور خوشیوں والی عطا فرمائے جب سے آپ نے مجھے خط کا جواب دیا ہے‘ جینے کا دل کرنے لگا ہے ورنہ پہلے تو ہر وقت یہ طریقے سوچتی رہتی تھی کہ کسی طرح سے اپنی اوراپنے بچوں کی زندگی کو ختم کرلوں۔ آپ کا جوابی خط اپنے تکیے کے نیچے رکھتی ہوں جب بھی دل پریشان ہوتا ہے خط کھول کر پڑھتی ہوں آنکھوں پر لگاتی ہوں ‘ دل میں یقین رکھتی ہوں اس پر لکھے وظائف سے میرے مسائل حل ہوجائیں گے‘ دل کو سکون مل جاتا ہے۔میرے پاس ایک بہت مفید عمل ہے جو بے شک میرے نام کے ساتھ شائع کردیجئے گا۔
کٰھٰیٰعصکو اس طرح پڑھنا ہے کہ چھوٹی انگلی سے شروع کریں‘ یعنی چھوٹی انگلی پر ’’ک‘‘ پڑھیں‘ اس کے ساتھ والی انگلی کو بند کرتے ہوئے ’’ھ‘‘ پڑھیں۔پھر درمیان والی انگلی کو بند کریں اور’’ی‘‘ پڑھیں۔ پھر شہادت کی انگلی بند کریں اور ’’ع‘‘پڑھیںاور آخر میں انگوٹھے کو بند کرتے ہوئے ’’ص‘‘ پڑھیں۔ پھر جس سے کام ہو یا کوئی غصے میں ہو‘ ناراض ہو یا کوئی سخت دل ہو اور اس سے کام ہو تو اس کے سامنے جاکر مٹھی کھول دیں۔ وہ اتنا نرم ہوجائے گا کہ جو آپ کہیں گے فوراً مان لے گا۔ یہ عمل میرا بارہا کا آزمودہ ہے۔ (نوٹ: قارئین درج بالا عمل بارہا مرتبہ پہلے بھی عبقری میں شائع ہوچکا ہے۔) (نورین نور)
میرے کچھ آزمودہ ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کی اور سارے عالم کی حفاظت فرمائے۔ کچھ ٹوٹکے قارئین عبقری کی خدمت میں بھیج رہی ہوں۔ ضرور شائع کیجئے۔
گرمیوں میں بچوں کو لُو سے بچانے کیلئے ایک چھوٹا سا پیاز چھیل کر ان کی جیب میں ڈال دیں‘ بچے پر لو اثر نہیں کرے گی‘ پیاز کا رنگ کالا ہوجائے تو پھینک دیں۔ یہ ٹوٹکہ آئندہ گرمیوں میں ضرور استعمال کیجئے گا۔
لیموں کے رس میں چند قطرے پانی ملا کر کنپٹیوں‘ ماتھے اور کانوں کے پیچھے لگائیں تو گرمی سے سردرد‘ لُو کا اثر نہیں ہوگا۔
غیرضروری چہرے کے بالوں کو ختم کرنے کیلئے
جس برتن میں آٹا گوندھ کے رکھیں اس کے کناروں کے ساتھ جو آٹا سوکھ جاتا ہے اسے ذرا سا نم کرکے چہرے پر لیپ کریں۔ اگر بال زیادہ ہوں تو مستقل اس کا استعمال کرنے سے بال ختم ہوجائیں گے عرصہ علاج کم سے کم ایک سال ہے۔ میرا اپنا آزمودہ علاج یہ ہے کہ عبقری دواخانہ کی ’’دیسی کریم‘‘ جو کہ میں نے صرف ایک ڈبیہ استعمال کی ہے۔ یقین اول شرط ہے‘ کسی بھی وائٹنگ کریم سے بال اور آنکھوں کے گرد جلد نرم ہوکر لائنز پڑنے لگ جاتی ہیں۔ میں نے عبقری دواخانہ کی اس کریم کو روزانہ استعمال کیا‘ الحمدللہ میرے چہرے سے بال‘ لائنز کے ساتھ ساتھ حلقوں کا بھی واضح فرق ظاہر ہوا۔ لیکن یقین پہلی شرط ہے ورنہ پیسے ضائع نہ کریں۔ ہاتھوں کو خوبصورت اور ملائم بنانے کیلئے گلیسرین کا مساج کرنے سےہاتھوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ آزمودہ ہے۔
پیروں کی صفائی: نیم گرم پانی میں تھوڑا سا سرکہ ملا کر پندرہ منٹ تک پانی میں پاؤں ڈبوئیں پھر کسی نرم برش سے پاؤں کی صفائی کریں‘ واضح فرق محسوس ہوگا۔ مخلوق خدا ان ٹوٹکوں کو آزمائیں‘ دعاؤں میں یاد رکھیں۔ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم‘ عبقری کی ٹیم‘ عبقری کے مداحوں‘ تسبیح خانہ کے فقیروں کی اللہ پاک نسلوں میں برکات دے عبقری شادو آباد رہے۔ تسبیح خانہ تاقیامت قائم دائم رہے۔ آمین ثم آمین۔ (ثمن ‘ لیاقت پور)
ہر کام میں آسانی کیلئے صرف یاحی یاقیوم
