Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آڑو کو معمولی پھل نہ سمجھیں!!!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

بلاشبہ پھل خواہ کسی بھی قسم کاہو انسانی حسن و صحت کا ضامن ہوتا ہے موسم کی مناسبت سے پھلوں کا استعمال ان کی افادیت بڑھا دیتا ہے۔ آج کل آڑو کا موسم ہے اسی مناسبت سے آڑو کے بارے میں مفید معلومات نذر قارئین ہے:۔ آڑو ایک خوش ذائقہ اور لذیذ پھل ہی نہیں ہے بلکہ دوائی اثرات کا مجموعہ ہے یہ بدن کو غذائیت ہی فراہم نہیں کرتا اور حیاتین کی کمی ہی کو پورا نہیں کرتا بلکہ متعدد بیماریوں میں شفائی اثرات بھی رکھتا ہے موسم گرما میں شدت گرمی سے پیدا ہونے والے متعدد امراض میں حیرت انگیز شفائی کرشمات رکھتا ہے۔ آڑو میں حیاتین اور پانی کی موجودگی اسے غذائی اعتبار سے مفید بناتی ہے صبح نہار منہ خوب پکا ہوا آڑو اچھی طرح چبا کر کھالیں آدھ گھنٹے کے بعد ایک گلاس پینے سے خون کی کمی دور ہوجاتی ہے جگر اور معدے کے لیے طاقت بخش ہے خونی بخار اور کھانسی کیلئے مفید ہے۔ گھی میں بھنی ہوئی ذرا سی ہینگ آڑو کے رس میں ملا کر مریض کو پلانے سے پیٹ کے کیڑے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ آڑو کے درخت کے پتے سائے میں خشک کرکے ذیابیطس کے مریض کو کھلانا صحت بخش ہے۔ بلڈپریشر کے لیے مفید ہے‘ صفرا بخار‘ جسم میں خون کی کمی اور نسیان کے امراض میں آڑو شفابخش ہے خشک آڑو کھانے سے ہرنیا کے درد کی شدت میں کمی آتی ہے‘ آڑو معدہ نرم کرتا ہے‘ گردوں کو تقویت دیتا ہے۔ آڑو کے تین پتے‘ ایک عدد کالی مرچ کے ساتھ گھوٹ کو صبح کے وقت پلانے سے پرانا موسمی بخار دور ہوجاتا ہے۔ آڑو کے چار یا پانچ نرم پتے‘ 25گرام پانی میں گھوٹ کر چھان کر پلانے سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں۔ نظام ہضم: جن ضعیف افراد کا معدہ کمزور ہو وہ شہد کے ساتھ آڑو کھائیں تو آڑو ہضم ہوجائے گا‘ آڑو چھلکوں سمیت کھانا چاہیے۔
استعمال: شدت کی پیاس اور بہت زیادہ پسینہ آنے والوں کیلئے آڑو مفید ہے۔ آڑو کے استعمال سے خون کی گرمی ختم ہوجاتی ہے گرمی کی وجہ سے ہونے والی گھبراہٹ دور ہوتی ہے‘ آڑو مختلف سویٹ ڈشز اور ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔ آڑو سے مربے اسکوائش‘ شربت تیار کیے جاتے ہیں آڑو کی کریم مختلف اقسام کے اعلیٰ کیک میں ڈالی جاتی ہے۔
بیرونی اثرات: جسم پر پھنسیاں: جسم پر پھنسیاں نکل آئیںتو آڑو کی گٹھلی بھون کر مغز نکال لیں اور پیس کر پھنسیوں پر لگائیں‘ گردن کے پچھلے حصے پر پھنسیاں نکل آئیں تو آڑو کی گٹھلی بھون کر اس کی گری نکال لیں اور اسے پیس لیں گردن کو پانی سے دھوکر کسی سوتی کپڑے سے خشک کرکے گری کی لیپ کریں‘ جسم پر اگر سفید دھبے پڑجائیں تو تازہ آڑو کو پیس کر چند دنوں تک لگانے سے داغ مٹ جائیں گے‘ آڑو کے آٹے کو پانی میں گوندھ کر سر پر لیپ کرنے سے نکسیر پھوٹنا بند ہوجاتی ہے۔ اس دور میں پیٹ کے کیڑوں کا مرض عام ہے‘ ایک طبی جائزہ کے مطابق پچاس فیصد مریض پیٹ کے کیڑوں کا شکار ہیں۔ رات کو دانت پیسنا‘ منہ سے رال بہنا‘ پیٹ میں درد وغیرہ اس مرض کی علامات ہیں۔ کھانڈ‘ ٹافی اور مٹھائی کا کثرت سے استعمال اس مرض کا سبب ہیں۔ اس مرض کیلئے آڑو فائدہ مند ہے۔ قدرت کا اعجاز ہے کہ اس نے مختلف پھلوں کو شفائی تاثیرات سے بہرہ مند کیا ہے اور یہ پھل مختلف امراض میں مفید کارآمد ہیں۔
یہ حفظ ماتقدم کا کام بھی دیتا ہے یعنی آڑو کھانے سے پیٹ میں کیڑے پیدا ہونے کا اندیشہ نہیں رہتا۔ آڑو کے پتے بھی کیڑوں کیلئے پیام موت ہیں۔ آڑو کے پتوں کا پانی نکال کرپلائیں۔ آڑو کی دیگر خصوصیات بھی ہیں۔ پیاس کو دور کرتا ہے٭ بدن کو تسکین دیتا ہے٭ خون کے جوش کو دور کرتا ہے ٭ صفرا کی زیادتی میں فائدہ مند ہے ٭ بعض حضرات کا منہ صبح کو کڑوا ہوتا ہے یا قے ہوتی ہے ان کیلئے آڑو مفید ہے۔ ٭ یہ پھل جسم کو طاقت اور توانائی بھی مہیا کرتا ہے۔ ٭ آڑو قبض کشا ہے جن لوگوں کو قبض رہتی ہو انہیں آڑو ضرور استعمال کرنے چاہئیں۔ ٭ جگر اور معدہ کو تقویت دیتا ہے اور بھوک بڑھاتا ہے۔ ٭ مقوی باہ ہے۔ ٭ میٹھا نرم اور اچھی طرح پکا ہوا آڑو کھائیں۔ کھانے سے قبل آڑو کو اچھی طرح دھولیں بعض اوقات آڑو میں کیڑے بھی ہوتے ہیں۔
مضرات و احتیاط: بادی مزاج اور فربہ افراد کے لیے مضر ہے۔ کھانا کھانے سے دو گھنٹے قبل آڑو کھانا چاہیے۔ اس سے معدے کی تیزابیت ختم ہوتی ہے۔ آڑو کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہیے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 030 reviews.