Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری نے بھائی کو نئی امید دیدی

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! بعد سلام عرض ہے کہ میرے بڑے بھائی محمد راشد بچپن سے ہی مختلف بیماریوں کا شکار تھے کبھی جباڑی بند ہونا‘ جھٹکے لگنا اور کبھی ہاتھ پاؤں کا مڑنا اور کبھی سر میں درد ہونا‘ ہم سکھر کے رہائشی ہیں اور سکھر میں اچھے سے اچھے ڈاکٹر کو دکھایا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا پھر ہم بھائی کو کراچی لے گئے وہاں بھی ہر ڈاکٹر کو دکھایا‘ گیارہ سال کراچی میں علاج چلا لیکن ڈاکٹروں کی سمجھ میں نہ آیا‘ کوئی کہتا تھا کہ دماغ کی تکلیف ہے اور کوئی کہتا تھا کہ اعصابی کمزوری ہے اور کسی نے کہا روحانی تکلیف ہے کسی اچھے مولوی کو دکھاؤ پھر ہم نے سکھر اور کراچی میں کوئی عامل نہیں چھوڑا لیکن انہوں نے بھی ڈاکٹروں والی بات بتائی‘ ہم تو بہت پریشان ہوگئے تھے‘ بھائی کو دیکھ کر گھر میں والدہ کی طبیعت بھی خراب ہوجاتی تھی اور پھر گھر میں ایک بیمار ہو تو پورا گھر پریشان ہوجاتا ہے اور پھر جس کا جوان بیٹا اور جوان بھائی بیمار ہو تو اس کی پریشانی ہر کوئی سمجھ سکتا ہے لیکن ہم نے ہمت نہ ہاری اور ہرممکن کوشش میں لگے رہے جس نے بھی جس کے بارے میں بتایا ہم نے اس کو ضرور چیک اپ کروایا اور علاج بھی کیا لیکن اللہ نے شفاء حضرت حکیم صاحب کے ہاتھ سے دینی تھی اور ذریعہ بنا عبقری میگزین۔ میں جہاں ملازمت کرتا ہوں وہاں میرے مالک شفیع صاحب ہیں ایک دن میں شفیع صاحب کے پاس بیٹھا ہوا تھا تو انہوں نے مجھ سے میرے بھائی کے بارے میں پوچھا‘ میں نے کہا بھائی کا علاج حکیم صاحب سے چل رہا ہے میں نے جب سے علاج شروع کروایا ہے جب سے اب تک الحمدللہ نہ کوئی دورہ پڑا اور نہ کوئی جھٹکے لگے اور نہ کوئی طبیعت خراب ہوئی اور اب میرے بھائی کو دیکھ کر کئی لوگوں نے مجھ سے پوچھا اور میں نے ان کو عبقری اور حکیم صاحب کا بتایااور وہ بھی علاج کیلئے سکھر سے لاہور حکیم صاحب کے پاس گئے اور اللہ کی مہربانی سے ان کو بھی فائدہ ہوا‘ میری ان لوگوں سے بھی گزارش ہے جو عبقری پڑھتے ہیں اگر اللہ نہ کرے کسی کے گھر میں کوئی ہمارے یا رشتے داروں میں تو وہ میری طرح ایک کوشش اور کرے انشاءاللہ ان کو بھی حضرت حکیم صاحب کی پڑھائی سے شفاء دےگا اور ناممکن روحانی مشکلات اور علاج جسمانی بیماریوں سے نجات کیلئے عبقری سے دوستی بڑھائیں کیونکہ موجودہ حالات آپ کے سامنے ہیں ایسے حالات میں حکیم صاحب کی محنت اور کوششیں ماہنامہ عبقری کی صورت میں ہر گھر کی ضرورت ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 005 reviews.