ایک مرتبہ کسی اخبار کے ایڈیشن میں پڑھا کہ کثرت سے ہر وقت زبان پر یاحی یاقیوم کا ورد ہو تو ہر مشکل آسان ہوجاتی ہے اس دن سے میں نے یہ معمول بنا رکھا ہے۔ گھر کے امور سرانجام دیتے وقت‘ بازار میں چلتے پھرتے‘ کالج‘ سکول‘ بینک غرضیہ ہرکام میں اللہ کی خاص رحمت اور برکت محسوس کی ہے۔ عبقری کے وسیلے سے میرا یہ پیغام قارئین تک پہنچے گا تو امید ہے کہ خواتین‘ حضرات بھی وضو بغیروضو یہ عمل جاری رکھیں گے اور خوب رحمتیں برکات سمیٹیں گے۔
مسنون دعا کی برکت‘ آگ سے بال بال بچ گئے
الحمدللہ! میں صبح و شام کی مسنون دعائیں باقاعدگی سے نمازفجر کے بعد اور نماز مغرب کے بعد پڑھتی ہوں۔ ذاتی زندگی میں ان دعاؤں سے بے حد مستفید ہوئی ہوں۔ قارئین کیلئے ایک ذاتی تجربہ تحریر کرنا چاہتی ہوں تاکہ ناچیز کی تحریر سےاگر چند افرادبھی اس دعا کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں گے تو یقیناً دنیا میں تو کیا آخرت میں بھی اللہ رب العزت آگ سے نجات دے دیں گے۔ واقعہ یوں ہے کہ عیدالفطر کا موقع تھا‘ ہمارا جنریٹر کچن میں رکھا ہوتا ہے‘ قریب ہی چولہا بھی جل رہا تھا اور میں‘ میری بچی کئی دفعہ کام کی غرض سے کچن میں بھی گئے۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد ملازم آیا اور کہنے لگا کہ باجی جنریٹر کا گیس پائپ اترا ہوا ہے۔ آپ یقین کیجئے کہ اتنی دیر میں تو کچن میں گیس بھر جانا چاہیے تھا اور چولہا جل رہا تھا یکدم سب کچھ جل جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس دعا کی برکت سے ہماری حفاظت کی کہ تشکر کے الفاظ نہیں ملتے۔ اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّار۔ صبح و شام تین، تین مرتبہ پڑھیں۔ دعاؤں میں یاد رکھیں۔ میرے طبی مشاہدات درج ذیل ہیں:۔
خونی اور بادی پیچش کا سوفیصد فوری علاج
اگر کسی فرد کو عمر کے کسی بھی حصے میں پیچش آئیں‘ کوئی دوا کارگر نہ ہو تو نہایت مجرب نسخہ ہے‘ قارئین عبقری ضرور آزمائیں۔ ھوالشافی: ایک سے ڈیڑھ کھانے کا چمچ اسپغول کا چھلکا (بھوسی) لیں۔ فرائی پین میں یا توے پر تھوڑی سی مقدار میں کوکنگ آئل یا گھی ڈال کر گرم کریں‘ پھر اسپغول گرم آئل میں ڈالیں۔ ہلکا براؤن ہو تو تھوڑی سی چینی ملا کر کھائیں۔ بعد میں قہوہ یا چائے پی لیں۔ ان شاء اللہ پہلی مرتبہ تکلیف رفع ہوجائے گی۔ ضرورت پڑنے پر صبح و شام اور دو تین دن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ (پوشیدہ‘ اٹک)
’’میرا مشاہدہ عبقری کے نام‘‘
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے کہ آپ خوش و خیریت سے ہونگے۔"عبقری کے نام"جب سے میں نے عبقری کو دیکھا ہے میں حیران ہوں کہ اس دنیا میں ایسے بھی لوگ ہیں جو دردِ انسانیت کو اپنے دامن میں لیے ہوئے ہیں۔ میں عبقری کے لئے پہلی بار لکھ رہا ہوں۔برائے مہربانی میری اس تحریر کو عبقری میں شائع کریں۔میں بہت ہی منتظر ہوں۔
میری موٹرسائیکل میں اکثرپلگ کا مسئلہ رہتا تھا۔ایک بار میں نے عبقری میں ایک تحریر پڑھی کہ اگر ٹریفک جام ہو جائے تو الم نشرح تلاوت کریں۔ تو میں نے ابو کو کلینک پر چھوڑنے جانا تھا تو اچانک میں سمجھ گیا کہ آج موٹرسائیکل ساتھ نہ دے گی اور ابو کی ڈانٹ مجھے ضرور ملے گی۔مجھے اسی دوران الم نشرح سورہ یاد آئی اور میں نے فوراً وہ تلاوت کرنا شروع کی یقین جانیے۔مجھے ایسا لگا کہ کوئی ایسی قدرت ہے جو میری موٹرسائیکل کو چلا رہی ہےاورپھر بعد میں پلگ لینے کیلئے دکان پہ گیا تو انہوں نے کہاپلگ بالکل ٹھیک ہےاورمیں اس سورۂ کو تیل کو ختم ہونے کے وقت بھی آزمایا ہےبہت فائدہ ہواہے‘اس خط کو ضرور بالضرور شائع کریں۔ (حافظ عبدالقدوس شیخ‘خیر پور میرس سندھ)
