Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قرض خواہوں سے نیک سلوک اور دولت

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

یہ واقع پشاور شہر کے ایک بہت بڑے تاجر جن کا کاروبار شہر کے بارونق بازار دالگراں بازار میں بہت ہی اچھی شہرت رکھنے والے خاندانی کاروباری تھے ان مشہور زمانہ‘ ہستی کا نام جناب بلور دین تھا۔ یہاں پشاور میں یا دوسرے شہروں میں بھی کاروباری طریقہ جسے (اگرائی) رقم کی وصولی کا ایک معروف طریقہ چلا آرہا ہے اور ہر ہفتے میں ایک دن (منگل) کو اُگرائی ہوا کرتی تھی اور سارے شہر کے دکانداروں سے جن کے ذمے بقایا ہوتا تھا لیکر ایک صاحب (منشی) کا یہ کام تھا۔ شہر صدر کے تمام قرضدار حضرات سے اسی طرح وصولی ہوتی تھی اور ایسا ہوتا تھا کہ کبھی کبھی مرحوم بلور دین صاحب خود کھاتہ چیک کرتے تھے کہ کس نے دئیے اور کس نے نہیں دئیے۔ اسی طرح ایک دفعہ چیکنگ کے دوران نوتھیہ جو کہ پشاور صدر میں ایک علاقہ ہے میں ایک دکاندار کے ذمے پتہ نہیں کتنے منگل گزر گئے اور وصولی نہ ہوئی تو لامحالہ موصوف نے منشی سے پوچھا کہ یہ صاحب رقم کیوں نہیں دے رہے؟ تو منشی نے کوئی تسلی بخش جواب نہ دیا اور آئیں بائیں شائیں کرنے لگا۔ بہرحال موصوف نے منشی صاحب سے کہا کہ جب جاؤ منگل کو تو مجھے بھی ساتھ لے جانا۔
جب تیسرے دن منگل آیا تو جناب بلور دین صاحب نے یادداشت کرادی کہ میں بھی جاؤنگا۔ منشی صاحب نے جی صاحب کہا اور اپنے کسی دوسرے کام میں مصروف ہوگیا۔ منگل وار کو بلوردین صاحب نے منشی سے کہا کہ چلو تانگہ آنے جانے کا کرالو۔ ان دنوں شاذ ہی گاڑیاں نظر آتی تھیں منشی صاحب نے تانگہ کراکر لاکھڑا کیا اور اگرائی کیلئے روانہ ہوگئے جب منزل مقصود (نوتھیہ) پہنچے اور اس دکان کے سامنے تانگہ رکا تو اس دکاندار کی نظر جناب بلور دین صاحب پر پڑی تو رنگ فق ہوگیا اور گھبراہٹ میں عجیب و غریب حرکتیں کرنے لگا مگر بلور دین صاحب ان کے ساتھ بڑے اخلاق اور اپنائیت سے ملے‘ حال احوال پوچھا اور بیٹھ گئے اس دکاندار نے کہا کہ میں ابھی آیا تاکہ آپ کیلئے چائے لیکر آؤں اور دکاندار دکان سے غائب ہوگیا اب بلورصاحب نے مذکورہ دکان کا جائزہ لینا شروع کردیا‘ دکان تو بالکل خالم خالی تھی۔ موصوف سوچ میں پڑ گئے اور خاموشی سے انتظار کرنے لگے‘ چائے والا چائے رکھ کر چلا گیا اور کچھ دیر بعد دکاندار آموجود ہوا اور دیری کیلئے معافیاں مانگنے لگا اور کچھ رقم منشی کے حوالے کی اور علیک سلیک کے بعد واپسی ہوئی دوسرے منگل کی پھر تانگہ منشی اور جناب بلور دین صاحب اس دکاندار کے پاس تھے گزشتہ منگل کی طرح آج بھی اس دکاندار نے وہی طرز عمل اپنایا اور چائے کا کہہ کر غائب ہوگیا۔ موصوف بلور دین صاحب نے ساتھ والے دکاندار سے پوچھا کہ یہ کہاں غائب ہوجاتا ہے اس دکاندار نے بتایا کہ یہ آپ کے احترام سے دکان سے غائب اور کسی سے قرض رقم لیکر آپ کو دینے کیلئے بھاگ گیا ہے تو بلور دین صاحب مرحوم نے کہا کہ یہ تو کوئی بات نہ ہوئی چلو آنے دو ہم اس سے مل کر بات کرلیں گے۔ جب دکاندار تشریف لایا تو منشی صاحب نے دکاندار سے کہا کہ آپ کے ذمے اتنی رقم بقایا ہے اور ہاں بلور دین صاحب نے کہا ہے کہ تم دکان پر آؤ تمہارے ساتھ کوئی کام ہے۔ دکاندار تو لرز گیا کہ نہ جانے اب کیا ہوگا خیر جب تانگہ مڑا تو ہمسایہ دکاندار نے اسے کہا ابھی جاؤ مگر وہ ڈر رہا تھا اورنہ جانا چاہتا تھا مگر ہمسایہ کے سمجھانے بجھانے پر وہ تیار ہوگیا اور اس کی قسمت کھل گئی جب دکاندار بازار دالگراں پہنچا تو بلور دین صاحب مرحوم اس کیلئے کھڑے ہوگئے اور بڑی اپنائیت کے ساتھ ملے اور مزدوروں کو کہا کہ ان کیلئے ایک ایک بوری ہر قسم کے چاول اور جو کچھ ہمارے پاس نہیں ہے وہ منڈی سے ہمارے نام لیکر آؤ کسی چیز کی کمی نہ ہو۔ بہرحال تاکہ اس کا گاہک واپس نہ جائے دکاندار صاحب تو حقیقتاً اتنے خوش ہوئے کہ اس کے دل کا حال تو اللہ ہی کو معلوم ہے۔ان کے اس طرح کے حسن سلوک کے سینکڑوں واقعات ہیں ‘آج اُسی حسن سلوک کی وجہ سے ان کا خاندان پشاور کا مشہور و معروف اور کھاتا پیتا خاندان بن گیا ہے۔ اللہ ہم سب کی مشکلیں آسان فرمائے۔ آمین۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 006 reviews.