Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گمشدہ سامان کی ایسی حفاظت! پہلے کبھی نہ سنی

ماہنامہ عبقری - مئی 2017ء

جب میرا وظیفہ مکمل ہوا تو اس نے ہمشیرہ کو کہاباجی آپ میری باہر لان میں آکر بات سنیں۔ جب لان میں باجی گئیں تو اس نے جیب میں سے انگوٹھی نکال کر کہا کہ مجھے معاف کردیں یہ میں نے غلطی کی تھی یہ آپ کو واپس کررہا ہوں۔

قارئین! ہر ماہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا روحانی رازوں سے لبریز منفرد انداز پڑھیے۔(ایڈیٹر کے قلم سے)

 چوری شدہ ہیرے کی انگوٹھی گھریلو ملازم دے گیا

محترم جناب حکیم صاحب دامت برکاتہم خانقاہ شریف پر کروڑہا رحمتیں برکتیں اور نور تاقیامت برستیں رہیں۔ آمین!
السلام علیکم! جناب کچھ روز پہلے کا واقعہ ہے کہ میری بڑی ہمشیرہ کی بیٹی کی ڈائمنڈ کی رنگ گھر میں گم ہوگئی۔ بے حد پریشانی اور تلاش کے بعد جب نہ ملی تو اپنے گھر کے خانسا ماں پر شک ہوا، پوچھنے پر نہ بالکل بھی نہ مانا یوں سارا دن گزر گیا۔ میری چھوٹی ہمشیرہ کو باجی نے فون کرکے بتایا کہ یہ واقعہ ہوا ہے جس کی وجہ سے گھر میں سب بے حد پریشان ہیں کیوں کہ انگوٹھی بہت قیمتی ہے۔ میں چھوٹی ہمشیرہ کی طرف آیا تو اس نے سارا معاملہ بتایا میں نے فوراً کہا آپ سب بھی اور بڑی باجی کے سب گھر والے والا وظیفہ پڑھنا شروع کردیں۔ وہ کہنے لگیں وہ تو باجی پڑھ رہی ہیں۔ میں ایک مولانا کے ساتھ مصروف تھا انہوں نے مختلف جگہوں پر علماء حضرات سے ملنا تھا پھر لاہور سے باہر کا سفر کراچی تک کرنا تھا۔ تو میں ان کی گاڑی ڈرائیو کررہا تھا۔ ایک جگہ اسٹیشن کے پاس وہ اپنے کسی عزیز کی طرف آئے تو مجھے گاڑی میں ہی وقت مل گیا تنہائی کا میں نے پوری توجہ اور یکسوئی کے ساتھ ہمشیرہ کے گھر کا اور اس انگوٹھی کا تصور کرکے313 مرتبہ یہی وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ ٹھیک 6:59 منٹ پروظیفہ مکمل کرلیا اور میرے ذہن اور دل نے گواہی دی کہ انگوٹھی ضرور مل گئی ہوگی۔ باجی کو فون کیا مگر انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔ جب چھوٹی ہمشیرہ کے ہاں گیا تو جاتے ہی پوچھا کہ اس انگوٹھی کا کیا بنا ؟ وہ بتانے لگی کہ اسی خانساما ںنے اٹھائی تھی اسی وقت جب میرا وظیفہ مکمل ہوا تھا اس نے ہمشیرہ کو کہاباجی آپ میری باہر لان میں آکر بات سنیں۔ جب لان میں باجی گئیں تو اس نے جیب میں سے انگوٹھی نکال کر کہا کہ مجھے معاف کردیں یہ میں نے غلطی کی تھی یہ آپ کو واپس کررہا ہوں۔ اس وظیفہ کی برکت سے اللہ کریم نے نقصان ہونے سے بچالیا۔ الحمدللہ! اسے پھر ہم نے فارغ کردیا کہ کل کو یہ اور نقصان پہنچائے گا، اعتماد اٹھ گیا تھا۔ اس سے، اس کا حساب کرکے بھیج دیا۔ اگر اس خانساماں کے کھانے کا بتائیں تو جو گھر والے کھاتے تھے وہی اسے دیتے تھے، بلکہ وہ خود کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا تھا۔ آپ ہمارے لئے خصوصی دعا و توجہ فرمائیں ہر طرح سے حفاظت ہو، برکت ہو، امن عافیت نصیب ہو۔ آپ پر سدا رحمتیں و برکتیں ہوں، آپ کی نسلوں کی اللہ کریم حفاظت فرمائے سدا ہرا بھرا رکھے۔ تسبیح خانہ سے ہم سب کو اللہ کریم تاقیامت جوڑے رکھے اور ہمیں ہمیشہ فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین! (م۔ش)
