Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

راحت بھری پرسکون زندگی کا راز

ماہنامہ عبقری - مئی 2017ء

زندگی آمد برائے بندگی:زندگی تھوڑی ہے اور ان دیکھی زندگی ہے ۔پتہ نہیں جوانی میں موت آجائے یا بڑھاپے میں موت آجائے۔آپ نے چھوٹی قبریں بھی دیکھی ہونگی اور بڑی قبریں بھی دیکھی ہو نگی ۔زمین و آسمان کا ایک نظام ہے کہ چھوٹی قبریں بھی ہیںاوربڑی قبریں بھی ہیں ۔چھوٹی عمر کے لوگ بھی مدفون ہیں اور بڑی عمر کے لوگ بھی مدفون ہیں۔یہ حقیقت ہے کہ آنے کی ترتیب ہے جانے کی ترتیب نہیں۔پہلے دادا آئے گا‘ پھر باپ آئے گا ‘ پھر بیٹا آئے گا اورپھرپوتا آئے گا ۔لیکن جانے کی کوئی ترتیب نہیں۔ کتنے بوڑھے دادے بیٹھے رہتے ہیںاورپو تے آنکھوں کے سامنے اس دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں ۔
رب سے معاملہ برابر رکھیں!:کیسا خوش قسمت انسان ہے جو رات کو اللہ کے ساتھ اپنامعاملہ برابرکرکے سوتاہے ۔ رب کے ساتھ معاملہ برابر کرکے وہ شخص سوئے گا جس کو یقین ہوگاکہ میری آخری رات ہے۔صبح میں اُٹھ سکوں نہ اُٹھ سکوںاور کہے گا بس!یااللہ جو میری خطائیں ہیں‘ جو میری بے ادبیاں ہیں اور جو میری بے وفائیا ں ہیں اللہ میں ان سے معافی مانگتاہوں۔اللہ میں ان سے توبہ کرتاہوں ۔اللہ میں ان سے استغفار کرتاہوں۔ اللہ میں ان پہ ندامت کرتاہوں ۔کتنا خوش قسمت انسان ہے جو رات کو اپنا معاملہ برابرکرکے ‘صاف کرکے سوتاہے۔
معاملات کی صفائی پر جنت کی ضمانت:ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے بارے میں دوسرے صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کوپتہ چلا کہ وہ جنتی ہیں۔ اب دوسرے صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اس جستجومیں کہ اس کاایساکونسا عمل ہے جویہ جنتیوں کی لسٹ میں شامل ہے۔ یہ صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ ان کے گھر جاکرمہمان ٹھہرے اور ان کو دیکھتے اورپرکھتے رہے آخر میںپوچھنے لگے کہ:’’ آپ کا ایسا کوئی خاص عمل تو مجھے نظر نہیں آیا‘ یہی سب عمل تو میں بھی کرتاہوں ۔ آپ آخر ایسا کونسا عمل کرتے ہیں جس کی وجہ سے آپ جنتی ہیں؟‘‘تو انہوں نے کہاکہ: ’’ جب میں رات کو سوتاہوںتو سب کو معاف کرکے سوتاہوں ‘‘چونکہ یہ عمل ایسا ہے جو میرے اور اللہ کے درمیان ہے اس لیے آپ کو پتہ نہیں چلا ۔ جب میںروزانہ سوتا ہوں تواسی روز جس کسی نے بھی مجھے ستایا ہوتاہے ،اذیت دی ہوتی ہے میں اس کو معاف کر کے سوتاہوں۔
راحت بھری پرسکون زندگی کا راز:ایک شخص نے یورپ میں ایک بہت موٹی کتاب لکھی اورکئی ہزار ڈالر اس کتاب کی قیمت تھی۔کتاب پیکنگ ہوکر آتی تھی ہر بندے کو پیک کتاب ملتی تھی۔ یہ کتاب پیکنگ سے کھولنی پڑتی تھی اور اعلان ہوا کہ اس کتاب میں کائنات کا سب سے بڑا راز ہے۔ خوشحال زندگی ‘پُرسکون زندگی ‘راحت بھری زندگی‘چین بھری زندگی ‘ عزت بھری زندگی‘عافیت بھری زندگی‘ٹینشن کو ‘STRESSکو‘ نفسیاتی الجھنوں کو‘ گھریلو الجھنوں کو‘مسائل کو ‘مشکلات کو‘پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے اس کتاب میں ایک راز ہے ۔ان مسائل میں گرے ہوئے لاکھوں لوگوں نے وہ کتاب خریدی اور جب کتاب کھولی سارے صفحے پلٹتے گئے سب صفحے صاف تھے ۔آخری صفحے میں ایک چیز لکھی ہوئی تھی کہ:’’ دوسروں کومعاف کرو‘ خود کو معاف کرو۔‘‘بس کتاب ختم شد۔
