محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور اس میں موجود ٹوٹکوں اور وظائف سے بھرپور فوائد اٹھاتے ہیں میرے آزمودہ دو ٹوٹکے قارئین کے نام:۔جس کی نظر کمزور ہو اس کو چاہیے رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ چار عدد کھجوریں کھالے‘ یہ ٹوٹکہ کم از کم ایک ماہ استعمال کرے۔ شرطیہ بات ہے‘ عینک کا نمبر کم ہوجاتا ہے۔ میرا نمبر ساڑھے تین تھا اس ٹوٹکےسے ڈیڑھ ہوگیا ہے۔ میں خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتی ہوں کہ یہ ٹوٹکہ سب سے پہلے میں نے اپنے اوپر آزمایا اورمیری نظر ٹھیک ہوگئی‘ قارئین آپ بھی آزما کر دیکھیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں