Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2017ء

خواب میں گندگی: میری والدہ اکثر خواب میں گندگی دیکھتی ہیں۔ کبھی اپنی گندگی کبھی دوسروں کی اور یہ خوابوں کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔ (ع،ش‘کراچی)
تعبیر: آپ کی والدہ کے خواب مطابق ان کے ساتھ جادو کا عمل کروایا گیا ہے۔ تاہم وہ سورۂ فلق اور سورۂ ناس اکتالیس اکتالیس بار صبح و شام پڑھ کر دعا کرلیا کریں نیز حسب توفیق کبھی صدقہ بھی دے دیں۔ ان شاء اللہ متواتر پڑھتے رہنے سے جادو کے عمل کی کاٹ ہوجائے گی۔ واللہ اعلم۔
واش روم میں خون: میں نے دیکھا کہ میں واش روم میں ہوں اور خون دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں ابھی تو میں تعلیم حاصل کررہی ہوں پھر کبھی بیماری کا علاج کروا لوں گی۔ پھر سوچتی ہوں کہ اس وقت تک تو میں بہت کمزور ہوجاؤں گی۔ (صباشاہد‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ کسی حاسد نے سفلی کا عمل کروایا ہے جس کی وجہ سے آپ کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں آپ سورۂ طٰہٰ کی آیات 70-69 صبح و شام اکتالیس اکتالیس بار پڑھ کر دم کریں۔ ان شاء اللہ کاٹ ہوجائے گی۔ واللہ اعلم۔
پیلے رنگ کا سانپ: میں نے دیکھا کہ میں کمرے میں کرسی پر بیٹھی ہوں کہ اچانک پاؤں کے قریب ایک سانپ آتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ اس کا رنگ پیلا ہوتا ہے۔ میں فوراً شور مچاتی ہوں کہ کمرے میں سانپ ہے۔ سانپ جب دیوار پر چڑھتا ہے تو تقریباً دس فٹ تک ہوتا ہے میں کہتی ہوں اتنا لمبا سانپ‘ میں ابوکو اور بڑے بھائی کو ڈنڈا لا کر دیتی ہوں کہ وہ سانپ مار دیں لیکن اتنے میں سانپ خود کو سمیٹ کر ایک فٹ کا ہوجاتا ہے اوردوسرے کمرے میں بھاگ جاتا ہے اور اس کا رنگ بھی کالا ہوجاتا ہے جب دوسرے کمرے میں اسے مارنے لگتے ہیں تو دوبارہ پہلے کمرے میں آکر سامان میں چھپ جاتا ہے ابو اور بھائی کہتے ہیں کہ جب نکلے گا تو ہم مار دیں گے۔ میں کہتی ہوں ہم بہنیں تو زمین پر سوتی ہیں وہ تو رات کو نکل کر ہمیں ڈس سکتا ہے۔ (سویرا‘ گجرات)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کے اور آپ کے گھر والوں کے بعض اہم کام کسی حاسد کی طرف سے بندش کرا دینے کی وجہ سے رک گئے ہیں تاہم آپ اپنا اور اپنے گھر والوں کا حسب توفیق صدقہ دیں اور یَارَقِیْبُ سو بار ہر نماز کے بعد پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
کچا مکان اور مرحوم والدین: میں نے دیکھا کہ میں دفتر سے گھر آیا اور اپنی بیوی سے پوچھا کہ میں فون کررہا تھا تم اٹھا کیوں نہیں رہی تھی‘ میری بیوی نے کہا کہ ہمارے گھر کی چھت کے اوپر سےدو لڑکے آئے اور مجھے دھکا دے کر موبائل فون لے گئے۔ پھر منظر بدل جاتا ہے۔ دیکھتا ہوں کہ میں ایک کچے مکان میں ہوں۔ مرحوم ماں باپ بھی اسی مکان میں ہیں۔ میرے بینک کی ایک ساتھی آفیسر بھی ساتھ ہے۔ وہاں اس عورت کا بیگ بھی ہے جو میرے بیگ کے ساتھ رکھا ہوا تھا۔ میری ماں اس عورت کے بیگ کو کھولتی ہے تو اس میں سے ہزار کے بہت سے نوٹ نکلتے ہیں۔ میں اپنی ماں سے کہتا ہوں کہ اس عورت کے بیگ کو کیوں کھولا تو وہ کہتی ہے کہ میں سمجھی کہ وہ تمہارا بیگ ہے۔ یہ دیکھ کر میرا باپ میری ماں کو ڈانٹتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ یہ پیسے واپس جاکر رکھ دے۔ میری ماں جاکر وہ نوٹ رکھ دیتی ہے۔ (خضرحیات‘ راولپنڈی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو عزت اور خوشحالی نصیب ہوگی‘ آپ اپنے والدین کیلئے دعائے مغفرت کرتے رہا کریں۔ واللہ اعلم۔
بہنوں کےرشتے: میں نے دیکھا کہ محلے کی ایک عورت ہمارے لاؤنج میں بیٹھی ہے اور بہنوں کے رشتوں کے بارے میں پوچھتی ہے تو میں جواب دیتی ہوں کہ جیسے ہی بندش ختم ہوگی تو دوسرے دن ہی اچھی جگہ رشتے ہوجائیں گے۔ اتنے میں ابو کمرے سے نکلتے ہیں اور میری طرف دیکھتے ہیں تو میں خاموش ہوجاتی ہوں۔ منظر بدلتا ہے اور میں دیکھتی ہوں کہ ہمارے لاؤنج کی دیواروں پر کسی نے پان کی پچکاری تھوک دی ہے جب غور کرتی ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ کلرخراب ہوگیا ہے۔ (ثوبیہ‘ اسلام آباد)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ اچھی جگہ رشتے طے پاجائیں گے اور جلدبازی سے کام نہ لیں‘ آپ بھی اور آپ کی تمام بہنیں ہرنماز کےبعد سو مرتبہبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِکی ایک تسبیح پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم
بندقلعہ میں کھڑا ہوں: میں نے دیکھا کہ میں ایک قلعے میں کھڑا ہوں‘ جابجا باوردی محافظ کھڑے ہیں لیکن مجھے کوئی کچھ نہیں کہتا۔ قلعے میں مساجد بھی ہیں اور مندر بھی‘ میں سوچتا ہوں کہ مجھے یہاں سے جلد چلے جانا چاہیے۔ میں ایک بہت بڑے دروازے کی طرف چلنے لگتا ہوں۔ جب اس قریب پہنچتا ہوں تو دروازہ بند ہوجاتا ہے۔ میں چاروں دروازوں کی طرف جاتا ہوں مگر سب کےسب بند ہوتے ہیں۔ پھر دیکھا کہ میں ایک ہرے بھرے جنگل میں ڈھلوان پر کھڑا ہوں۔ تھوڑے فاصلے پر ایک بہت بڑے بیری کے پیڑ کے نیچے ایک گاڑی کھڑی ہے۔ میں ہنستا ہوا اس کی طرف چلنے لگتا ہوں۔ اس کے بعد دیکھا کہ میں دوستوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ ایک جہاز قلابازیاں کھتا ہوا اوپر سے گزرتا ہے۔ جب میں نظر اٹھا کر دیکھتا ہوں تو وہاں ایک نہیں بہت سارے جہاز ہوتے ہیں۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے روزگار میں پریشانیاں آنے کا اندیشہ ہے۔ آپ اپنا صدقہ دیں اور یَارَزَّاقُ ہر نماز کے بعد اکتالیس مرتبہ پڑھ کردعا کرلیا کریں۔
میری کلاس فیلو: میں نے دیکھا کہ دو لڑکیاں جو کسی زمانہ میں میری کلاس فیلو تھیں ہمارے گھر کی چھت پر بیٹھی ہیں ان میں سے ایک لڑکی کہتی ہے کہ ان کا گھر پیارا نہیں ہے۔ فرش ٹوٹے پھوٹے سے ہیں۔ میں کہتی ہوں اب دیکھو ہمارا گھر کتنا پیارا بن گیا ہے۔ میں اس سے بہت اصرار کرتی ہوں لیکن وہ ٹال جاتی ہے۔ پھر دیکھا کہ میرا چھوٹا بھائی بڑے بھائی کو ایک خط بھجواتا ہے۔ خط کالے رنگ کی روشنائی سے لکھا ہوا ہے۔ میں اپنے بڑے بھائی کو خط دیتی ہوں تو وہ کوئی اور خط ہوتا ہے۔ میں حیران ہوکر چھوٹے بھائی کا خط ڈھونڈتی ہوں لیکن وہ نہیں ملتا۔ (ص، گوجرانوالہ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق جو استخارہ آپ نے بھائی کی منگیتر کے سلسلے میں کیا ہے اس میں واضح طور پر یہ بات بتائی گئی ہے کہ ان شاء اللہ یہ شادی کامیاب رہے گی اور آپ کے بھائی کی منگیتر اس کی اچھی بیوی ثابت ہوگی۔ واللہ اعلم۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 157 reviews.