Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سیدہ فاطمۃ الزہراءؓ کی سنت اپنائی! رزق‘ سکون‘ چین مل گیا

ماہنامہ عبقری - مئی 2017ء

قارئین!عبقری میں چھپے یا کسی بھی عمل‘ وظیفے کے کرنے سے آپ کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا ہو یا آپ پر کیا گیا جادو ٹونہ ہوا ہو تو وہ مکمل عمل اور اس کی مکمل روداد تفصیل کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری میں بھیجئے۔آپ کا یہ عمل لاکھوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔

میں نے عبقری سے بہت پایا۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ عبقری کا فیضان جاری و ساری رکھے۔ دن دگنی رات چوگنی اس کے فیض میں ترقی عطا فرمائے۔ میں نے عبقری سے دین بھی پایا آخرت بھی پائی۔ میں 2009ء سے عبقری پڑھ رہی تھی ۔ میرے گھر کے حالات بہت خراب تھے۔ جادو‘ سحر کے اثرات بھی بہت تھے۔ کئی دفعہ علاج کروایالیکن بار بار میرے پر جادو کے اثرات آجاتے تھے۔ ایک رات میں سوئی ہوئی تھی کہ خواب میں دیکھا کہ ایک سایہ مجھے دبوچ رہا ہے‘ میں دو انمول خزانے پڑھتی ہوں تو وہ میرے سے دور ہوجاتا ہے میں چھوڑتی ہوں تو پھر پکڑ لیتا ہے ایسے کئی بار ہوا۔ پھر میں دیکھتی ہوں ایک شخص میرے گھر سے باہر کی طرف جارہا ہے سفید ٹوپی پہنی ہوئے بہت ہی پرفیض اور بارعب شخصیت ہے مجھے ایک آواز آتی ہے کہ یہ حکیم طارق صاحب ہیں تمہارا علاج ان کے پاس ہے۔ صبح جب میں اٹھی تو بس یہ رب کی طرف سے اپنے اوپر کرم اور رحمت سمجھ کر دو انمول خزانے پڑھنا شروع کردیے۔ مجھ پر سے تمام اثرات ہٹنا شروع ہوگئے۔ جسمانی‘ روحانی پریشانیاں دور ہونے لگیں۔ گھر میں سکون آنے لگا‘ گھر میں خیروبرکت آنا شروع ہوگئی۔ جنات باقاعدہ خواب میں اشارہ دیتے تھے کہ باقی گھر والوں کو قابو کرنا آسان ے اس کے پاس جاتے ہیں تو جل کر راکھ ہوجاتے ہیں۔ ہم میاں بیوی بھی آپس میں لڑتے جھگڑتے رہتے تھے کسی بات پر اتفاق نہیں ہوتا تھا۔ ایک مشرق ہے تو ایک مغرب۔ میں نے عبقری میں پڑھا کہ میاں بیوی کے اتفاق کیلئے یہ درود شریف ہزار مرتبہ پڑھنا ہے اور ایک تسبیح روزانہ یہ عمل کرنے سے ہم دونوں کی نفرت پیار و محبت میں بدل گئی‘ میرا گھر جنت بن گیا۔ اب میرے شوہر کو میری خوشی‘ میری چاہت نظر آتی ہے اور میں بھی ان کی ہر خوشی پوری کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ ایک ایک دوسرے کی عزت اور محبت کا خیال ہوتا ہے میں نے دو انمول خزانہ اور یہ اعمال اور آپ کا درس متواتر سننا شروع کردیا۔ آپ کے درس کے اہم نکات نوٹ کرلیتی تھی‘ میں نے سب کو دو انمول خزانے اور اس عمل کو بتانا شروع کردیا۔ میرے سب گھر والے بھی ان اعمال پر آگئے لیکن کچھ عرصے بعد مجھ سے دو انمول خزانے اور درس بھی چھوٹ گیا‘ اب آپ سے جب سے خط پر رابطہ ہوا ہے تو اللہ تعالیٰ کا شکر ہے میں نے درس دوبارہ سننا شروع کردیا ہے۔ میں 2012ء میں اپنی فیملی کے ساتھ عمرے پر گئی تو وہاں پر دورانِ طواف دو انمول خزانے پڑھتی رہی کہ اللہ تعالیٰ مجھے دین کی جانی و مالی خدمت کرنے کیلئے چن لیں۔ علم دین نافع عطا فرمادے‘ قرآن پاک ترجمہ تفسیر کے ساتھ پڑھ سکوں۔ میرے مرشدین ہمیشہ مجھ سے راضی رہے۔ اللہ تعالی اور اس کے حبیبﷺ کی رضا پائوں اور یہ سب مجھے میرے گمان سے بڑھ کر ملا اور مل بھی رہا ہے۔ میرے لئے ایسے اسباب بن گئے گھر بیٹھ کر نیٹ پر عالمہ سے علم دین پڑھنے لگ گئی ہوں۔سیدہ طاہرہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے زندگی پر چھپی کتب پڑھیں اور ان کی سنتیں اپنانے سےنہ میرا گھر ڈسٹرب ہوا نہ میں گھر سے با ہر نکلی کہ جس سے گھر متاثر ہوتا۔ حکیم صاحب عبقری کے ہر عمل سے فائدہ حاصل ہوتا ہے‘ اگر یقین کے ساتھ کیا جائے۔ میں اگر

دو انمول خزانے کے فوائد لکھنے بیٹھوں تو شاید پورا رجسٹر بھر جائے۔ دو انمول خزانے کے تو اتنے کرشمات ہیں کہ بیان سے باہر ہیں۔ میرے جیٹھ کے بیٹے کی شادی کو چار سال ہوگئے تھے اس بندے میں ایک ہی ضد تھی کہ مجھے اولاد نہیں چاہئے اس کیلئے اس نے سب تدبیریں اختیار کی ہوئی تھیں۔ اس کی بیوی روتی تھی کہ مجھے ماں بننے کے حق سے کیوں محروم کردیا ہے اس پر کئی بار لڑائی جھگڑا ہوا اور وہ ناراض ہوکر میکے چلی گئی۔ میں نے اس کو سمجھایا کہ تم اللہ تعالیٰ سے مانگو اس سے مت مانگو۔ میں نے اس کو دو انمول خزانے دیے اس نے پڑھنا شروع کئے اور تین ماہ بعد اس کا شوہر اس بات پر راضی ہوگیا اور الحمدللہ! ان کی بہت ہی پیاری اور خوبصورت سی بیٹی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 772 reviews.