Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پاگل پاگیا اور سیانا بھیک مانگتا رہا

ماہنامہ عبقری - مئی 2017ء

ہمارے علاقے میں دو بھائی تھے ایک سیانا تھا اور ایک پاگل۔ سیانا بہت چالاک تھا‘ والد کی وراثت کا سارا مال اپنے قبضے میں رکھتا تھا نہ ماں کو کچھ دیتا تھا اور نہ پاگل بھائی کو کچھ دیتا تھا اور پاگل بھائی کو حقارت سے مارتا بھی تھا اور پاگل اپنی ماں کی خدمت میں سارا دن گزارتا تھا۔ بوڑھی ماں کو اپنے کندھے پر اٹھا کر علاج کروانے کیلئے شہر ڈاکٹر کے پاس لے جاتا تھا اور ادھر سیانا مال کو دیکھ کر اپنی مستی میں رہتا تھا اور کسی کو آدمی سمجھنے کیلئے تیار نہ تھا۔ بس ایک کی نظر مال پر اور ایک کی نظر ماں پر تھی۔ پاگل کو ماں دعائیں دیتی تھی کہ تو مت گھبرا اللہ تعالیٰ تجھے سیانا کردے گا اور تیرے پاس بہت کچھ ہوگا۔ قدرت کی شان دیکھیں دن بدل گئے پاگل عقلمند بن گیا‘ اولاد ہوئی اللہ تعالیٰ نے ماں کی دعا سے ان کی جھولی بھردی بہت خوش تھا۔ کئی جائیدادیں شہر میں ہیں‘ اس وقت اس کے بیٹے صالح ہیں اور کمارہے ہیں اور ادھر سیانے آدمی پر جو گزری وہ بھی دنیا نے دیکھا کہ دو بیٹے تھے جو دونوں ڈاکے مارتے مارے گئے‘ مال سب کچھ لٹ گیا‘ بہوئوں نے سیانے باپ کو گھر سے نکال دیا باقی جو اسکی زندگی تھی اس میں بھیک مانگتا ہوا انتقال کرگیا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 750 reviews.