Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں؟ ام اور اق

ماہنامہ عبقری - مئی 2017ء

ہاضمہ ٹھیک نہیں:چندماہ سے مجھے عجیب سا محسوس ہو رہا ہے۔ پراٹھا کھالوں یا دوپہر کو سالن وغیرہ تو کھانا ہضم نہیں ہوتا۔ ڈکاریں آتی ہیں۔ کچھ کھانے پینے کو دل نہیں چاہتا۔ بالکل سادہ کھانا لوں تو طبیعت بوجھل نہیں ہوتی۔ کیا کرنا چاہیے۔ (س۔ک)
مشورہ:کراچی میں پپیتا عام دستیاب ہے۔ کہنے کو تو یہ سستا پھل ہے مگر اس کے فائدے بے شمار ہیں۔ سخت سے سخت گوشت پر آپ کچا پپیتا لگادیں تو وہ گل جاتا ہے۔ معدہ کے مریضوں کے لیے یہ تحفہ ہے۔ اس کے کھانے سے قبض دور ہوجاتی ہے۔ مرغن کھانا ہضم ہوتا ہے۔ آپ پکا ہوا پپیتا لا کر گھر میں رکھیں۔ کھانا کھانے کے بعد دو سے تین قاشیں کھا لیجیے۔ کھانا معدہ پر بوجھ نہیں بنے گا۔ آپ کے معدے، جگر، آنتوں کا عمل ٹھیک رہے گا۔ اس سے آپ کے دل کو بھی تقویت ملے گی۔ دس‘ پندرہ دن کھا کر دیکھیے۔ پھلوں کی چاٹ یا سلاد میں پپیتا شامل کیا جائے تو صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ دوا کی دوا ہے اور غذائیت سے بھرپور پھل بھی۔
نیند کی کمی:میری نیند آج کل پوری نہیں ہو رہی۔کام کی زیادتی ہے اور گھر میں بچہ بیمار ہے۔ رات کوسوتی ہوں تو نیند اچٹ جاتی ہے۔ میں نیند لانے والی گولی نہیں کھانی چاہتی۔ نیند کی کمی سے کام متاثر ہو رہا ہے۔ نیند کی کمی کیسے ٹھیک ہوگی اور میں گہری نیند کیسے لے سکوں گی۔( صدیقہ بی بی)
مشورہ:نیند کی گولیاں کھانے سے اعصاب اور پٹھوں پر بُرا اثر پڑتا ہے پھر ان کی عادت ہوجاتی ہے۔ آپ عبقری دواخانہ کا سکون افزا سیرپ خریدیں۔ رات ایک چمچ تازہ پانی میں ملاکرپی لیجیے۔ چند دنوں میں آپ کو خود محسوس ہوگا، نیند اچھی آ رہی ہے۔ بادام، چاروں مغز اور دوسری چیزیں دماغ اور اعصاب کو سکون دیتی ہیں اور ان کے مابعد اثرات بھی نہیں ہوتے۔ آپ بھی کھائیے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کو اچھی نیند آجائے گی۔
سبزیاں خراب ہوجاتی ہیں:فریج میں سبزیاں رکھیں تو خراب ہوجاتی ہیں‘ فریج میں سے پھلوں کی بو بھی آنے لگتی ہے کیلے کالے ہوجاتے ہیں اس کیلئے بتائیے؟ ہرا دھنیا بھی گل جاتا ہے‘ سبزیاں فریج میں کیسے ٹھیک رہ سکتی ہیں؟ (صدف‘ لاہور)
مشورہ: بی بی! آپ اپنا فریج خالی کرکے اچھی طرح صاف کریں‘ ایک چھوٹے پیالے میں میٹھا سوڈا چار پانچ چمچ ڈال کر رکھ دیں‘ بدبو نہیں ہوگی۔ ہرا دھنیا صاف کرکے ڈنڈیوں کے ساتھ دھوکر چھلنی میں رکھ دیں تاکہ پانی نکل جائے‘ اب کسی موٹے سوتی کپڑے کو گیلا کرکے نچوڑ کر اس میں دھنیا رکھئے‘ دو چار دن ہرا دھنیا تازہ رہے گا‘ باقی ہرا دھنیا دھو اور کاٹ کر کسی ہوا بند ڈبے میں فریزر میں رکھئے‘ محفوظ رہے گا۔ سبزیوں کو اچھی طرح صاف کرکے اخباری کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں۔ کیلے عموماً کالے پڑ جاتے ہیں کیلوں کو آپ موٹے خاکی کاغذ کے لفافے میں لپیٹ کر فریج میں رکھیں‘ خراب نہیں ہوں گے‘ اوپر سے رنگ بدل جائے تب بھی اندر سے سفید نکلیں گے۔ آپ مٹر چھیل کر رکھ سکتی ہیں پالک بھی ڈنڈیاں توڑ کر اخبار میں لپیٹ کر رکھیں۔ اروی‘ ٹینڈے‘ گھیا فریج میں کھلی حالت میں بھی محفوظ رہ جاتے ہیں ادرک بھی کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں‘ پیٹھا آپ کاٹ کر بھی رکھ سکتی ہیں۔
جسم پر دانے: بازو‘ کندھے‘ کمر پر دانے نکلنے کی وجہ سے پریشان ہوں‘ تین سال سے دانے نکل رہے ہیں بال بھی گررہے ہیں شادی ہونے والی ہے ‘دانوں کی وجہ سے بہت گھبراتی ہوں۔ (حسنہ‘لاہور)
