Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج !(کالے جادو سے تڑپتے سلگتے انوکھے خط اور شافی علاج )

ماہنامہ عبقری - مئی 2017ء

ایک دکھی بیٹی!: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں انتہائی پریشان ہوں‘ جوائنٹ فیملی میں رہتی ہوں‘ چھ بچے ہیں‘ بچے انتہائی بدتمیز‘ گستاخ اورنافرمان ہوگئے ہیں‘ سب دیور اور ماں نند کی بات سنتے ہیں‘ گھر میں اُسی کی حکومت ہے‘ جو مرضی وہ جھوٹ سچ کہے سب ’’لبیک‘‘ کہتے ہیں‘ بچے انتہائی بگڑ گئے ہیں‘ جس گھر میں بچوں کے سامنے ماں کومارا جائے اور گالیاں دی جائیں وہاں بچے کیا ماں کی عزت کریں گے‘ بچے کوئی غلط کام یا شرارت کریں شامت ماں کی آجاتی ہے‘ مجھے کہا جاتا ہے کہ تو نے پیدا کیے ہیں اب اُ نہیں پال بھی‘ میری حیثیت صرف ایک کام والی ماسی سی ہے‘ میرے میاں کو مجھ سے بہت زیادہ بدظن کردیا گیا ہے‘ گزشتہ چھ ماہ سے ہمارا آپس میں کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے‘ وہ علیحدہ کمرے میں سوتے ہیں۔ لمبے عرصہ سے والدین کے گھر جانے‘ ان کے میرے گھر آنے‘ حتیٰ کہ موبائل فون سننے پر بھی پابندی ہے۔ خدارا مجھے کوئی وظیفہ بتائیں۔(بنتِ حوا)
جواب : رات کو ایک نیند لے کر نصف شب کے بعد کسی وقت بیدار ہوجائیں تہجد کے نفل ادا کرکے اکیس مرتبہ سورۂ اخلاص اور بیس مرتبہ سورۂ فاتحہ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کراپنے مسائل‘ بچوں اور سسرال کا رویہ اچھا ہونے کی دعا کریں ۔ یہ عمل نوے روز تک جاری رکھیں ۔بچوں کی طرف سے حسب استطاعت صدقہ بھی کردیں اور ہر جمعرات صدقہ لازمی کیا کریں ۔
کمزور دل: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے دل کا مرض بڑھ چکا ہے‘ اس کے کام کرنے کی صلاحیت یعنی کہ خون پمپ کرنے کی جوصلاحیت ہے وہ کم ہے‘ جس کی وجہ سے مجھ کو سانس کامسئلہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے میں اکثر ہسپتال میں رہتا ہوں۔ براہ مہربانی مجھے دل کو تندرست کرنے کیلئے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ (محمد رضا‘ لاہور)
جواب: میرے پاس دل کی صحت کا ایک مجرب روحانی نسخہ ہے ہر نماز کے بعد اپنا دایاں ہاتھ دل پر رکھ کر سات مرتبہ یہ دعا پڑھیں

پھر ہاتھ پر دم کر کے دل کے مقام پر پھیریں انشاءاللہ بہت ہی مفید عمل ہے ۔

نظر بد کا علاج بتائیے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اگرکسی کھانے کی چیز کو نظرلگ جائے تو اسے دیکھ کر ہی طبیعت میں اکتاہٹ ہونے لگتی ہے اس سلسلے میں کوئی علاج مرحمت فرمائیں۔ (اعجاز احمد‘ یوکے)
جواب: نظر کی اچھی یا بُری تاثیر سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ احادیث نبوی ﷺ میں نظربد سے نجات کیلئے دعاؤںکا ذکر ملتا ہے۔فجر کی نماز کے فوراً بعد اور عشاء کی نماز کے بعد جائے نماز پر بیٹھ کر اکیس اکیس

پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں اور اس کے بعد باذن اللہ کہتے ہوئے اُٹھ کر کھڑے ہوجائیں۔ اسی طرح جب بھی کھانا کھائیں تعوذ اور تسمیہ کے بعد ایک بار درج بالا آیت پڑھ کر پھونک دیا کریں۔
گلہڑ اور ڈیپریشن: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ چھ ماہ سے عبقری کی قاریہ ہوں‘ میں نے اس رسالے کو انتہائی مفید پایا‘ میں پچھلے تین سال سے گلہڑ اور ڈییرپشن کی بھی مریضہ ہوں‘ تین سال قبل بیٹی کی پیدائش کے فوراً بعد میرے گلہڑ بن گیا جواب خاصا بڑا ہوچکا ہےا ور گلے میں دائیں سائیڈ پر ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ گلہڑ اورڈیپریشن کے بارے میں کوئی وظیفہ اورنسخہ بتائیں۔ (بنت حوا‘ پتوکی)
جواب: ہر نماز کے بعد تیسرا کلمہ گیا رہ بار پڑھ کر اپنےگلہڑپر دم کر دیا کریں ۔ را ت سو نے سے پہلے درود شریف اور پہلا کلمہ تین تین بار پڑھ کر دونو ں ہاتھو ں پر دم کرکے ہا تھ گلہڑ پر پھیر کر سو جا یا کریں شا م کے وقت کوئی بھی مصروفیت اپنا لیں جس سے آپ کی توجہ بٹ سکے اگر ہو سکے تو باغبانی کریں یا پو دوں کی نگہداشت کیا کریں ۔
کڑوا پانی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے علاقے میں زمین میں پانی بہت کڑوا اور نمک والا ہے اور پانی کی کمی ہوتی ہے گرمیوں میں یہ پانی کی کمی اور زیادہ ہوجاتی ہے۔ ایسا عمل بتائیں جس سے یہ پتہ چل جائے کہ زمین میں کونسی جگہ پانی میٹھا ہوگا اور زیادہ ہوگا تاکہ پریشر پمپ لگایا جائے اور پانی میٹھا نصیب ہو۔ (حفیظ اللہ انور‘ ڈیرہ اسماعیل خان)
جواب:آپ تمام علاقہ والوں سے گزارش کریں کہ زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھا کریں اور اللہ رب العزت سے درود پاک کی برکت سے پانی میٹھا ہونے کی دعا کریں اور جب بھی نیا کنواں یا موٹر وغیرہ لگائیں تو درودپاک کی کثرت کرکے میٹھے پانی کیلئے دعا کریں۔ انشاء اللہ درود پا ک کے وسیلے سے زیرزمین پانی میٹھا ہوجائے گا۔
میرا بچہ اور اس کی صحت: میں گزشتہ پانچ سال سے عبقری کی قاریہ ہوں‘ بہت اعلیٰ اور ایمان افروز رسالہ ہے‘ میں تو بس اسی کی ہوکر رہ گئی ہوں‘ آپ کی بہت سی کتب خریدی ہیں اور ان سے استفادہ بھی کررہی ہوں‘ اللہ آپ کو ان ساری کاوشوں کیلئے جزائے خیر عطا کرے۔ آمین!۔ میرامسئلہ یہ ہے کہ میرا ساڑھے سات سال کا بچہ ہے اور اس کی عمومی صحت بس نارمل ہی ہے ہروقت اسے کچھ نہ کچھ ہوا رہتا ہے کبھی کھانسی کبھی بخار‘ کبھی کہیں درد‘ کبھی کہیں درد اور زکام تو اس کو مستقل ہی ہے‘ سردی گرمی اس کا ناک بہتا ہے‘ ٹانسلز بھی ہیں‘ کورسز بھی کروائے مگروقتی آرام اور پھر وہی مسئلہ شروع۔ نیا مسئلہ یہ ہے کہ اس کے دودھ کے دانت گررہے ہیں اور جو نئے آرہے ہیں وہ بھی عجیب سے ہیں‘آپ کو اللہ کا واسطہ ہے مجھے کوئی وظیفہ بتائیں میں ساری عمرآپ کو دعائیں دوں گی‘ اللہ آپ کو دونوں جہاں کی نعمتیں اور خوشیاں عطا کریں۔ (ش، ہری پور)
جو اب : نما ز عشا ء کے بعد تین سو بار یَا وَ ھَّا بُ اور نماز فجر کے بعد اسی تعداد میں یَا بَاسِطُ پڑ ھ کر دعا کی جائے ۔ کم ا ز کم چار ما ہ تک ۔انشا ء اللہ حا لا ت میں تبدیلی واقع ہو گی۔ بیماریو ں کے لیے صبح شام گھر کا ہر فر د ایک بار سورئہ فلق پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیا کرے۔ اس عمل کو کم از کم تین ما ہ کیا جا ئے ۔
حمل نہیں ٹھہرتا: میری شادی کو چھ سال ہوچکے ہیں‘ ایک بار حمل دو ماہ تک رہا اس کے بعد ضائع ہوگیا‘ اس کے بعدنہیں ہوا‘ میری عمر 42 سال ہوچکی ہے‘ سب ڈاکٹروں‘ حکیموں کے پاس جاکر دیکھا الٹراساؤنڈ لاتعداد مرتبہ کروایا‘ ادویات کھائیں‘ ڈاکٹر کہتے ہیں انڈے پیدا نہیںہورہے‘ بچہ دانی میں رسولی ہے‘ خدارا مجھے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں‘ میں تھک چکی ہوں‘ ٹوٹ چکی ہوں۔ ہر کوئی بندش‘ جادو بتاتا ہے‘ کوئی کہتا ہے جنات کا مسئلہ ہے۔ (م۔م)
جواب: بعد نماز عشاء سورئہ علق ، بعد نماز فجر سورئہ یٰسین اور بعد نماز مغر ب سورئہ مریم پڑھ کر پانی پر دم کر کے شوہر و بیوی دونوں اس پانی سے نصف پی لیا کریں ۔ اللہ سے دعابھی کریں کہ وہ اولا دصالح عطا فرمائے ۔ اللہ کی قدرت و حکمت پر یقین رکھیں اور ازدواجی زندگی کو سرد مہری کی نذر نہ ہونے دیں ۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کا ’’پوشیدہ کورس‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ انشاء اللہ آپ کے تمام مسائل درج بالا وظیفہ سے حل ہوجائیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 724 reviews.