Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ رفعت الرحمٰن قاسمی ؒکے روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - مئی 2017ء

خطرہ ہوتو اس کیلئے گیارہ مرتبہ یہ آیت پڑھ کر اس طرف منہ کرکے پھونک ماردیں ا ن شاء اللہ تعالیٰ اس کا حملہ ناکام رہے گا اور وہ واپس لوٹ جائے گا اور کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گا۔

لوگوں کے دلوں میں عزت قائم ہونا: اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ لوگ اس کی عزت کریں‘ لوگوں کے دل میں اس کی عظمت اور بزرگی اور فضیلت کا نقش بیٹھ جائے تو اس کیلئے اول شب ِجمعہ (جمعرات کا دن گزرنے کے بعد جو رات آتی ہے وہ شب ِجمعہ یعنی جمعہ کے دن سے پہلے آنے والی رات) میں یہ کلمات تین سو مرتبہ پاک مصلّے پر باوضو بیٹھ کر پڑھیں۔ اسکے بعد روزانہ اکتیس مرتبہ پڑھا کرے۔ یہ عمل ہمیشہ کرے ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی لوگوں میں مقبولیت پیدا ہوجائے گی اور لوگ احترام سے پیش آئیں گے اور سب لوگ عزت کرینگے۔ وہ کلمات یہ

گمشدہ اور غائب شخص کیلئے: اگر خدانخواستہ گھر کا کوئی فرد روٹھ کر‘ ناراض ہوکر غصے سے گھر سے کہیں چلا جائے اور اس کا پتہ نہ ملتا ہو اس کیلئے یہ کلمات تین سو تیرہ مرتبہ (313) باوضو پڑھے۔ جب تک غائب واپس نہ آجائے برابر پڑھتا رہے ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی غائب شدہ آدمی آجائے گا۔ البتہ اگر دور گیا ہے تو چند دن اور لگ سکتے ہیں‘ وہ کلمات یہ ہیں:

دشمن کی ناکامی کیلئے: اگر دشمن‘ چور‘ ڈاکو‘ لٹیرے کے حملے کا ڈر ہو اور اس کے حملے کا خطرہ ہوتو اس کیلئے گیارہ مرتبہ یہ آیت پڑھ کر اس طرف منہ کرکے پھونک ماردیں ا ن شاء اللہ تعالیٰ اس کا حملہ ناکام رہے گا اور وہ واپس لوٹ جائے گا اور کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گا۔

غصہ اور اشتعال دور کرنے کیلئے: اگر کوئی سخت غصہ میں ہو اور اس کے اندر بہت زیادہ اشتعال پیدا ہوگیا ہوتو اس غصے اور اشتعال کو ختم کرنے کیلئے وہ خود یا کوئی شخص اس آیت کو تین یا سات مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے اس شخص کو پلائے یا اس کے منہ پر چھینٹے مارے یا اس کی طرف منہ کرکے پھونک ماردے اور خود عمل کرتا ہے تو خود پڑھ کر پانی پر دم کرکے وہ پانی پی لے یا پڑھ کر اپنے سینہ پر دم کرلے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ غصہ اور اشتعال فوراً ختم ہوجائے گا۔ وہ آیت یہ ہے

دشمن کے نقصان پہنچانے سے حفاظت: اگر کسی شخص کو خطرہ ہے کہ اس کے دشمن اسے نقصان پہنچادیں گے اور کسی بڑی پریشانی میں مبتلاکردیں گے تو دشمن کے شر اور فتنہ سے بچنے کیلئے یہ اسم الٰہی 

 باوضو بعد نماز ِ عشاء ایک سو بار پابندی سے پڑھا کرے جب تک دشمن کے حملے یا اس کی شرارت کا ڈر ہے‘برابر پڑھتا رہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ دشمن اپنے ارادے میں ناکام رہے گا اور کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچاسکے گا۔
امتحان اچھا ہونے اور کمرہ امتحان میں گھبراہٹ نہ ہونے کیلئے: اگر کوئی طالب علم گھبراہٹ کا شکار ہے یا دل و دماغ کا کمزور ہے اور امتحان کا نام سن کر اس کا دل دھڑکنے لگتا ہے نبض تیز چلنے لگتی ہے‘ دل کی گھبراہٹ دور ہونے اور امتحان کا پرچہ اچھا ہونے کیلئے اور کمرہ امتحان میں سکون کے ساتھ گھبراہٹ بالکل نہیں ہوتی اور کمرہ امتحان میں سکون قلب قائم رہتا ہے اور پرچہ بھی اچھا اور عمدہ ہوتا ہے دماغ پوری طرح کام کرتا ہے۔ عمل یہ ہے اور بالکل آسان ہے‘ جب طالب علم گھر سے چلے تو اسم الٰہی