دوسروں کو معاف کرنا:دوسروں کو معاف کرنا تو سمجھ آتاہے خود کو معاف کرنا یہ سمجھ نہیں آتا ۔ اپنی سمجھ کے مطابق آپ کو یہ بھی سمجھا دیتاہوںکہ دوسروں کوکیسے معاف کرنا چاہیے۔ اب ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا عمل آپ نے دیکھاکہ وہ جنتی ہے۔جنتی کی علامت دنیا میں دیکھتے چلے جائیں۔انبیائے کرام علیہ السلام پر بڑی مصیبتیں آئیں۔ بہت مصائب آئے جو اللہ کا دوست ہوتاہے جواللہ کے قریب ہوتاہے قدرت اسے آزماتی ہے ۔ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ:’’ ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے عرض کیا کہ یارسول اللہﷺ مجھے آپ سے محبت ہے۔‘‘ آپ ﷺ نے فرمایا:ــ’’ سوچ سمجھ کے بات کر۔‘‘وہ صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ پھر کہنے لگے کہ: ’’یا رسول اللہ ﷺ !مجھے آپ سے محبت ہے۔ ‘‘پھرآپ ﷺنے فرمایا: ’’فقر اور تکلیف کیلئے تیا ر ہوجایہ تیری طرف ایسے آئے گاجیسے ڈھلوان کی طرف پانی آتاہے۔‘‘
مشکلات پر دلی اطمینان جنتی ہونے کی علامت: اللہ پاک جل شانہٗ نے زندگی میں مشکلات اگر دی ہیں تو صبروتحمل سے برداشت کرنا ہی جنتی ہونے کی علامت ہے ۔جنتی ہونے والے شخص کا من پرُسکون ہوتاہے۔ یاد رکھئے گا یہ ایک نکتہ ہے اور ہر بندہ اس نکتے سے اپنے من کو پرکھے کہ اس دنیا میں جنتی ہونے کا کیسے پتہ چلے گا ؟وہ شخص جس کے اوپر ساری مصیبتیں ‘ ساری تکلیفیں ‘ ساری پریشانیاںگھیراڈال لیں، گھبرائے گا نہیں کیونکہ اس کا من مطمئن اور پرُسکون ہوگا یہی جنتی ہونے کی علامت ہے۔اس کتاب میں لکھا تھا کہ: ’’اپنے آپ کو معاف کرواور دوسروں کو معاف کرو‘‘ اپنے آپ کو معاف یہ ہے جو رضا با لقضا کاقائل ہوگیا۔ اگر اللہ جل شانہٗ نے مجھے چھوٹا بنایاہے‘میں نے محنت کرنی ہے حلال طریقے سے ‘جائز طریقے سے لیکن میں نے بڑا بننے کیلئے حرام راستے اختیار نہیں کرنے ہیں۔ سود ہمیشہ بڑا بننے کیلئے لیا جاتاہے۔ہمیشہ جو کرپشن ہوتی ہے وہ بڑا بننے کیلئے ہوتی ہے۔ میری تھوڑی زمین سے زیادہ زمین ‘میرے چھوٹے گھر سے بڑا گھر‘ چھوٹی فیکٹری سے بڑی فیکٹری ‘چھوٹی مل سے بڑی مل ہمیشہ ناجائزراستے جو اختیار کیے جاتے ہیں وہ بڑا بننے کیلئے ہوتے ہیں ۔ مجھے ایک صاحب نے خط لکھا کہنے لگے کہ: میرے اوپر ساری مصیبتیں ‘ساری تکلیفیں ہیں لیکن الحمدللہ میرا من بڑا مطمئن ہے اور اللہ کی ذات پر مجھے بڑا اعتماد ہے۔ میں بڑا خوش ہوا اوراس خط کو چوم لیا۔اس کارابطہ نمبر نیچے لکھاہوا تھا‘میں نے خود اس کو فون کیا۔ میں نے کہا: آج میںبیٹھے ڈاک کا جواب دے رہا ہوں۔آپ کا خط سامنے آیا ہے۔اچھا کیا آپ نے نمبر لکھ دیاکیونکہ ہر کسی کو کال کرنہیںکر سکتا لیکن آپ کے ایک جملہ نے مجھے خوب متوجہ کیا ہے۔ (جاری ہے)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 703 reviews.