محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب سے مجھے عبقری رسالہ ملا ہے میں اپنی کیفیات بیان نہیں کرسکتی۔ میرا تعلق دینی گھرانے سے تھا‘ میں پڑھی لکھی ہوں‘ بہت سے اچھے رسائل پڑھے مگر عبقری نے ایسا پیچھے لگایا کہ باقی ہر چیز چھوٹ گئی ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! اللہ تعالیٰ نے میرے اندر بھی تھوڑی یہ صفت رکھی ہے کہ کوئی بھی اچھی چیز دوسروں کو ضرور بتاؤں۔ میں نے بہت سے لوگوں کو عبقری رسالے کی دعوت دی ہے۔ اب جب میں کسی کو ملتی ہوں تو عبقری کا ضرور بتاتی ہوں‘ موبائل پر سب کو میسج لگا کر دیتی ہوں اور عبقری سے جو میسج آتے ہیں وہ سب کو بھیجتی ہوں اور اب ہر ایک کو عبقری کا دیوانہ بنانا چاہتی ہوں‘ یقین کریں اس بار جولائی کا رسالہ لائی اور پڑھنے بیٹھی تو اتنی خوشی محسوس ہوئی کہ پہلے میں نے رسالے کو چوما پھر سینے سے لگایا اور پھر پڑھنا شروع کیا‘ میں نے اپنےشوہر کو بھی عبقری لینے پر مجبور کیا کہ اپنےدفتر میں بانٹیں‘ اب دفتر والے بھی منگواتے ہیں۔ میرے بھائی نے تو عبقری کے گن گانے کی وجہ سے میرا نام ہی عبقری رکھ دیا ہے۔ وہ یہی کہتے ہیں ’’عبقری‘‘ کا کیا حال ہے۔ میرے شوہر ویسے تو بہت اچھے اور میرا بہت خیال رکھنے والے ہیں مگر ان کی ایک عادت بہت بُری لگتی ہے اور وہ ہے بیڈروم میں ٹی وی۔ میں نے ٹی وی پر بہت احتجاج کیا‘ حربے آزمائے اور آخر کار خود بھی ٹی وی دیکھنے لگ گئی۔ دل میں خوف بھی ہوتا تھا کہ اللہ تعالیٰ یہ عادت کیسے ہٹاؤں۔ مگر عبقری نے آکر سب کام آسان کردیا۔ اب جب میرے شوہر صاحب کمرے میں آتے ہیں تو سارے عبقری رسالے بیڈ پر پھیلادیتی ہوں‘ شوہر آتے ہی چارو ناچار خود ہی اٹھا کر پڑھنے لگ جاتے ہیں اور میں انہیں عبقری اور آپ کے درس کے متعلق بتانے لگ جاتی ہوں کہ آپ نے یہ پڑھا وہ پڑھا۔ اسی طرح ٹی وی دیکھنے کا وقت سارا مطالعہ عبقری میں گزر جاتا ہے اور ٹی وی بند ہی رہتا ہے۔ (سائرہ زاہد‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں