Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھریلومسائل کا انسا ئیکلوپیڈیاناجادو ختم‘کاروبار بہتر

ماہنامہ عبقری - مئی 2017ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!گزشتہ کچھ عرصہ سے جادو کی بیماری میں مبتلا تھا‘ 2012ء کے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں میری کمر میں شدیددرد ہوگیا‘ آخری عشرہ بیٹھ کر بمشکل نماز پڑھی‘ ایک دوست کو فون کیا‘ انہوں نے میری والدہ کا نام پوچھا تو میں نے بتایا۔ کہنے لگے پرانا مسئلہ ہے‘ جادو ہے۔ کچھ سال پہلے کی بات ہے۔ ہمارے کھیت سے گوشت کے گیارہ ٹکڑے ملے تھے‘ اس وقت ہم گھر کے افراد بھی گیارہ تھے‘ دکان اور گھر پر جادو ہے۔ انہوں نے مجھے ہر نماز کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ سورۂ فلق اور سورۂ ناس پڑھنے کو کہا۔ پہلے ہی دن سے حیرت انگیز طور پر فرق محسوس ہوا۔ چالیس دن پڑھا‘ بہت زیادہ بہتری ہوگئی۔ دکان کا کام بھی بہت بہتر ہوگیا ہے۔
ہزاروں کا آزمایا شوگر کا کامیاب نسخہ
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! تقریباً عرصہ تین سال سے آپ کا رسالہ عبقری پڑھ رہا ہوں اور آپ کی کتب بھی لے رکھی ہیں لیکن آپ کو خط پہلی دفعہ لکھ رہا ہوں اوریقیناً آج کے اس دور میں لوگوں کی بھلائی اور رہنمائی کرنا کسی عام آدمی کے بس کاکام نہیں بلکہ ایک نیک دل‘ سخی اور اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے کاکام ہے۔محترم حکیم صاحب! ایک نسخہ عبقری کے قارئین کیلئے جو کہ شوگر کیلئے ہے اور ایسے شخص سے یہ نسخہ ملا ہے جس کی ساری عمر بڑے بڑے ڈاکٹروں اور حکیموں کے ساتھ گزری ہے جب حضرت حکیم صاحب کچھ نہیں چھپاتے تو ہم کیوں چھپائیں؟ نسخہ یہ ہے۔ ھوالشافی: دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا‘ موٹی الائچی ایک عدد‘ چائے دانے دار ایک چھوٹا چمچہ‘ دیسی گھی ایک چمچ‘ پانی ڈیڑھ پاؤ۔ سب چیزیں ڈیڑھ پاؤ پانی میں پکائیں یہاں تک کہ پانی آدھ پاؤ رہ جائے‘ اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں اور آخر میں شہد کا چمچ ڈال دیں اور پی لیں‘ سوتے وقت استعمال کریں۔ اس شخص کا دعویٰ ہے کہ شوگر جتنی بھی زیادہ ہو وہ صبح بالکل نارمل ہوچکی ہوگی۔
گھر بیٹھے کتب اور ادویات منگوانے کیلئے صرف یہی نمبر
0332-7552382

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 746 reviews.