درویش سے ملا غائب ہونے کا عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ دو سال سے عبقری رسالہ کا قاری ہوں اور میں نے اس رسالہ سے بہت کچھ پایا ہے‘ دعائیں دوائیں‘ اور لازوال حکمت کی باتیں۔ میرے تین بیٹوں اور ایک بیٹی کو ڈیپریشن کا مرض ہے‘ میں نے آپ کا رسالہ عبقری میں بتائی ہوئی بیت الخلاء کی مسنون دعا ایک سال سے پڑھ رہا ہوں اور ڈیپریشن ٹھیک ہوا ہے اور یہ بھی عرض کردوں کہ میں پچھلے ایک سال سے دوانمول خزانہ بلاناغہ پڑھ رہا ہوں اور اس سے میرے کاروبار میں ایک انقلاب آیا ہے‘ میرے نماز پڑھنے میں سستی تھی‘ وہ ختم ہوگئی‘ مجھے جینے کا مزہ نہیں آتا تھا اب جیسے جینے کی تمنا پیدا ہوگئی ہے۔میں ہروقت وساوس کا شکار رہتا تھا اب صرف رات کو نماز عشاء کے بعد گیارہ بارہ بجے تک ذکر کرتا ہوں‘ گانے اور موسیقی کا دلدادہ تھا اب الحمدللہ اس سے بھی پرہیز کرتا ہوں ہروقت باوضو رہتا ہوں اور انمول خزانہ نمبر دو چلتے پھرتے ہروقت پڑھتا ہوں‘ یہ سب آپ کی دعاؤں کی بدولت ہے اور دن بدن میں دین کی طرف زیادہ راغب ہوتا ہوں اور آپ کو اور آپ کی گزشتہ بارہ اور آئندہ بارہ نسلوں کی مغفرت اور رحمت کیلئے دعا کرتا ہوں اور تاحیات کرتا رہوں گا میری دنیا آپ کی دعاؤں سے بدل گئی ہے اور میں بھی یکسر بدل گیا ہوں۔ میرے پاس ایک مفید ترین ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذ کررہا ہوں‘ یہ ایک راز ہے جو مجھے ایک درویش سے ملا تھا‘ یہ دعا دشمن کی نظروں سے اوجھل ہونے کیلئے ہے۔ سَلِم کفَ یَانَا مَاکَفَ یَا 7مرتبہ پڑھ کر پھونکنے سے آپ دشمن کو دکھائی نہیں دیں گے۔ مزید ایک ٹوٹکہ قارئین کی نذر کرتا ہوں: بچوں کے چہروں پر اکثر چھوٹے چھوٹے دانے نکلتے ہیں اس کیلئے ایک مرغی کا چوزہ کم از کم ایک یا ڈیڑھ پاؤ مریض کے چہرے سے مس کرکے اسے صدقہ کرنا ہے۔ دانے فوراً ٹھیک ہوں گے۔ (محمد ناصر‘ گلگت)
بلڈکینسر کا انوکھا علاج! ڈاکٹر ز
پریشان گھر والے خوشی سے نہال
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے ایک جاننے والے ہیں انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک عزیز سعودی عرب سے آئے تھے انہوں نے یہ واقعہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بچہ جو چار پانچ سال کا ہوگا اس کو بلڈکینسر ہوگیا‘ وہ مسجد میں پڑھتا تھا‘ ایک دن بچے کی ماں انتہائی پریشانی کی حالت میں بچے کے قاری صاحب کے پاس گئی اور انہیں بتایا کہ بچہ اب مر جائے گا۔ اس کو بلڈکینسر ہوگیا ہے اب اس کو جو پڑھانا ہے پڑھالیجئے۔ قاری صاحب بہت پریشان ہوئے اور کچھ دیر کیلئے خاموشی سے سر جھکا لیا‘ پھر نظرکلاس کے بچوں پر ڈالی‘ ایک بچہ جس کی ابتدائی ڈاڑھی نکل رہی تھی اس کو بلا کر پوچھا کہ تم نے ڈاڑھی پر بلیڈ تو نہیں لگایا؟ بچے نے نفی میں سرہلایا تو استاد نے بچے کی ڈاڑھی کو پانی سے دھویا اور وہ پانی جو بیمار بچہ تھا اس کوپلایا اور ماں سے کہا کہ اس میں پانی ملاتی جائیں اور بچے کو مسلسل پلائیں‘ تھوڑا ہی عرصہ گزرا کہ بچہ بالکل تندرست نظر آنے لگا انہوں نے ڈاکٹر کے کہنے پر ٹیسٹ کروائے جو کہ بالکل نارمل تھے ڈاکٹر حیران تھے کہ یہ کیسے ٹھیک ہوگیا؟(نجمہ عامر‘ گوجرانوالہ)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 184 reviews.