Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - مئی 2017ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

قبر میں صرف نور ہی نور
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رمضان کی آمد آمد ہے‘ اس ماہ میں غافل سے غافل مسلمان بھی قرآن کریم کی خوب تلاوت کرتا ہے ۔ کاش کے سارا سال ہم قرآن مجید سے اسی طرح محبت کریں جس طرح رمضان المبارک میں کرتے ہیں۔میں نے ایک کتاب میں سورۂ کہف کے فضائل پڑھے تو میں نے سوچا اس کو عبقری کے لاکھوں قارئین تک پہنچایا جائے۔ سورۂ کہف کا جمعہ کی نماز کے بعد پڑھنا زمین سے آسمان تک نور پیدا کرتا ہے اور آٹھ دن تک وہ نور برابر قائم رہتا ہے اور اس عرصہ کے تمام گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں۔ پھر اس کے پڑھنے والے کو یہ سارا نور قبر میں اور قبر کے بعد قیامت میں دیا جائے گا۔ اس سورۂ کا روزانہ پڑھنا ایمان میں اضافہ کرتا ہے اور نور ایمان میں ترقی بخشتا ہے جس مکان میں سورۂ کہف پڑھی جائے گی کوئی شیطان یا چور اس مکان کا قصد نہ کرے گا سورۂ کہف کی تیں آیات اول سے یاد کرنا پھر ان کا ہر روز تین مرتبہ پڑھنا دجال کے فتنہ سے محفوظ رکھے گا اگر کسی شخص کو رات کے وقت جگانے والا نہیں ہے اور خود بھی اٹھنے کی امید نہ ہو وہ شخص عشاء کی نماز کے بعد سورۂ کہف پڑھ کر سوجائے انشاء اللہ تعالیٰ جس وقت کا ارادہ کرے گا اسی وقت آنکھ کھل جائے گی‘ یہ مجرب عمل ہے۔ (م۔ح، گجرات)
نیکی کا صلہ ایسے ملتا ہے
ہمارے علاقہ کے ایک بے روزگار نوجوان نے فیسکو میں ملازمت کیلئے درخواست دی۔ انٹرویو کیلئے اسے جھنگ سے فیصل آباد جانا پڑا۔ بس میں بہت رش تھا۔ جب بس جھنگ اور فیصل آباد کے درمیان ’’اڈا نواں لاہور‘‘ پر پہنچی تو مزید بیس پچیس مسافر سوار ہوئے اور تل دھرنے کو جگہ نہ رہی۔ اس بیروزگار نوجوان نے دیکھا کہ ایک بزرگ بڑی مشکل سے کھڑا ہے۔ اس نے فوراً بزرگ کو اپنی سیٹ دے دی اور خود کھڑا ہوگیا۔ بزرگ نے اسے دعائیں دیں اور پوچھا کہ بیٹا کہاں جارہے ہو‘ اس نے اپنے انٹرویو کے بارے بتایا۔ بزرگ نے کہا کہ میں تمہیں ایک رقعہ دیتا ہوں۔ انٹرویو لینے والی کمیٹی کے چیئرمین کو وہ رقعہ دے دینا۔ اس نوجوان نے اور رقعہ لے لیا اور انٹرویو کمیٹی کے چیئرمین کو دے دیا۔ چیئرمین نے وہ رقعہ پڑھ کر آنکھوں سے لگایا کیونکہ وہ رقعہ اس کے باپ کا جس م یں اس نے اس امیدوار کے اخلاق و آداب کی تعریف کی تھی اور اسے بھرتی کرلینے کی سفارش کی ہوئی تھی۔ ہزاروں امیدواروں میں سے چند ایک افراد بھرتی کیے جانے تھے جن میں اس نوجوان کا نام شامل کرلیا گیا اور ایک ماہ کی ضروری کارروائی کے بعد اسے ملازمت مل گئی۔ آپ اندازہ کریں کہ ایک بزرگ کے ساتھ بھلائی کرنے پر اسے نقد صلہ مل گیا اور باروزگار ہوگیا۔
چھینک آنے پر الحمدللہ کہنے کی سائنسی توجیح
چھینک آنے پرالحمدللہ کہنا سنت عمل ہے‘ سائنس اس کی وضاحت یوں کرتی ہے کہ جب آدمی کو چھینک آتی ہے تو انسان کے دل کی حرکت ایک ملی سیکنڈ کیلئے بند ہوجاتی ہے اگر یہ وقفہ بڑھ جائے تو انسان کی موت واقع ہوسکتی ہے۔ چھینک آنے پر انسان یہ شکر ادا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کے دل کی حرکت کو دوبارہ بحال کردیا ہے۔ (پروفیسر (ر) غلام قادر ہراج‘ جھنگ صدر)
