Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانئ بیماری کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

پھٹے ہونٹ: میرے ہونٹ بہت پھٹے ہوئے ہیں جن میں پھٹنے کی وجہ سے بہت درد ہوتا ہے‘ یہ مسئلہ شروع سے ہے‘ میری عمر بیس سال ہے‘ کوئی کریم بتائیں جس سے میرے ہونٹ پھٹنے ٹھیک ہوجائیں۔ میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے منہ پر بے حد پسینہ آتا ہے۔ خون کی گردش پیروں اور ہاتھوں میں تو ٹھیک سے ہوتی ہے لیکن چہرہ پھر بھی مرجھایا ہوا رہتا ہے جبکہ منہ اور آنکھوں کے نیچے چھوٹے چھوٹے سفید دانے بھی نکلتے ہیں۔ (نواب دین‘ لاڑکانہ)
مشورہ: شربت عناب استعمال کرکے دیکھیں۔ صبح وشام ایک دو چمچے پانی میں ملا کر پئیں۔ مچھلی، انڈا، مرغی، گرم مصالحہ، گائے کا گوشت‘ ڈرائی فروٹ سے پرہیز رکھیں۔ چھلے ہوئے ہونٹوں پر کوئی سی بھی ویزلین لگالیا کریں یا گائے کا تازہ مکھن لگائیں۔
کالی پیلی رنگت: میں نے جگر سمیت ہر ٹیسٹ کروایا ہے۔ اس کے باوجود میں دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہوں اور رنگت بھی کالی اور پیلی ہوتی جارہی ہے جبکہ میری خوراک بالکل ٹھیک ہے۔ اس کے باوجود جگر خون نہیں بناتا خوراک جتنی زیادہ کھاتی ہوں اتنی ہی زیادہ صحت کمزور ہوتی جارہی ہے۔ نیند بھی کم آتی ہے اور گرمیوں میں اجابت ٹھیک نہیں ہوتی۔ اسپغول کا چھلکا‘ گلقند‘ قبض ہونے پر کھاتی ہوں۔ ان چیزوں کے ساتھ اور قبض ہوجاتا ہے۔ میری عمر بیس سال ہے‘ شادی نہیں ہوئی‘ اگر طاقت کی دوائی یا خوراک لیتی ہوں تو اجابت میں مروڑ شروع ہوجاتا ہے۔ معدہ بھی وزنی رہتا ہے گیس بھی ہے‘ یہ مرض مجھے پانچ سالوں سے ہے۔ (ثریا‘ راولپنڈی)
مشورہ: آپ نے جو ٹیسٹ کروائے ہیں ان کی رپورٹ نہیں لکھی۔ ہمارے خیال میں آپ کی آنتوں میں سوزش ہے‘ اسپغول کا استعمال جاری رکھیں۔ اصلی گلقند غذا کے بعد کھائیں۔ صبح و شام بیل گری کا مربہ کھالیں۔ مرچ مصالحے‘ انڈا‘ مرغی‘ مچھلی‘ آلو اور دالوں سے پرہیز رکھیں۔ خاص طور پر مرچ‘ کھٹائی‘ مصالحے سے پرہیز ضروری ہے۔
بیٹ بڑھ گیا: میری عمر 54 سال ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ پیٹ بڑھ گیا ہے۔ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ پیٹ میں چربی آگئی ہے۔ الٹراساؤنڈ بھی کروایا‘ رپورٹ ٹھیک ہے۔ آپ نے پہلے جوارش کمونی کبیر لکھی تھی مگر مجھے شوگر بھی ہے اس لیے نہیں کھائی‘ شوگر کی وجہ سے بہت دبلی ہوگئی ہوں‘ اس کی دوا روزانہ کھاتی ہوں‘ شوگر ٹیسٹ کرواتی رہتی ہوں‘ عموماً تو نارمل رہتی ہے لیکن کبھی کبھی یہ کم بھی ہوجاتی ہے‘ قبض بہت رہتا ہے میں چاہتی ہوں کہ جسم پر گوشت چڑھ جائے اور شوگر کی وجہ سے زیادہ نقصان نہ ہو اس کی بھی کوئی دوا بتادیں‘ آپ موٹا ہونے کیلئے بکرے کا گوشت، دیسی گھی، مکھن اور دوسری چیزیں بتاتے ہیں۔ اگر کوئی یہ چیزیں خریدنے کی قوت نہ رکھ سکے تو وہ کیا کرے۔ چائے میٹھی نہیں پینی‘ شوگر کیلئے پرہیز بھی کرتی ہوں۔ (رقیہ‘ ملتان)
