Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جانور کو کیڑے پڑے تو فینائل کی گولی نے کمال کردیا

ماہنامہ عبقری - مئی 2017ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے رسالہ عبقری کے تمام سلسلے بہت زبردست لگتے ہیں مگر یہ جو آپ نے نیا سلسلہ شروع کیا ہے یہ تو کمال ہے کا ہے‘ لگتا ہے کہ جیسے آپ نے ہمارے دل کی آواز سن لی ہے۔ ہم نے بھی گھر میں جانور پال رکھے ہیں‘ میرے پاس ایک بکری تھی اس کے کان میں ہروقت کیڑے پڑے رہتے تھے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھا‘ بکری بہت اعلیٰ نسل کی تھی‘ مجھے کسی نے بتایا کہ کیڑے والی جگہ پر فینائل کی گولی بھر کر اوپر سے پٹی باندھ دیں۔ میرے بھائی نے ایسا ہی کیا‘ چند ہی دن کے بعد اس کے کان کے کیڑے بالکل ختم ہوگئے‘ اس سے پہلے تو ہم نے بارہا ٹوٹکے آزمائے تھے مگر کیڑے تھے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔
جانور کو زخم ہوجائیں یا آنکھیں خراب ٹوٹکہ لے لیں
اگر جانوروں کو زخم کسی بھی جگہ پر ہوجائیں تو بیٹا ڈرم ٹیوب لگائیں اور اگلے دن سرسوں کا تیل لگائیں‘ انشاء اللہ جانور بالکل ٹھیک ہوجائیں گے اور زخم خراب نہ ہوگا اور بہت جلد بھر جائے گا۔ اس کے علاوہ اگر جانور کی آنکھیں آجائیں تو پولی فیکس آئی ٹیوب جس کے اوپر گھوڑا بنا ہوتا ہے اور جامنی رنگ کی ہوتی ہے‘ یہ ٹیوب انسانوں کیلئے ہے‘ جانور کی آنکھ میں ڈالنے سے جانور بالکل ٹھیک ہوجاتا ہے۔ بے فکر ہوکر استعمال کریں۔
جانور بیچنا چاہتے ہیں تو عمل بھی لے لیں
میرے بھائی نے ایمرجنسی گائے بیچنی تھی ‘ کہیں بھی ریٹ نہیں لگ رہا تھا بلکہ کوئی بیوپاری ہی نہیں مل رہا تھا۔ میں نے اپنے بھائی کو درج ذیل تعویذ بنا کردیا تو فوراً ہی بیوپاری آنا شروع ہوگئے۔ ابو اور بھائی حیران تھے اور پھر بہت جلد وہ گائے بہت ہی اچھی قیمت پر بک گئی۔ وہ سورۂ توبہ کی آخری دو آیات ہیں‘ انہیں لکھ کر چمڑے میں بند کرکے بھینس کے سامنے لٹکا دیں تاکہ وہ ہوا سے ہلتا رہے اور اللہ کے فضل سے کام بہت جلد ہوجاتا ہے آزما کر دیکھیں۔ انشاء اللہ سو فیصد رزلٹ ملیں گے۔میں نے یہ روحانی ٹوٹکہ جس کسی کو بھی بتایا اس کے جانور بہت اچھی قیمت پر بک گئے۔ خاص کر بڑی عید پر تو یہ بارہا کا آزمودہ ہے۔ یقیناً بیوپاری بھائیوں کو اسی کی تلاش ہوگی۔ (رانا عادل‘ کبیروالا)
میری بکری پر بھینس بیٹھ گئی مگر۔۔۔۔!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم نے گھر میں جانور پال رکھے ہیں‘ ہمارے صحن میں ہروقت بکریاں کھلی رہتی ہیں قریب ہی بھینسیں بھی بندھی ہوتی ہیں‘ ایک دفعہ ایک بکری بھینس کے پاس ہی بیٹھی سورہی تھی کہ اچانک ایک بھاری بھرکم بھینس اس کے اوپر بیٹھ گئی‘ بہت مشکل سے بھینس کو اٹھایا تو بکری کی ٹانگیں کام ہی نہیں کررہی تھیں‘ میں نے جلدی سے پنساری سے چندرس منگوائی اس کو کچا ہی پیس لیا‘ پاؤڈر بنا کر اپنی بکری کو روٹی کے نوالے میں لگا کر دو تین دن دیا‘ بکری کی ٹانگیں بالکل ٹھیک ہوگئیں۔ اندرونی چوٹوں کیلئے اس بوٹی کو انسان بھی درمیانے کیپسول میں بھر کر ایک کیپسول نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ لاجواب فائدہ ہوگا۔ (ف، کوثر‘ نیودمبالو سندھ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 736 reviews.