رمضان میں آزمودہ ٹوٹکے آپ کے کام آئینگے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب سے تسبیح خانہ سے تعلق بنا‘ پوری کوشش رہی کہ جمعرات کا درس کبھی چھوٹ نہ جائے‘ اللہ کا شکر اور احسان ہے کہ تسبیح خانہ کی نسبت کے بعد اللہ نے نماز کی توفیق عطا فرمائی‘ اللہ ہمیشہ تسبیح خانہ پر اپنا فضل‘ رحمت رکھے آمین!تسبیح خانہ میں مسلسل آنے سے اب یقین بڑھتا جارہا ہے کہ سب مل رہا ہے‘ اللہ اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے‘ میرے تھوڑے سے اعمال کو اپنی ر حمت‘ کرم اور فضل سے بہت زیادہ قبول فرمائے۔میرے پاس چند طبی اور روحانی مشاہدات ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں‘ آگے رمضان آرہا ہے اور یقیناً میرے یہ تجربات و مشاہدات آپ کے بہت کام آئیں گے۔
اگر افطاری میں بے ہنگم کھانے سے یا بعداز رمضان کبھی آپ کو موشن لگ جائیں گے تو میراذاتی مشاہدہ ہے کہ تھوڑی سی چائے کی پتی پانی کے ساتھ کھانے سے فوری فائدہ ہوتا ہے یا اس کے علاوہ ایک سوکھا رس کھالیں۔ ہمیشہ نماز کے بعد اللہ کا ذکر ضرور کریں تھوڑا یا زیادہ‘ جتنی محنت کی اللہ نے اس سے بڑھ کر ہمیشہ مجھے عطا کیا‘ مانگے بھی اور بن مانگے بھی۔ اللہ میرے مرشد کے درجات بلند فرمائے‘ صحت دے اور زیادہ فضل وکرم اور رحمت سے نوازے‘ آمین!۔
قارئین! افطاری کے بعد روزانہ تھوڑا سا جَو کا دلیہ کھالیا کریں‘ اس سے دماغی سکون اور بدن میں چستی اور معدہ ٹھیک رہتا ہے اور خاص بات سحری میں بھوک خوب لگتی ہے۔ گرمیوں میں اگر چہرے پر دانے‘ جنہیں گرمی دانے کہتے ہیں ہیں ہوں تو کھیرے کا استعمال زیادہ کیجئے تو وہ ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس رمضان مسواک کا استعمال زیادہ کیجئے‘ مسواک سے دانت بہت مضبوط ہوتے ہیں وہاں روحانی طور پر عبادت کی بہت لذت نصیب ہوتی ہے‘ میں کافی عرصہ سے نماز سے پہلے مسواک کرتا ہوں اگر کبھی نماز سے پہلے مسواک رہ جائے تو مسواک والی نماز اور مسواک کے بغیر نماز کا فرق واضح محسوس ہوتا ہے۔
قارئین! میں کالج اور یونیورسٹی میں فٹ بال کا کھلاڑی تھا‘ پاؤں اور گھٹنے کی کچھ چوٹیں ایسی تھیں کہ ہمارے کوچ کہتے تھے کہ اب تو آرام آگیا ہے مگر بڑھاپے میں یہ چوٹیں آپ کو بہت ستائیں گی‘ اب اکثر سردیوں میں ان چوٹوں میں شدید درد ہوتا تھا‘ مگر نماز میں آخری چھ سورتوں کے اہتمام سے وہ درد ختم ہوگیا ہے‘ بلکہ بعض اوقات رات کو کسی چوٹ کے مقام پر ایسا لگتا جیسے وہاں گوشت دل کی طرح دھڑک رہا ہو‘ میٹھا سا درد کا احساس ہوتا ہے۔ جب صبح فجر کے وقت اٹھتا ہوں تو اس جگہ ایسا سکون ا ور لذت سی ہوتی ہے کہ بیان سے باہر‘ اور اس جگہ پھر کبھی نہ درد ہوا اور نہ کبھی کوئی مسئلہ بلکہ انتہا کی تازگی کا احساس بھر جاتا ہے۔
ہر نماز کے بعد اللہ کا شکر ادا کریں‘ اس سے اگلی نماز ضرور نصیب ہوتی ہے‘ اور پہلے سے زیادہ لذت اور دھیان والی نماز نصیب ہوتی ہے۔ اگر کہیں جاتے ہوئے‘ کسی بھی جگہ میوزک کی آواز کانوں میں پڑے تو میں ذکر روک کر اللہ عزوجل سے عرض کرتا ہوں کہ یااللہ تو ہر چیز پر قادر ہے جس نے بھی لگایا ہوا آپ اس کے دل میں کچھ بھی ایسا ڈال دیں کہ گانا بند کردے اور واقعی ایک منٹ کے اندر وہ گانا بند ہوجاتا ہے۔ یہ سب میرے اللہ کا فضل و کرم رحمت اور میرے مرشد کی دعا اور فیض کا نتیجہ ہے۔ (شاہد رحمٰن‘ بہاولنگر)
