Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خود اعتمادی نہ ہونے کی وجہ

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

جس انسان میں خوداعتمادی نہیں ہوتی وہ ہر ناکامی کو اپنی تقدیر کا نوشتہ قرار دے کر پست تر پست ہوتا چلا جاتا ہے۔

ایک ماہر نفسیات خود اعتمادی نہ ہونے کے اسباب سےمتعلق تفصیل سے لکھتے ہیں جو اختصار کے ساتھ پیش خدمت ہے۔ لکھتے ہیں کہ اپنے آپ پر یقین رکھنا جہاد کا جذبہ رکھتا ہے مگر جن لوگوں میں خود اعتمادی نہیں ہوتی‘ ان کے دلوں میں یقین کی حرارت پیدا نہیں ہوتی۔ وہ انسان جو اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتا ہے۔ ناکامی کو آخری اور حتمی ماننے سے انکار کردیتا ہے اور حصول مقصد کیلئے مسلسل جدوجہد کرتا رہتا ہے۔ جس انسان میں خوداعتمادی نہیں ہوتی وہ ہر ناکامی کو اپنی تقدیر کا نوشتہ قرار دے کر پست تر پست ہوتا چلا جاتا ہے۔ خود اعتمادی کا فقدان عملی زندگی میں کس شکل میں نمودار ہوتا ہے؟ اگر آپ اس اہم سوال کا جواب ذہن نشین کرلیں تو آپ کو اپنے کردار کا نقص دور کرنے میں بڑی مدد ملے گی اور اس کی ہزاروں بلکہ لاکھوں کروڑوں شکلیں ہوسکتی ہیں مگر ان سب میں ایک چیز مشکوک ہوتی ہے۔ خوداعتمادی نہ رکھنے والے اس وہم میں پڑےرہتے ہیں کہ نامعلوم لوگ اس کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں یا فلاں موقع پر کیا سوچیں گے اور وہ اس وہم کو اپنے لیے ایک مستقل رکاوٹ بنالیتے ہیں! اگر آپ میں خوداعتمادی کا فقدان ہے اور آپ اپنے حالات پر غور کریں تو آپ کو بھی اپنی زندگی میں یہی عیب نظر آجائے گا آپ کو یا تو کسی کی علامت کا خوف ہوگا یا آپ کسی کی نظروں میں احمق بننے سےخائف ہوں گے۔ اگر آپ کو اسی طرح کی ذہنی عادت ہے تو گویا آپ ایک عذاب میں مبتلا ہیں جو آپ کے قلب اور دماغ کو مسلسل بیکار کئے ہوئے ہے۔ آپ کو اس عذاب میں مبتلا ہونے کی حالت میں یہ بھی محسوس ہورہا ہوگا کہ اور لوگ خوش و خرم اور مطمئن ہیں اور صرف آپ پریشان ہیں آپ ان جیسا بننے کی آرزو کریں گے مگر یہاس وقت تک ممکن نہیں جب تک آپ اپنے اندر خوداعتمادی پیدا نہ کرلیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ کوئی مشکل یا ناممکن کام ہے آپ بھی اوروں کی طرح بے فکر اور خوش و خرم رہ سکتے ہیں۔ یہ خیال ہرگز دل میں نہ لائیے کہ آپ میں جو خرابی پائی جاتی ہے یہ آپ کا مزاج کا خاصہ ہے اور آپ اس سے کسی طرح بھی پیچھا نہیں چھڑاسکتے، آپ بھی خوداعتماد بن سکتے ہیں۔ شرط صرف یہ ہے کہ آپ اس کیلئے کوشش کرنے پر ہمہ تن آمادہ ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 334 reviews.