کا ورد کرنا شروع کردے اورپورے راستے’’ یَا عَلِیْمُ‘‘پڑھتا رہے اس کے بعد جب کمرہ امتحان میں بیٹھے تو برابر پڑھتا رہے۔ پرچہ امتحان ملنے کے بعد پرچہ کو میز پر الٹا رکھ دے اور دس مرتبہ

پڑھے اور پرچہ پڑھنا شروع کردے۔ جو سوال آسان معلوم ہو اس کو پہلے حل کرے‘ ان شاء اللہ پڑھا ہوا یاد آتا رہے گااور پرچہ بآسانی حل ہوتا جائے گا۔
بھولنے کی عادت ختم اور حافظہ تیز :اگر کسی شخص کا حافظہ کمزور ہوگیا ہو اور ذرا ذرا سی بات بھول جاتا ہو اور حافظہ بیکار ہوگیا ہوتو اس کیلئے اسم الٰہی

بعد نماز فجر باوضو پاک جگہ بیٹھ کر ننانوے (99) مرتبہ پڑھے اور پڑھ کر اپنے سینے پر پھونک مارلے تو ان شاء اللہ تعالیٰ حافظہ مضبوط ہوجائے گا اور بھول کا مرض ختم ہوگا۔ یہ عمل اس وقت تک کرتا رہے جب تک پورا پورا فائدہ نہ ہو۔
ہر مشکل آسان ہونے کیلئے:اگر کوئی سخت مشکل پیش آگئی ہو اور اس کا حل ہونا مشکل دکھائی دیتا ہوتو اس کیلئے باوضو اسم الٰہی

چار سو نواسی(489) مرتبہ باوضو بعد نماز عشاء پاک مصلے پر بیٹھ کر پڑھے اور اس وقت تک پابندی کے ساتھ پڑھتا رہے جب تک مشکل حل نہ ہوجائے۔ 

انشاء اللہ تعالیٰ مشکل کے حل ہونے کے غیب سے سامان پیدا ہوں گے اور مشکل جلد حل ہوجائے گی۔
ہر کام میں کامیابی کا عمل: اگر کوئی ڈاکٹر یا حکیم ہے یا مقرر اور خطیب ہے یا کسی اور پیشے سے تعلق رکھتا ہے لیکن کامیاب نہیں ہے‘ نہ اسے مرکزیت حاصل ہے اور نہ اس کا کام ترقی کرتا ہے‘ اس کیلئے بعد نماز فجر باوضو پاک مصلے پر بیٹھ کر اسم

ایک سو ایک (101) بار پڑھا کرے‘ ناغہ نہ کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ چند دن کے عمل سے مقبولیت میں اضافہ ہوگا اور کامیابی کے حساب سے اس کا شمار اونچے لوگوں میں ہوگا۔اگر حکیم ڈاکٹر ہے تو مریض بہت آئیں گے۔ مقرر ہے تو لوگ زیادہ سے زیادہ تقریر سننے آئیں گے یا اور کوئی پیشہ ہے تو اس میں بھی ہر وقت لوگوں کی بھیڑ لگی رہے گی۔ شرط یہ ہے کہ اس عمل کو ہمیشہ پابندی کے ساتھ کرے‘ چھٹی( ناغہ )نہ کرے۔
دشمن کے فتنہ کا خاتمہ: اگر دشمن زبردست طاقت کا مالک ہو‘ اس کے وسائل اور اثرات دور دور تک ہوں اور اس سے مقابلہ کرنا خطرناک ہو لیکن خدانخواستہ اگر ایسا وقت آجائے مقابلہ کرنا ہی پڑ جائے تو اس کیلئے تین روزے رکھے‘ چوتھے روز ایک جگہ تنہائی میں بیٹھ کر دشمن کے تصور کے ساتھ باوضو بعد نماز عشاگیارہ سو بار

پڑھے اور یہ عمل اس وقت تک کرتا رہے جب تک دشمن جھک نہ جائے اور اپنی حرکتیں نہ چھوڑدے۔ یہ عمل بہت مؤثر ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 718 reviews.