آمدرمضان ! میرے آزمودہ تجربات لے لیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری سے بہت سے ٹوٹکے پائے اور انہیں جب اپنے تجربات و مشاہدات میں لائی تو اس سے بہت فائدہ ہوا۔ چند ایک قارئین کیلئے پیش خدمت ہیں آگے رمضان آرہا ہے قارئین کو خوب فائدہ ہوگا۔
ولادت میں آسانی: میری کزن کی ڈیلیوری ہونے والی تھی‘ ایک ماہ رہتا تھا‘ وہ ڈیلیوری سے ڈر رہی تھی ہم نے اسے سورۂ انشقاق کی آیت بتادی اور لکھ کر دے دی‘ اس نے پڑھنا شروع کردیا‘ جب اس کی ڈیلیوری ہوئی تو اللہ نے انتہائی آسانی پیدا فرمادی‘ وہ خود بتارہی تھی کہ مجھے اس آیت کا بہت زیادہ فائدہ ہوا۔ والقت مافیہا وتخلت۔
امتحان میں کامیابی: میری کزن کی بی کام میں کمپارٹ آگئی تھی‘ وہ کلیئر نہ کرپارہی تھی‘ شاید اس کا آخری چانس تھا‘ وہ بہت زیادہ پریشان تھی‘ میری چھوٹی بہن نے اسے یَاحَسِیْبُگیارہ ہزار مرتبہ تین دن میں پڑھنے کیلئے کہا‘ ہر مہینے صرف تین دن پڑھنا ہے‘ ٹوٹل 33 ہزار بنتا ہے۔ ہمیں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے بتایا تھا۔ اسی وظیفے کی وجہ سے میں بھی امتحان میں کامیاب ہوئی تھی۔ میری کزن نے دل لگا کر ہر مہینے ایک ہی وقت فکس کرلیا اور تین دن میں پڑھ لیتی۔ جب تک رزلٹ آنا تھا پڑھتی رہی‘ جب اس کا رزلٹ آیا تو وہ بہت زیادہ خوش تھی اور خوشی سے وہ بتارہی تھی کہ میں بہت اچھے نمبروں میں پاس ہوگئی ہوں اور شکریہ ادا کررہی تھی۔ یہ سارا شکریہ حضرت حکیم صاحب کو جاتا ہے کہ ان کو بتایا ہوا وظیفہ ہم نےآگے بتایا تو وہ پاس ہوگئی۔ اللہ حضرت حکیم صاحب کو صحت عطا فرمائے۔
ہدایت کی منزل مل گئی: حضرت حکیم صاحب آپ کو دنیا جہاں کی خوشیاں اور نعمتیں اللہ عطا فرمائے۔ کسی کا کبھی بھی محتاج نہ کرے‘ میرا چھوٹا بھائی سگریٹ‘ شیشہ اور گندی سپاریاں وغیرہ کھاتا تھا‘ آپ کے پاس ملاقات کیلئے آیا‘ آپ نے اسے درس میں آنے کی تاکید کی اور وظیفہ بھی دیا۔ پہلے وہ درس میں نہیں آتا تھا پھر وہ درس میں آنے لگا‘ دو سے تین دروس میں ہی اس نے ان تمام چیزوں سے توبہ کرلی۔ ڈیڑھ ماہ ہوگیا ہے اس نے سگریٹ نہیں پیا۔ کہا ہے مجھے سگریٹ سے نفرت ہوگئی ہے۔ اوہ خدا میں اتنی بُری چیز پیتا رہا۔ ہم اس کے یہ الفاظ سن کر حیران ہورہے تھے دل کو خوشی محسوس ہورہی تھی‘ اللہ کا شکرا دا کرتے ہیں آپ نے اس کی زندگی بدل دی‘ آوارہ گردی کافی حد تک ختم ہوگئی ہے‘ راتوں کو غائب رہتا تھا‘ بُری صحبت میں رہتا تھا‘ وہ چھوٹ گئی ہیں‘ پڑھائی کافکر لگ گیا ہے‘ کچھ کچھ نمازیں بھی پڑھنے لگ گیا‘ آپ کا شکریہ! اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ اللہ آپ کو اس کا بہترین اجر دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی عطا فرمائے آمین! اس کے بارے میں ہم بہت پریشان تھے‘ آپ نے ہماری سب سے بڑی مشکل حل کردی‘ میرے بھائی کو ہدایت کی راہ مل گئی ہے۔