مشورہ: حسنہ! آپ کو خون صفا دوائی کی ضرورت ہے‘ آپ عبقری دواخانہ سےخون صفاء دوا لے کر استعمال کریں۔ ٹھیک ہوجائیں گی‘ عبقری دواخانہ سے آپ دانوں کی دوا اور سر کے بالوں کیلئے تیل لے سکتی ہیں۔
بوجھل پن:میرے جسم میں بہت حدت ہے‘ ڈاکٹر کہتے ہیں خون گاڑھا ہونے کی وجہ سے جسم میں بوجھل پن ہے‘ کام کاج کرنے میں مشکل ہوتی ہے‘ جسم سے گرمی نکلتی ہے‘ بعض دفعہ تو فشار خون بھی زیادہ ہوجاتا ہے‘ ڈاکٹر کی دوا موافق نہیں آتی‘ آپ مجھے کوئی علاج بتائیے‘ میں دوا کھانا نہیں چاہتی۔ (ام انور‘ پشاور)
مشورہ: دوا تو کھانی چاہئے اسی سے آرام آتا ہے بہرحال آپ تربوز استعمال کریں‘ ایک گلاس تربوز کے عرق میں ایک لیموں نچوڑ کر پی لیجئے‘ شروع میں صبح شام پئیں‘ دو تین دن بعد صرف ایک بار۔ اس سے آپ کے خون کا گاڑھا پن دور ہوگا‘ تربوز کھانے سے بلند فشار خون بھی ٹھیک ہوتا ہے‘  ہمارے ایک ملنے والے بلند فشار خون کے شاکی تھے‘ انہیں صرف تربوز کھانے کو کہا وہ رات کو تربوز کاٹ کر فریج میں رکھ دیتے‘ صبح نماز پڑھ کر کھالیتے‘ چند دن میں بغیر کسی دوا کے ٹھیک ہوگئے‘ پیشاب کھل کر آنے لگا‘ قبض دور ہوئی اور وہ اپنے کاموں میں مصروف ہوگئے۔ صرف تربوز نے انہیں ٹھیک کردیا‘ اللہ تعالیٰ نے پھلوں میں بہت خواص رکھے ہیں‘ آپ بھی آزما کر دیکھئے۔ جسم کا بوجھل پن بھی ٹھیک ہوجائے گا‘ بھوک لگے گی‘ ناف کے اردگرد سختی ٹھیک ہوگی جسم کی گرمی اور پیاس ختم ہوگی۔ تربوز میں بے شمار غذائی اور شفائی اثرات موجود ہیں‘ جسم کو سکون دیتا ہے‘ جو لوگ اس کے فائدے جانتے ہیں وہ اس کے چھلکے بھی سبزی کی طرح پکا کر کھاتے اور بیج سردائی میں ڈالتے ہیں۔
مور کا پر اورحاملہ خاتون: ہمارے علم میں ہے کہ مور کے پرکا چاند والا حصہ در د زہ میں گرم دودھ کے ساتھ حاملہ خاتون کو پلایا جاتا ہے‘ اس سے آسانی ہوتی ہے‘ آپ نے گزشتہ ایک شمارے میں اسے اولاد نرینہ کیلئے تجویز کیا ہے‘ اس کی وضاحت فرمائیے۔ میں نے یہ بھی سنا ہے کہ اگر کچی پکی بندگوبھی مرد زیادہ استعمال کریں تو اولاد نرینہ کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ (سیما‘کراچی)
مشورہ: سیمابہن! آپ کا خط ملا‘ مور کے پر کا چاند والا حصہ تقریباً سوسال سے حکیم لوگ استعمال کررہے ہیں آپ کا نسخہ میں نے کسی کتاب میں یا کسی حکیم سے نہیں سنا۔ اولاد نرینہ کیلئے آپ نے جو وظائف لکھے ہیں وہ بھی لوگ برسہا برس سے آزماتے آرہے ہیں۔ کچھ لوگ انار دم کرکے دیتے ہیں تو کچھ سیب لیکن میں نے پہلے بھی لکھا تھا کہ سب اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے‘ کسی بھی بات پر انحصار نہیں کرنا چاہئے‘ اللہ تعالیٰ سے بس دعا کرنی چاہئے‘ بیٹا ہو یا بیٹی‘ نیک اور صالح اولاد کی دعا کرنی چاہئے‘ ہماری ایک ملنے والی خاتون تھیں‘  انہوں نے بڑی منت مرادیں مانیں ایک ہی دعا تھی کہ اللہ بیٹا دے۔ بیس برس بعد اللہ نے بیٹا دیا‘ مگر وہ زندہ نہیں تھا۔ اب انہوں نے دعا کرنی شروع کی اللہ تعالیٰ بیٹا دے اور اسے میں گود میں بھی لوں۔ اللہ تعالیٰ نے دوسری بار بیٹا دیا‘ سات دن ان کی گود میں رہا پھر مرگیا۔ اب سب نے انہیں ٹوکا اور کہا یہ دعا کروکہ زندگی والا بیٹا دے۔ تیسری بار پھر بیٹا ہوا اور زندہ سلامت رہا‘ یہ آنکھوں دیکھا سچا واقعہ ہے رہی بند گوبھی کی افادیت تو اس بارے میں کبھی تفصیل سے لکھوں گی۔ اس سبزی کے بہت سارے فائدے ہیں‘ پہلے تو پکا کر کھائی جاتی ہے‘ سبزیاں اور پھل ضرور کھانے چاہئیں‘ اللہ تعالیٰ کی نعمتیں ہیں۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 761 reviews.