Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - مئی 2017ء

(توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں اور اس پر مکمل پتہ واضح ہو۔ جوابی لفافہ نہ ڈالنے کی صورت میں جواب ارسال نہیں کیا جائیگا۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں سٹیپلرزپن استعمال نہ کریں۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔صفحے کے ایک طرف لکھیں ۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ اور اپنا موبائل فون نمبر خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔

دائیں ہاتھ پر چنبل: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرصہ دراز سے رسالہ عبقری کا قاری ہوں‘ میں ایک ریٹائرڈ فوجی ہوں اب ایک میڈیکل سٹور چلا رہا ہوں‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ عرصہ سے میرے دائیں ہاتھ پرچنبل ہے‘ ہر قسم کا علاج کیا‘ مرض زیادہ ہوتا گیا‘ جوں جوں علاج کیا مرض بڑھتا گیا‘ آپ سےگزارش ہے کہ کوئی دوا‘ ٹوٹکہ تحریرفرمائیں۔ (ایم کےخان‘ مانسہرہ)
مشورہ: خان صاحب! یہ نسخہ انتہائی سستا اور تیربہدف ہے‘ عبقری شمارہ میں بھی چھپ چکا ہے۔ سرسوں کے ایک سیر تیل میں تھوڑا سا ڈنڈا تھوہر ڈال کر آگ پر رکھیں، جب ڈنڈا جل کر کوئلہ ہوجائے تو اتارلیں اور کسی لوہے کے ڈنڈے اس کو رگڑیں اور تیل میں حل کرلیں۔ یہ تیل کسی شیشی میں بحفاظت رکھ دیں۔ روٹی یا کسی مرغ کے پر سے متاثرہ جگہ پر صبح و شام لگائیں۔ چند دن میں چنبل دور ہوجائیگی اور پھر کبھی نہ ہوگی۔
بہت پریشان ہوں!: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں برکت ڈالے اور آپ کا ادارہ اور تسبیح خانہ ہمیشہ زندگی بھر چلتا رہا۔ بہت سارے لوگ اس سے فیض پارہے ہیں اور فائدہ اٹھارہے ہیں‘ میرا ایک مسئلہ ہے جس کی وجہ سے میں بڑا پریشان رہتا ہوں اور دن بدن کمزور ہورہا ہوں‘ جناب مجھے جریان کا مسئلہ ہے‘ میں بہت تنگ آچکا ہوں‘ میرا یہ مسئلہ تقریباًسات سے آٹھ سال پرانا ہے‘ میں نے بہت ادویات استعمال کی ہیں‘ مگرافاقہ نہیں ہورہا۔ محترم! میری اسی سال شادی ہے‘مہربانی فرما کراس مسئلہ کاحل تجویز کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ پر اور آپ کے تسبیح خانہ پر لاکھوں رحمتیں عطا فرمائے۔آمین (خاں)
مشورہ:ھوالشافی:مغز بادام 250 گرام‘سونف 250 گرام‘ مصری 250گرام‘ اسطخدوس 20گرام‘ مرچ سفید 20 گرام ۔ کوٹ چھان لیں ایک چمچ چاول والا صبح و شام ہمراہ تازہ پانی لیں۔ پرہیز: قابض اور بادی اشیاء بینگن‘ مسور کی دال‘ آلو‘ اروی‘ گوبھی‘ باقلا‘ لہسن‘ پیاز‘ زیادہ چائے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ زود ہضم اور مقوی غذائیں استعمال کریں۔ یخنی‘ شوربہ‘ چپاتی‘ انڈا‘ دودھ‘ مکھن‘ حیوانات کے مغز‘ تازہ پھل‘ سبزیاں‘ سیب ‘ امرود اور انگور وغیرہ استعمال کریں۔
پتلی کلائی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بازو بہت پتلے ہیں‘ کلائیاں بھی پتلی ہیں‘ اسی طرح ٹانگیں بھی سوکھی ہوئی ہیں‘ آنکھوں کے گرد حلقے بہت گہرے ہیں۔ حقوق زوجیت کے بعد ٹانگیں کانپنا شروع ہوجاتی ہیں بہت زیادہ کمزوری ہے۔ محترم حکیم صاحب! مجھے جلد ازجلد کوئی نسخہ بتائیں تاکہ میں صحت مندانہ زندگی گزار سکون۔ (محمدخان‘ہری پور)