رمضان سے پہلے عید کی شاپنگ اور لاخلابہ کا کمال: محترم حضرت حکیم صاحب! آپ نے ہمیں کیا کمال کا موتی دیا ہے‘ لَاخَلَابَہ۔ ہم نے جب بھی یہ پڑھا ہے۔ اللہ نے ہمیں کسی بھی مصیبت میں مبتلا ہونے سے بچالیا۔ لین دین یا رشتے کے سلسلے میں پڑھتے ہیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہماری آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے۔ یعنی حقیقت کھل کر سامنے آجاتی ہے۔ رمضان آرہا ہے اور رمضان سے پہلے ہم عید کی شاپنگ مکمل کرلیتے ہیں اسی لیے جب بھی بازار جائیں منہ میں ہروقت لَاخَلَابَہپڑھتے رہیں‘ پھر کمال دیکھیے اور انتہائی عمدہ چیز انتہائی سستے ریٹ پر ملے گی‘ یہ میرا بارہا کا آزمودہ ہے۔ عبقری میں اس سے پہلے بھی اور حضرت حکیم صاحب اپنے دروس میں بھی اس لفظ کے کمالات بتاتے رہتے ہیں اور یہ بے شمار کا آزمودہ ہے آپ بھی اس رمضان آزما کر دیکھئے۔ (رابعہ قمر‘ لاہور)
رمضان میں سونے سے پہلے شہدکھائیں‘ وزن گھٹائیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک دن انٹرنیٹ پر کچھ سرچ کررہی تھی تو مجھے دو عد د انتہائی کمال کے ٹوٹکے ملے‘ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے‘ جن خواتین کو اپنے بڑھتے وزن کی فکر ہے اور چاہتی ہیں کہ رمضان میں ان کا وزن بھی کم ہوجائے اور کمزوری بھی نہ ہو‘ دماغی سکون بھی متاثر نہ ہو اور نیند بھی بھرپور آئے تو اس مشکل کا آسان ترین حل شہد میں پوشیدہ ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق روزانہ رات سونے سے قبل ایک چمچ شہد کھانے سے وزن میں کمی کرنا ممکن ہے ماہرین کے مطابق رات کے شہد کھانے سے نہ صرف جسم کی اضافی چکنائی تیزی سے حل ہوتی ہے بلکہ دن بھر میٹھا کھانے کی خواہش بھی نہیں ہوتی۔ صرف یہی نہیں بلکہ رات کو شہد کا استعمال دماغی تکان کو بھی دور کرتا ہے اور پرسکون نیند لانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ کیوں قارئین! رمضان میں شہد کو اپنی زندگی کا ساتھی بنالیں اور سارا دن پراعتماد اور رات کو پرسکون بنالیں۔ قارئین! رمضان میں خوب دعائیں مانگیں ۔ کہتے ہیں کہ جہاں دوا کام نہ آئے وہاں دعا کام آتی ہے اور اب تو اس بات کو سائنس نے بھی ثابت کردیا ہے۔ جی ہاں!یورپ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دعا مانگنے سے نہ صرف انسان کی خوداعتماد ی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس سے انسان کو اپنے رویے اور جذبات کو قابو رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دعا مانگنے کا عمل قوت ارادی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ انسانی لالچ اور غیرضروری ترغیبات پر کنٹرول رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ (سعدیہ زبیر‘ لاہور)
ایک مرتبہ پڑھیں‘ پھونک ماریں نظربد زائل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! نظر بد ایک حقیقت ہے اور اپنی زندگی میں کوئی نہ کوئی یا اس کا کوئی جانور یا کوئی چیز اس سے متاثر ضرور ہوئی ہے۔ میرے پاس ایک عمل ہے جس کے صرف ایک مرتبہ پڑھ کر متاثرہ شخص‘ جانور یا چیز پر پھونکنے سے نظر بد ختم ہوجاتی ہے۔

۔ یہ الفاظ آزمودہ ہیں ‘جب بھی کسی بچے یا بڑے کو نظر بد ہوتی ہے ہمارے گھر میں یہی الفاظ پڑھ کر پھونکا جاتاہے۔(محمد بشیر‘ کلورکوٹ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 781 reviews.