Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری تالیفات اور ان کی وضاحت

ماہنامہ عبقری - مئی 2017ء

اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر37:جادو جنات کے پراسرار حقائق اور آزمودہ روحانی علاج: قارئین! میری سالوں میں بکھری روحانی زندگی میں بے شمار ایسے واقعات ملتے ہیں جن میں نام نہاد عاملین نے لوگوں کی زندگیاں برباد کردیں۔ روز کوئی نہ کوئی واقعہ ایسا ضرور پیش آتا ہے کہ فٹ پاتھ پر بیٹھے نام نہاد جھوٹے عاملین کیسے کسی کی دنیا و آخرت‘ عزت‘ دولت سب لوٹ لیتے ہیں؟ اور انہیں ذرا بھی احساس نہیں ہوتا۔ میں چاہتا ہوں کہا گر ہم تمام ایمان، اعمال، تقویٰ اور طہارت کی زندگی مسلسل اختیار کریں‘ کوشش کریں ہروقت باوضو رہیں‘ کچھ وقت اللہ تعالیٰ کے ذکر کیلئے نہایت دھیان، خشوع و خضوع اور بھکاری بن کر نکالیں تو تمام مشکلات ختم ہوجائیں۔ زیرنظر کتاب میں ایسے چشم کشا تجربات اکٹھے کیے ہیں جن سے قارئین کو نفع ہو اور وہ گمراہ کن عاملوں اور شرکیہ اعمال سے بچ جائیں۔ اگر ہم اعمال اور تقویٰ طہارت اختیار کریں تو انشاء اللہ ان آفات سے محفوظ رہیں گے کیونکہ میرے پاس روحانی علاج کیلئے جتنے لوگ آتے ہیں وہی ہوتے ہیں جو دینی زندگی سے محروم ہیں۔ اس کتاب کی تالیف کیلئے درج ذیل محترم شخصیات کی تحریروں اور رسائل سے استفادہ حاصل کیا گیا۔ سلطان محمود آشفتہ۔ ادریس احمد احدی۔ رحمان مذنب۔ نینا اجلال۔ ڈاکٹر سید زاہد علی واسطی۔ یٰسین فخری۔ جاوید اختر۔ ابن صحرا۔ اختر حسین شیخ۔ ع۔س ۔ مس شگفتہ منیر۔ فرخ سعید۔ اکبر علی راجہ ایم اے۔ ج۔ ق۔ ابووسیم۔ سلطان احمد داؤدی۔ ڈاکٹر منظور ممتاز۔ ولی محمد۔ رشد رحمان۔ ن۔ن۔ راجہ محمد یوسف۔ اظہر جاوید۔ راجہ مطہر علی۔ رسائل: حکایت۔ سیارہ ڈائجسٹ۔ اردو ڈائجسٹ۔ قومی ڈائجسٹ۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 765 reviews.