عبقری کی بدولت سکون: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے دلوں سے ہروقت آپ کیلئے دعائیں نکلتی ہیں کیونکہ عبقری کی بدولت اور آپ کی وجہ سے ہم نے بہت کچھ پایا ہے‘ عبقری کی وجہ سے ہمیں ایک روحانی کیفیت حاصل ہوئی ہے اور ایک سکون لذت وظائف کی وجہ سے حاصل ہوتا ہے اللہ تعالیٰ عبقری کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین! (غ۔ز)
عبقری پڑھا‘ وظیفہ ملا اور خوشحالی آگئی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری پچھلے پانچ سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ رسالے سے مجھے وظائف ملا جو کہ یہ
جب سے یہ وظائف پڑھتی ہوں‘ غیب سے میرے مسائل حل ہونا شروع ہوجاتے ہیں یہاں تک کہ پیسے تیزی سے آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ میں یہ وظیفہ یقین اور توجہ سے پڑھتی ہوں تو میرے مسائل حل اور خوشحالی ملنا شروع ہوجاتی ہے۔ (آسیہ الیاس‘لاہور)
شادی کا سوچنا بھی ناممکن تھا مگر!: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری میگزین ایک سال سے پڑھ رہی ہوں‘ رسالے میں موجود وظائف اور آپ کی ادویات سے کافی مستفید ہوئے۔ ہم جوائنٹ فیملی میں رہتے ہیں‘ میرے چچا اور پھپھو کی شادی کو ابھی پندرہ دن ہی ہوئے ہیں جن حالات سے ہم گزر رہے ہیں وہاں شادی کا سوچنا بھی ناممکن تھا مگر رسالہ عبقری میں موجود وظائف اور روزانہ نمازعشاء کے بعد دو نفل حاجت اور سورۂ یٰسین تین بار پڑھ کر خوب اللہ سے دعائیں مانگیں۔ اللہ کے فضل سے اور آپ کے رسالہ میں بتائے گئے وظائف پر عمل کرکے یہ شادیاں ممکن ہوئیں ورنہ ہمارے پاس کوئی وسائل نہ تھے الحمدللہ تمام کام خیروعافیت سے انجام پاگئے۔ (عمارہ‘ حیدرآباد)
مشکلات حل ہوجاتی ہیں: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مخلوق خدا کی خدمت کا جو سلسلہ آپ نے شروع کررکھا ہے اس کا اجر تو اللہ تعالیٰ آپ کو عطا فرمائیں گے ہمارے دلوں سے تو آپ کیلئے ڈھیروں دعائیں نکلتی ہیں‘ آپ کے ادارہ کو سدا شادو آباد رکھے۔ میں آپ کی بہت مشکور ہوں کہ اللہ تعالیٰ نےعبقری کے توسط سے میری کافی مشکلات حل کی ہیں‘ میں عبقری رسالہ پڑھتی ہوں‘ اس میں لکھے ہوئے وظائف پڑھنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کرم کیا ہے اور کافی مشکلات آسان ہوگئی ہیں۔(پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں