Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بے اولادوںاور بے مرادوں کیلئے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

بااجازت: شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (پی ۔ ایچ۔ ڈی‘ امریکہ)

ایک بڑا سیب اور چالیس لونگ لیں۔ ہر لونگ پر ایک بار آیۃ الکرسی مع تسمیہ‘ ایک بار سورۂ فاتحہ مع تسمیہ‘ ایک ایک مرتبہ چاروں قل مع تسمیہ دم کریں اور دم والےلونگ سیب کےچاروں طرف اچھی طرح پیوست کریں۔ یہ عمل ایک نشست میں ایک بار کرنا ہے۔ ضرورت مند خود کریں یا کوئی مخلص اس کو کرکے دے۔ پھر یہ سیب (دم والا)ململ کے سوتی نیلے کپڑے میں جو نہایت باریک ہو۔(لیکن سوتی ہونا ضروری ہے)گھر کے کسی محفوظ حصے میں چھاؤں میں لٹکا دیں۔ روزانہ اسی سیب (دم والا)پر درج بالا عمل صرف ایک بار پڑھ کر دور ہی سے دم کردیں اور ایک تسبیح   ہر نماز کے بعد پڑھیں۔ چالیس دن کے بعد سیب (دم والا)اتاریں‘ روزانہ ایک لونگ (دم والا) مرد کھائے اور ایک لونگ عورت پاک ہونے کے بعد کھائے۔ اب سیب والا عمل چھوڑ دیں لیکن ہر نماز کے بعد یہ تسبیح نہ چھوڑیں۔ انشاء اللہ ایک ہی بار عمل کرنے سےحمل ٹھہر جائے گا اور اللہ کی رحمت سے بیٹا پیدا ہوتا ہے۔ ہزاروں لوگوں نے آزمایا اگر حمل نہ ہو تو یہ سیب پھر دم کریں‘ اس طرح تین‘ پانچ یا سات دم والےسیب کھائیں۔ اگر شوہر بیرون ملک ہے تو اس کا تصور کرکے بیوی خود کھائے ورنہ اس کو بیرون ملک لونگ والا سیب پارسل کرکے یا کسی آتے جاتے کے ہاتھ بھجوائیں تو زیادہ بہتر ہے۔ تسبیح میاں بیوی دونوں پڑھیں۔ چالیس دن دم والا سیب لٹکائیں اور پھر ایک دم والا لونگ صبح نہار منہ دودھ کے ساتھ ورنہ مجبوراً پانی کے ساتھ میاں بیوی کھائیں۔ جو سیب کا گودا بچے وہ تمام تھوڑا تھوڑا کرکے دونوں کھالیں۔ اسی طرح تین، پانچ یا سات سیب کا عمل مسلسل پورے اعتماد سے کریں انشاء اللہ بے اولاد صاحب اولاد ہوں گے۔
نوٹ: یہ دم ہر جمعرات کو ہوا کرے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 312 reviews.