مشورہ: شوگرکے مریضوں کیلئے ہمارا مشورہ یہ ہے کہ کسی اچھے معالج کے روبرو مشورہ کریں اور مناسب وقفوں سے اپنے معالج کی ہدایت کے مطابق خون میں شوگر باقاعدہ لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائیں جس میں وہ سرنج میں خون لیکر ٹیسٹ کرتے ہیں۔ شوگر کے مریضوں کوباقاعدہ واک یا ورزش کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو اپنے معالج کی زیرہدایت لازمی کرنی چاہیے۔ پیٹ چھوٹا کرنے کیلئے ورزش یا واک بہت مفید ہے جسم کی نشوونما اور تعمیر میں صرف غذا کا کردار ہے دوا کا اس سے کوئی تعلق نہیں جسم کا میٹریل غذا اور صرف غذا ہے۔
خارش کا علاج: میری والدہ کی عمر 56 سال ہے‘ انہیں شوگر‘ بلڈپریشر‘ دل کا عارضہ اور پتے میں پتھری ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ہیپاٹائٹس بی کی بھی مریضہ ہیں‘ ہفتے میں دو مرتبہ ان کا ڈائیلیسز بھی ہوتا ہے۔ چار مہینوں سے شدید خارش کا مسئلہ درپیش ہے۔ پورے جس میں خارش ہوتی ہے خارش کی وجہ سے خون بھی نکل آتا ہے‘ زخم سوکھتے بھی نہیں کہ دوبارہ خارش ہوتی ہے۔ ڈاکٹر دوائیں بدل بدل کر تھک گئے ہیں لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا جب تک امی ٹھنڈی ہوا میں رہتی ہیں تب تک خارش کم ہوتی ہے خارش کرنے سے امی کی انگلیاں اور بازو میں تکلیف رہنے لگی ہے۔ (ثناء شکیل‘ نیوکراچی)
مشورہ: اصلی سفید صندل کا پاؤڈر جو اسی مقصد کیلئے ہوتا ہے جسم پر خارش کی جگہ پر ملیں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ گرم چیزیں نہ کھائیں۔ سفید سوتی لباس پہنیں۔ کیمیکلز سے دور رہیں‘ باقی علاج جو کررہے ہیں وہ کرتے رہیں۔ ایسے پیچیدہ امراض میں مقامی معالج سے روبرو مشورہ مفید ہوتا ہے۔
سانس آنا بند: اکثر سانس آنا بند ہوجاتا ہے‘ چھاتی میں بلغم ہے اس کا ایکسرے بھی کروایا تھا‘ ڈاکٹر نے کہا سب ٹھیک ہے مگرچھاتی میں بلغم ہے جس کی وجہ سے سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے کوئی ایسا علاج بتادیں جس سے بلغم باہر آجائے میرے جسم میں گرمی برداشت کرنے کی طاقت بہت کم ہے‘ ٹھنڈی چیزیں میں استعمال نہیں کرسکتا۔میں اپنے اس مرض سے بہت زیادہ پریشان ہوں۔ (ریحان‘ لاہور)
مشورہ: ایک چمچی سالم اسپغول ایک کپ پانی میں بھگو دیں اور شربت بنفشہ ایک اونس ملا کر پی لیں۔ غذا میں بکرے کا گوشت کدو‘ توری‘ لوکی‘ شلجم میں سے کسی سبزی میں ڈال کر پکا کر روٹی سے کھالیں۔ دس دن بعد دوبارہ لکھیں۔
محبت کی شادی‘ بانجھ پن اور اکسیر نسخہ: سات سال شادی کو ہوگئے‘ ہماری محبت کی شادی ہے۔ تعلیم یافتہ ہوں‘  خوبصورت ‘ سمارٹ اور ایتھلیٹ رہی ہوں۔ شوہر مجھ سے بھی زیادہ خوبصورت سمارٹ ہیں‘ کھلاڑی رہے ہیں۔ بڑے ادارے کے مالک ہیں۔ ہماری بدنصیبی یہ ہے کہ میں بانجھ ہوں‘ ڈاکٹروں گائناکولوجسٹ اسپیشلسٹ کی یہی رائے ہے‘ باہر بھی گئے ہیں وہاں سے بھی یہی رائے ملی ہے۔ (ثریا‘لاہور)
مشورہ: ایک بہت مفید اور اکسیری نسخہ آپ کی اور قارئین کی نذر ہے۔ قلب حجر اصلی، بیخ مرجان عمدہ ہم وزن پہلے الگ الگ ہاون دستے میں سفوف بنا لیں پھر سماق کی کھرل میں ہم وزن دونوں کو ڈال کر عرق گلاب میں اس قدر کھرل کریں کہ پشٹہ بن جائے۔ ہفتہ بھر کھرل کرنا کافی ہے۔ پھر وزن کرکے چار چار رتی کی پڑیاں بنالیں۔ ایام سے فراغت کے بعد صبح و شام ایک ایک پڑیا پانی سے پھانکیں صرف سات دن تک۔ پھر اس نسخہ کا کمال دیکھیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 265 reviews.