Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2017ء

فالج اور ذہنی مریض: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ 2012ء سے پڑھ رہا ہوں اور دعا ہے کہ اللہ رب العزت عبقری کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے‘ آمین ثم آمین! عرض یہ ہے کہ میرا ایک لڑکا دماغی مریض ہے‘ بے تحاشہ گالیاں دیتا ہے‘ دوسرا لڑکا مرگی کا مریض ہے اور میں فالج کا مریض ہوں‘ اس مسئلے کا حل ارشاد فرمائیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں زیادہ سے زیادہ برکات عطا فرمائے‘ آمین ثم آمین۔ (عبدالغفور‘ بھکر)
جواب: رات کو جب بیٹا سو جائے تو سرہانے کھڑے ہوکر ایک مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر سر پر دم کردیا جائے۔ یہ عمل اس کی والدہ کریں تو سب سے بہتر ہے۔ روزانہ کسی وقت پانی یا کسی مشروب پر سو مرتبہ یَارَحِیْمُ دم کرکے پلائیں۔ انشاء اللہ مزاج میں تبدیلی واقع ہوگی۔ تاہم غیرضروری سختی کرنے اور ڈرانے سے گریز کیا جائے۔ اپنے اور دوسرے بیٹے کیلئے روزانہ سات سات مرتبہ سورۂ مؤمنون کی آخری چار آیات اور اذان اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر خود پر دم کریں۔ ان شاء اللہ حالات سدھرنا شروع ہوجائیں گے۔
جنات کا مسئلہ: میں کافی عرصہ سے بیمار ہوں‘ جب میں سات سال کا تھا اس بیماری میں مبتلا ہوا‘ میرے ساتھ جنات کا مسئلہ ہے‘ میرے پیٹ میں درد رہتا ہے‘ سات سال کی عمر میں ایک سید صاحب سے علاج کروایا‘ اس علاج سے چھ سال ٹھیک رہا پھر بیمار ہوگیا‘ اس سیدصاحب نے کہا تھا کہ جب تم بڑے ہوجاؤ گے تو یہ بھی بڑے ہوجائیں گے اور آپ کو چھوڑ دیں گے لیکن ایسا نہ ہوا‘ میں پھر سے بیمار ہوگیا‘ اس وقت وہ سید صاحب وفات پاچکےہیں‘بہت سے پیر فقیر اور ڈاکٹروں سے علاج کروایا مگر میرا علاج نہ ہوا‘ اب میری عمر 33 سال ہے خدارا میرا علاج کروائیں۔ (چ۔ش)
جواب:آپ اس کا علاج یوں کریں رات کو سوتے وقت باوضو سوئیں اور آخری قل سات سات دفعہ اول و آخر سات مرتبہ درود شریف پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک کر پورے بدن پر مل لیں اور جب تک نیند نہ آئے اس وقت تک آیۃالکرسی پڑھتی رہیں۔ اس کے علاوہ اپنے گھر میں سورۃ بقرہ کا آخری رکوع‘ سورۃ حشر کا آخری رکوع اور دو انمول خزانے ٹیپ ریکارڈ میں بھر کر گھر میں ہر وقت چلاتے رہیں‘ ہلکی آواز سے یہ گھر میں ہر وقت چلتے رہیں۔انمول خزانہ اگر آپ کے پاس نہیں ہے تو دفتر ماہنامہ عبقری سے جوابی لفافے کے ساتھ خط لکھ کر منگوالیں۔
مجھے ڈیپریشن ہے!: محترم حضرت شیخ الوظائف السلام علیکم! میری عمر 27 سال ہے اور میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے ڈیپریشن ہے میں نے ڈاکٹری ادویات بھی کھائی ہیں اورہربل ادویات بھی استعمال کی ہیں‘ میں بہت پریشان ہوں مجھے نیند صحیح نہیں آتی مطلب جوں ہی نیند آتی ہے جسم کو جھٹکا سا لگتا ہے اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ بعض اوقات یوں ہوتا ہے کہ دماغ جاگ رہا ہوتا ہےاور جسم سو رہا ہے‘ الٹے سیدھے خوابوں کی وجہ سے میری پریشانی کی حالت میں آنکھ کھل جاتی ہے اور جسم اندر سے کانپتا ہے‘ یہ کیفیت کسی کو بتا بھی نہیں سکتی‘ جہاں نوکری کیلئے جاتی ہوں کہیں کام نہیں بنتا‘ ہروقت دل میں عجیب عجیب سے خیال آتے رہتے ہیں‘ مجھے کچھ پڑھنے کیلئے بتائیں آپ کی بہت مہربانی ہوگی۔ (ر۔ر۔ر)
جواب:جسمانی کمزوری کے لیے منا سب غذا پر توجہ دیں اور کسی طبیب سے مشورہ کریں ۔ غذا میں قدرتی مٹھا س یعنی کھجو ر اور پھل کو اعتدال کے ساتھ غذا میں شامل کریں ۔ صبح شام چلتے پھر تے دل ہی دل میں اللہ کا ذکر کیا کریں ۔ آرام دہ حالت میں بیٹھ کر آنکھیں بند کر لیں اور آہستگی سے گہری سانس لیا اور نکالا کریں ، دس منٹ تک ۔ ذہن کو ہر قسم کی پریشانی سے آزاد کرنے کی کو شش کریں ۔ ساتھ عبقری دواخانہ کی سکون افزا اور ماہنامہ عبقری میں دیا گیا روحانی مراقبہ بتائی گئی ترتیب کے مطابق ضرور کریں۔
گھی والی روٹیوں پر جادو: میرے گھر میں بہت پریشانی ہے‘ میں جس عامل کے پاس بھی گیا ہوں اس نے جادو بتایا ہے‘ میں اور میری بیوی اکثر بیمار رہتے ہیں‘ طرح طرح کی تکالیف ہوتی ہیں‘ کبھی جوڑوں میں درد رہتا ہے اور بیوی کا تین دفعہ آپریشن ہوچکا ہے پھر بھی ٹھیک نہیں ہوئی۔ کافی سال پہلے کی بات ہے گھر کے نزدیک ایک گندم کا بھوسہ پڑا تھا میں جانوروں کیلئے بھوسہ لینے گیا تو بھوسے سے پندرہ بیس روٹیاں نکلیں‘ روٹیوں پر گھی لگا ہوا تھا‘ میں نے ان روٹیوں کو اٹھایا تو مجھے طرح طرح کی تکالیف شروع ہوگئیں‘ ٹانگوں پر زخم ہونا شروع ہوگئے اور گندگی بہت نظر آتی تھی‘ بیٹیوں کے رشتے نہیں آتے‘لڑکے اچھے پڑھے لکھے ہیں نوکری نہیں ملتی۔ خدارا کوئی عمل بتائیے۔ (خادم حسین‘  مظفرگڑھ)
جواب:تمام گھر والے بکثرت سورۃ فاتحہ پڑھیں۔ میرا تجربہ اور بارہا کا تجربہ ہے کہ جب بھی سورۃ فاتحہ پڑھی گئی اور تمام گھر والوں نے پڑھی تو گھر میں محبت سکون اور چین آگیا۔ تو کم از کم 313بار سورۃ فاتحہ روزانہ پڑھیں اور چاروں قل، آیت الکرسی بھی گیارہ مرتبہ روزانہ پڑھ کر ہر شخص اپنے اوپر دم کرے ‘ صدقہ خیرات حسب توفیق ضرور دیں۔
ناجائز قبضہ: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے اور عمر دراز عطا فرمائے۔ میں آپ کا شمارہ تین سال سے پڑھ رہی ہوں‘ رسالے میں اکثر لوگوں کے مسائل کے حل پڑھ کر نہ صرف دل کو خوشی ہوئی بلکہ ساتھ میں یہ امید بھی جاگی کہ شاید اللہ تعالیٰ آپ کو میرے لیے بھی وسیلہ بنادے۔ میرے چچا نے ہمارے گھر کے ایک حصے پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے‘ حالانکہ ان کے پاس دوسری زمین بھی ہے‘ میرے والد دل کے مریض ہیں‘ لڑائی نہیں کرسکتے‘ براہ مہربانی کوئی ایسی دعا بتادیں جس سے یہ معاملہ صلح جوئی سے حل ہوجائے اور وہ یہ گھر ہمیں واپس دے دیں۔ گھر میں اکثر بیماری رہتی ہے لگتا ہے کسی نے کچھ کروایا ہوا ہے۔ (ع۔ک)
جواب:اگر کسی کے مال‘ زمین یا کسی اور اسباب پر یا عزت و آبرو کا کوئی ناحق دعویدار بن کر ظلم کررہا ہے اور مظلوم چاہتا ہو کہ اس ظالم قابض کے ناحق قبضہ سے نجات ملے تو اسے چاہیے کہ سات دن تک ظہر کی نماز کے بعد گیارہ سو بار باوضو یہ آیت پڑھ کر دشمن کے دفع ہونے کی دُعا کرے۔ انشاء اللہ ایک ہفتہ کے مسلسل عمل سے دشمن سے نجات ملے گی۔ وہ آیت یہ ہے:اَ

اس آیت سے قبل اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ہر بار پڑھنا ضروری ہے۔
بچے کی ضد: محترم حضرت شیخ الوظائف السلام علیکم! میرا ایک بیٹا ہے‘ انتہائی کمزور ہے کھانا بھی نہیں کھاتا ہے اور نہ ہی ناشتہ کرتا ہے‘ کے جی کلاس میں پڑھ رہا ہے‘ بس چیزوں کی ضد میں لگا رہا ہے‘ ہم کہتے ہیں کہ بیٹا ناشتہ کرو پھر آپ کو چیز لے کردیں گےمگر وہ رونا شروع کردیتا ہے اور بہت زیادہ ضد کرتا ہے۔ بہت علاج کروایا مگر کوئی فائدہ نہیں ہورہا روحانی طور پر کچھ بتائیں۔ (محمد ادریس‘ حیدرآباد)
جواب: آپ اپنے بچے کے دونوں کانوں میں دن میں کم از کم پانچ مرتبہ اذان اول وآخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ دیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 124 reviews.