مشورہ: عمدہ بنا ہوا بادام کا حلوہ کھائیں۔ صبح توے کی گرم روٹی پر خالص گھی لگا کر کھائیں، ٹھنڈی اور کھٹی چیزیں بالکل نہ کھائیں۔ رات کو سونے سے دو گھنٹے پہلے نیم گرم دودھ میں دوچمچ شہد کے ڈال کر پئیں۔
دل میں سوراخ ہے: میری عمر 27 سال ہے‘ شادی ابھی نہیں ہوئی‘ میرے دل میں سوراخ ہے‘ یہ پیدائشی ہے‘وزنی کام کرتے ہوئے اونچائی پر چڑھتے ہوئے اور دوڑتے ہوئے دل میں تکلیف ہوتی ہے۔ ڈاکٹرز حضرات کے مطابق آپریشن ہوگا مگر میرے گھر والے اور میں نہیں مانتا۔ (اسحاق خان‘ راولپنڈی)
مشورہ:اسحاق بھائی آپ دفتر ماہنامہ عبقری سے سترشفائیں‘ ٹھنڈی مراد اور جوہرشفاء مدینہ منگوا کر لکھی گئی ترکیب سے کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ اس کے علاوہ عبقری کا سکون افزاء سیرپ بھی رات کو سوتے وقت استعمال کریں۔
کانوں میں سیٹیاں:ماہنامہ عبقری دکھی اور سکون کے متلاشی افراد کیلئے ایک گوہر نایاب ہے‘ راقم الحروف بھی اس جریدے کا مستقل قاری ہے۔ مزید عرض یہ ہے کہ مجھے کافی سالوں سے ایک مسئلہ درپیش ہے کہ میرے کانوں سے ہمہ وقت ہلکی سیٹیاں یاجھینگر بولنے جیسی آوازیں آتی رہتی ہیں‘ ہوسکتا ہے کہ اس عارضہ میں دیگر افراد بھی مبتلاہوں۔ خدارا اس کے حل کیلئے کوئی نسخہ عنایت فرمائیں تاکہ میرے ساتھ دیگر کا بھی بھلا ہو۔ میں نے اس مرض کےعلاج کیلئے مہنگے سےمہنگے ڈاکٹر اور حکماء کی ادویات استعمال کیں مگرفرق بالکل نہیں پڑرہا۔ میرے اس روگ کے ازالے کیلئے عبقری کی شکل میں امید کی کرن نظرآرہی ہے۔ (ڈاکٹر محمد جاوید خان‘ میرپور خاص‘ سندھ)
مشورہ: آپ خمیرہ گاؤ زبان عنبری پانچ گرام صبح نہار منہ اصلی چاندی کے ورق میں لپیٹ کر کھائیں۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی ’’کان شفاء‘‘ لکھی گئی ترکیب سے استعمال کریں۔پندرہ دن کے بعد دوبارہ کیفیت لکھیں۔
بیماریوںکاگھر: میری عمر 24 سال ہے‘ مجھے ایسے لگتا ہے کہ میں بیماریوں کاگھر ہوں‘ پہلے نمبر پر میرامعدہ ٹھیک نہیں رہتا‘ کوئی دوائی کھالوں پھر کچھ دیر فرق پڑجاتا ہے‘ ورنہ معدے میں درد رہتا ہے‘ کھانا ہضم نہیں ہوتا‘ سینے میں جلن ہوتی رہتی ہے‘ کبھی بہت زیادہ بھوک لگتی ہے‘کبھی لگتی ہی نہیں‘ چہرے پر سیاہیاں ہیں‘ حلقے بھی کافی گہرے ہیں‘ کمزوری بہت محسوس ہوتی ہے۔ مجھے چھینکوں والی الرجی بھی ہے‘ ناک میں بہت خارش ہوتی ہے‘ جس سے ناک سوج جاتی ہے‘ مجھے لمبے بالوں کا بہت شوق ہے اور میں نے بہت سے ٹوٹکے آزمائے ہیں لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا‘ مجھے لیکوریا بھی ہے جس کی وجہ سے جسم میں درد رہتا ہے‘ پٹھے بھی درد کرتے رہتے ہیں‘ چاول یا دہی وغیرہ سے ٹانسلز پھول جاتے ہیں‘ پانی پینا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ (تبسم‘ سلطان پور)
مشورہ: آپ خمیرہ ابریشم حکیم ار شد والا لیں اور ایک چمچ چائے والا دن میں تین بار استعمال کریں ۔ یاد رہے خمیرہ کسی اچھے دیانتدا ر طبیب کا بنا ہوا ہو اور اسکے ساتھ ساتھ اطریفل اسطخدوس ایک چمچ چائے والا اور کلونجی پائوڈر ایک چوتھا ئی چمچ استعمال کریں ۔ غذا میں کھٹی چیزیں، اچار وغیرہ سے پرہیز کریں ۔ ایک حیر ت انگیز ٹوٹکہ جو بظا ہر آپ کیلئے عام سا ہو گا لیکن الرجی کے مریضو ں کے لیے یہ ایک خدا ئی عطیہ ہے ۔ سرسو ں کا تیل روزانہ صبح اور شام چند قطرے ناف ، نا ک کے نتھنو ں میں اور مقعد کے اندر اور با ہر لگا ئیں ۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 725 reviews.