Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسلام اور رواداری پیغمبر ﷺ اسلام کا غیر مسلموں سے حسن سلوک

ماہنامہ عبقری - مئی 2017ء

کچھ یہودی مسلمانوں کی رعیت ہوکر مدینہ طیبہ میں آباد تھے‘ ایک یہودی کا حضور ﷺ پر کچھ قرض تھا‘ اس نے ایک مرتبہ آپ ﷺ کو اس قدر تنگ کیا کہ ظہر سے اگلے دن صبح تک آپ ﷺ کو مسجد سے گھر بھی نہ آنے دیا‘ صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے اس کو دھمکایا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ کو معاہدہ پر ظلم کرنے سے منع فرمایا ہے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین خاموش ہوگئے‘ جب دن چڑھا تو یہودی نے کہا: ایمان لے آیا اور کہنے لگا: میں نے تو یہ سب اس لیے کہا تھا کہ آپ ﷺ کی صفت جو توریت میں ہے کہ محمد ابن عبداللہ ہیں‘ پیدائش مکہ میں ہے اور ہجرت کا مقام مدینہ ہے اور سلطنت شام میں ہوگی اور آپ ﷺ نہ سخت خو ہیں نہ ترش (باقی صفحہ نمبر37 پر)
(بقیہ: پیغمبر اسلامﷺ کا غیرمسلموں سے حسن سلوک)
رو‘ نہ بازاروں میں شورو غل کرنے والے ہیں اور نہ بے حیائی کاکام کرنے والے‘ نہ بے حیائی کی بات آپ کی وضع۔ مجھ کو یہ دیکھنا تھا کہ دیکھوں آپ ﷺ وہی ہیں یا نہیں؟ چنانچہ میں نے دیکھ لیا‘ آپ ﷺ وہی ہیں‘ بس کہتا ہوں۔ لوگوں کی ایذاء رسانی پر سب سے زیادہ صبر کرنے والے اور سب سے بڑھ کر حلیم تھے‘ برائی کرنے والے سے درگزر فرماتے‘ جو شخص آپ ﷺ سے بدسلوکی کرتا تھا‘ آپ ﷺ اس سے نیک سلوک فرماتے‘ جو شخص آپ ﷺ کو نہ دیتا آپ ﷺ اس کو دیتے‘ جو شخص آپ ﷺ پر ظلم کرتا‘ آپ ﷺ عفو و کرم فرماتے‘ اپنی ذات کیلئے آپ ﷺ نے کبھی کسی سے انتقام نہیں لیا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 709 reviews.