Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مراقبہ سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے سات سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ اس میں موجود تمام سلسلے ہی تعریف کے قابل ہیں مگر جو مجھے سب سے زیادہ پسند ہے وہ ہے روحانی مراقبہ۔ جب میں میٹرک میں تھی مجھے تب سے ہی مراقبے کا بہت شوق تھا‘ ہماری ایک ٹیچر نے ہمارے مراقبے کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔ میں تب سے روزانہ رات کو مراقبہ کرنے کی مشقیں کرتی۔ مگر جب میں نے عبقری پہلی مرتبہ پڑھا اور اس میں ماہانہ نورانی مراقبہ کا پڑھا تو مجھے بہت خوشی ہوئی میں تب سے اس میں موجود مراقبہ ہر ماہ کرتی ہوں۔ اس مراقبے سے مجھے بہت سے فضائل و کمالات حاصل ہوئے اور گھریلو الجھنیں‘ مشکلات اور پریشانیاں دور ہوئیں۔ سب سے بڑی مجھے جو نعمت اس مراقبے سےملی وہ نبی کریم ﷺ کا دیدار نصیب ہونے کی ملی۔ یہ پچھلے ماہ کا واقعہ ہے کہ میں نے جب رات عشاء کی نماز کے بعد مراقبہ شروع کیا تو کچھ وقت لگا تصور بننے میں‘ تھوڑی دیر میں محسوس ہوا کہ آسمان سے پیلی سی روشنی ہے جو پھوار کی صورت میں میرے اوپر برس )

رہی ہےاور میرے جسم سے بھی وہی روشنی منعکس ہوکر شعاعیں پھیلارہی ہے اور میں اوپر آسمان کی طرف دیکھتی ہوں تو ایک سفید نورانی باریش چہرے والی انتہائی خوبصورت ہستی میری طرف ہاتھ بڑھاتی ہے شاید کہ سفید پوش یا میں خود محسوس کرتی ہوں اور میں پیچھے ہٹ جاتی ہوں کہ نہیں میری اتنی استعداد نہیں کہ میں آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی زیارت کرسکوں ساتھ وہ مجھے آوازدیتے ہیں (ف) کہاں جارہی ہوں؟ اور ہاتھ بڑھاتے ہیں‘ میں کہتی ہوں یارسول اللہ ﷺ! میں اوپر نہیں آسکتی‘ میں بہت گنہگارہوں۔ آپ ﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ تم جو میری سنتوں کی فکر کرتی ہو اور مجھ پر صبح و شام درود و سلام بھیجتی ہو وہ سب مجھ تک پہنچتا ہے اور پھر بدستور ہاتھ بڑھاتے ہیں۔ پھرمیں درود وسلام پڑھنا شروع کردیتی ہوں۔ اس کے آگے مجھے یاد نہیں کیا ہوا جب میری آنکھ کھلی تو اذان فجر ہورہی تھی۔ (ف، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 263 reviews.