گمشدہ سامان کی ایسی حفاظت! پہلے کبھی نہ سنی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ سال مارچ میں عمرے پراپنے بیٹے کے ساتھ گئی‘ وہاں میری پڑھائی چل رہی تھی‘ ہر اتوار کو میں سات دفعہ سورۂ بقرہ پڑھتی اپنے کاروبار کی بندش کو توڑنے کیلئے‘ اس عمل کی برکت سے میرے شوہر کے کاروبار میں لاجواب برکت اور اضافہ ہوا اور تمام بندشیں ٹوٹ گئیں۔ یہ عمل میں اپنےشہر میں بھی کرتی تھی اور عمرے پر جانے کے بعد بھی کرتی رہی۔ حالانکہ اس سے پہلے میرے میاں کا کاروبار بالکل بند ہوچکا تھا۔ میں ایک واقعہ قارئین عبقری کی نذر کرنا چاہتی ہوں وہ یہ ہے کہ میں حرم پاک میں مطاف کے سامنے نماز مغرب کے بعد بیٹھی ہوئی تھی اور میرے برابرمئں ایک عربی عورت بیٹھی تھی‘ میں نے مغرب کی نماز کے بعد اس سے کہا کہ کیا آپ عشاء تک یہی پر ہیں وہ بولی کہ ہاں میں ادھر ہی ہوں۔ میں نے اس کے پاس اپنا پرس اور جوتی رکھوائی اور میں طواف کرنے چلی گئی‘ طواف کرکے عشاء کی نماز کے وقت واپس آئی اور صلوٰۃ الحاجۃ پڑھے‘ صلوٰۃ الحاجت اس طرح پڑھتی ہوں کہ دونفل نماز ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد پچاس پچاس دفعہ سورۂ اخلاص پڑھتی ہوں۔ اسی ترتیب کے ساتھ دو نفل پڑھے۔ اب وہاں سے نکلی اور سارے راستہ دعا مانگتی رہی کہ اللہ میرا پرس اور عورت ملوا دے‘ کافی دیر کے بعد وہ جگہ تو مل گئی مگر عورت اور سامان نہیں ملا۔ عشاء کی نماز پڑھ کر صلوٰۃ الحاجت پڑھے اور پھر عورت کو دیکھا مگر نہ ملنا تھا نہ ملا۔ مجھے ساری پریشانی اپنے موبائل کی تھی کیونکہ بیٹی کا فون آنا تھا خیر ورد کرتی ہوئی واپس ہوٹل کی طرف آئی۔ سارے راستہ میں پڑھتی رہی اور ہوٹل میں پہنچ گئی‘ ننگے پاؤں کیونکہ جوتی بھی اسی خاتون کے پاس رکھوائی تھی۔ بیٹے نے دیکھا پوچھا کیا ہوا؟ میں نے کہا: پرس اور جوتی چلی گئی تو بولا کوئی بات نہیں مگر مجھے پریشانی کہ اس کے پاس سعودی سم نہیں تھی کہ پاکستان فون کرسکے خیر رات کو ہم سو گئے‘ صبح ہوئی تو وہ نیچے گیا تو اس کے انٹرنیٹ پر کال آئی اور میرے شوہر غصہ ہونے لگے تم کہاں ہو؟ اور تمہاری ماں کدھر ہے؟ اس کا پرس کہاں ہے؟ اس کا پرس تو جدہ پہنچ گیا ہے‘ میری ایک نند جدہ میں رہتی ہیں ان کو کسی نے فون کیا کہ حرم سے ایک پرس ملا ہے اور اس میں آپ کا نمبر تھا اس لیے فون کیا اور اس طرح پرس جدہ پہنچ گیا‘ شام کو میرے بیٹے نے جدہ سے میرا پرس منگوایا۔ اللہ کی شان تمام سامان‘ موبائل‘میرے جوتے ہر چیز موجود تھی۔ کوئی ایک چیز بھی ادھر سے ادھر نہ ہوئی تھی۔ یہ سب کمال کا ہے۔ (رخسانہ بیگم

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 785 reviews.