Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مناقب صحابہ و اہل بیت

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

پروردۂ نبی حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ جب حضور نبی اکرم ﷺ پر حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں یہ آیت مبارکہ اے اہل بیت! اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے (ہر طرح کی) آلودگی دور کردے اور تم کو خوب پاک و صاف کردے‘‘ نازل ہوئی۔ تو آپ ﷺ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا‘ حضرت حسن اور حسین رضی اللہ عنہم اجمعین کو بلایا اور ایک چادر میں ڈھانپ لیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہٗ حضور نبی اکرم ﷺ کے پیچھے تھے آپ ﷺ نے انہیں بھی اپنی کملی میں ڈھانپ لیا پھر فرمایا: الٰہی! یہ میرے اہل بیت ہیں‘ ان سے ہر آلودگی کو دور کردے اور انہیں خوب پاک و صاف فرمادے۔‘‘ (ترمذی‘ حاکم)
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی ۔’’ اے محبوب! فرمادیجئے کہ میں تم سے صرف اپنی قرابت کے ساتھ محبت کا سوال کرتا ہوں۔‘‘ تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا: یارسول اللہ!ﷺ آپ ﷺ کی قرابت والے کون ہیں جن کی محبت ہم پر واجب کی گئی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: علی؄‘ فاطمہ؅ اور ان کے دونوں بیٹے (حسن اور حسین ) (طبرانی)
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ جب حضور نبی اکرم ﷺ حجۃ الوداع سے واپس تشریف لائے اور غدیر خم پر قیام فرمایا۔ آپ ﷺ نے سائبان لگانے کا حکم دیا‘ وہ لگادئیے گئے۔ پھر ٓآپﷺ نے فرمایا: ’’مجھے لگتا ہے کہ عنقریب مجھے (وصال کا) بلاوا آنے کو ہے‘ جسے میں قبول کرلوں گا۔ تحقیق میں تمہارے درمیان دواہم چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں‘ جو ایک دوسرے سے بڑھ کر اہمیت کی حامل ہیں: ایک اللہ کی کتاب اور دوسری میری عترت۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ میرے بعد تم ان دونوں کے ساتھ کیا سلوک روا رکھتے ہو اور یہ دونوں ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں گی‘ یہاں تک کہ حوض کوثر پر میرے سامنے آئینگی‘‘ پھر فرمایا: بے شک اللہ میرا مولا ہے اور میں ہر مومن کا مولا ہوں۔ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہٗ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: جس کا میں مولا ہوں‘ اس کا یہ ولی ہے‘ اے اللہ! جو اسے (علی کو) دوست رکھے اسے تو دوست رکھ اور جو اس سے عداوت رکھے اس سے تو بھی عداوت رکھ۔‘‘ (نسائی‘ حاکم)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 008 reviews.