محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو ازلی بدبختی اور ازلی بدبخت دشمنوں سے بچائے رکھے۔ ڈیرہ میں آ پ کا درس ہوا‘ سننے کیلئے آیا ‘ آپ کا درس سنا‘ تو واقعی آپ ایک صوفی باعمل کے روپ میں دکھائی دئیے۔ اللہ آپ کو اپنے اعمال پر تادم زیست قائم رکھے۔میں اپنے کچھ مشاہدات اور اعمال تحریر کررہا ہوں‘ میرا نام نہ لکھیے گا کیونکہ ریاکاری سے ڈرتا ہوں:۔
میرے تجربات میں ہے کہ بارش کے پانی پر سورۂ فاتحہ‘ آیۃ الکرسی‘ چاروں قل‘ہر ایک ستر ستر مرتبہ پڑھ کردم کریں۔میرا آزمودہ ہے ۔ عورتوں کی حیض کی خطرناک بیماریاں اور تیزترین حافظہ کیلئے تیربہدف ہے۔ سورۂ یٰسین کا کمال: میرےوالد صاحب وفات سے پہلے بیہوش ہوگئے تو میرے والد صاحب کی روح درج ذیل آیت کے ساتھ نکلی۔ میں نے والد صاحب کے سرہانے بیٹھ کر سورۂ یٰسین پڑھنا شروع کردی‘ جب میں
پر پہنچاتو بار بار اسی کا تکرار کرنے لگا تو میرے والد کی روح آسانی سے پروز کرگئی۔ پھرمیں نے سورۂ مکمل کی۔ صلوۃ التسبیح سے سکون: عرصہ تیرہ سال سے اللہ کا فضل و کرم ہے کہ روزانہ صبح تہجد کے وقت صلوٰۃ التسبیح پڑھتا ہوں اور اس کا ثواب اپنے پیرومرشد‘ والدین‘ اپنی بیوی‘ اولاد‘ تمام امت محمدﷺ انسان، جنات زندہ مردہ تمام‘آسمان پر بسنے والی مخلوق‘ سمندر میں رہنے والی مخلوق ‘ چرند پرند تمام کو ہدیہ کرتا ہوں۔اس عمل کی برکت سے میں ہمیشہ پرسکون رہتا ہوںکبھی پریشانی نہیں ہوئی۔ (ب،ٹانک)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں