Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آئیں مل کر دعا کریں

ماہنامہ عبقری - جنوری 2008ء

اسم اعظم کے روحانی ذکر کی روحانی محفل، اسم اعظم سے روحانی، جسمانی مشکلات کا یقینی علاج (جیسا کہ قارئین کو معلوم ہے کہ ہر منگل مغرب سے عشاءتک حکیم صاحب کا درس‘مسنون ذکر خاص‘ مراقبہ ،بیعت اور خصوصی دعا ہو تی ہے جس میں دور دراز سے مرد و خواتین بھی شامل ہوتے ہیں۔ ذکر میں درود شریف‘ سورئہ فاتحہ‘ سورئہ الم نشرح‘ سورة اخلاص آیت کریمہ، اسم الحسنیٰ اورپوشیدہ اسم اعظم ہزاروں کی تعداد میں پڑھے جاتے ہیں اختتام پر لوگوں کے مسائل و معاملات الجھنوں اور پریشانیوں سے نجات کے لئے دعا کی جاتی ہے۔ جو خواتین وحضرات دعا میں شامل ہونا چاہیں وہ علیحدہ کاغذ پر مختصر اپنی پریشانی اور اپنا نام صاف صاف لکھ کر بھیجیں جسے اس دعا میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تمام احباب شریک محفل یا ممبران عبقری سے درخواست ہے کہ وہ اپنی دعاوں کے ساتھ ان لوگوں کے لئے بھی دعا کریں۔) بیماری اور غربت سے نجات (محمد رضا شاہ ،اسماعیل خیل علا قہ چراٹ ) السلام علیکم ورحمة اللہ و برکتہ ! جنا ب عالیٰ بند ہ کو نزلہ، زکام ،بخاراور سارا جسم ہر وقت درد و تکلیف میں مبتلا رہتا ہے۔ معدہ ( نظامِ انہضا م ) ہر وقت خراب رہتا ہے۔ میں ابھی تک غربت وافلا س کی وجہ سے غیر شادی شدہ ہو ں۔ تقریباً دو ما ہ قبل میرا نکا ح ہوا ہے۔ لیکن روز بروز مر ضوں، مصیبتو ں نے ہمیں آن گھیرا ہے۔ پتہ نہیں شاد ی کب ہو گی؟ آپ سے استدعا ہے کہ میرے لیے خصوصی دعا کریں۔ آمین ۔ گھریلو نااتفاقی (نا صر علی، آزاد کشمیر ) محترم حکیم صاحب السلام علیکم ! ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ کہ جب ہم تمام بہن بھائی گھرمیں کسی مو قع پر جمع ہو تے ہیںتو پیار و محبت کے ساتھ وقت گزارنے کی بجائے چھوٹی چھوٹی باتو ں پر ہم آپس میں دست و گریبا ں ہو جا تے ہیں۔ لوگ ہم پر ہنستے ہیں۔ پتہ نہیں ہم پر کسی نے جا دو، تعویز گنڈہ وغیرہ کیا ہوا ہے ۔حکیم صا حب ہم زندگی سے تنگ آگئے ہیں برائے کرم ہمارے لیے منگل کے درس میں خصوصی دعاکریںاللہ تعالیٰ ہی آپ کو اس کا اجر عظیم عطافرمائے۔ آمین ثم آمین۔ والدین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں (نورین، نواب شاہ ) سلام مسنون ! کے بعد گزارش ہے کہ میرے تین بھائی اور دو بہنیں ہیں۔ ایک بھائی اور دو بہنیں شادی شدہ ہیں۔ والدین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اور غریبی کی وجہ مستقل علا ج نہیں کروا سکتے۔ والد صاحب 70 سال کی عمر میں بھی کام کر تے ہیں۔ آپ سے استد عا کر تی ہو ں کہ ہمارے لئے خاص دعائیں کریں تا کہ ہمارے یہ مسائل اللہ تعالیٰ ہم سے ہٹا لے ۔ بہن کے رشتے کے لیے (اشتیاق احمد، راولپنڈی) السلام علیکم ورحمة اللہ و برکاتہ ! کے بعد عرض ہے کہ مسئلہ میری بہنو ں کا ہے۔ بھا بھی انکی دشمن بنی ہوئی ہے۔ گھر گھر جا کر انکی برائیا ں کرتی ہے ۔میں اپنی بہنوںکی شادی کے بارے میں ہر وقت پریشان رہتا ہوں۔ میر ی آپ سے درد مندانہ التجا ہے کہ آپ اور آپ کے تمام احباب میری بہنو ں کے اچھے رشتو ں کے لیے منگل کے دن دعا کریں۔ آمین ۔ گردے کا مرض (علی انور، حاجی فقیر محمد روڈ، کو ئٹہ ) حکیم محمد طارق محمو د عبقری السلام علیکم ! عرض گزار ہو ں کہ میرا بھتیجا محمد رمیز خان عمر نو سال، ڈھائی سال کی عمر سے گر دے کے عارضے میں مبتلا ہے۔ پیشا ب سے پروٹین کا اخرا ج ہو تاہے۔ جس کی وجہ سے بدن پر ورم آجا تاہے۔ ڈاکٹری علا ج متواتر جاری ہے، تا حال افاقہ نہیں ہوا۔ رمیز خان کے لیے منگل کے درس میں خصوصی دعا کریں اللہ تعالیٰ شفائے عطا فرمائے آمین۔ قرضہ سے خلاصی کے لیے (غلا م مر تضیٰ ،سکھر) جنا ب حکم صاحب السلام علیکم ! ”دو انمول خزانہ کو میں مستقل مزاجی کے ساتھ پڑھ رہا ہو ں۔ مقررہ تار یخ تک پڑھنے کے بعد بھی قرضہ سے خلا صی نہیں ہوئی۔ آپ سے درد مندانہ اپیل کر تا ہو ں کہ میرے قرضہ سے خلا صی کے لیے منگل کے دن خصوصی دعا کریں اور اس کے ساتھ میرے والدین اور بہن بھائیو ں کو بھی اپنی دعاﺅ ں میں شریک رکھیں۔ بہن کے رشتے کے لیے (محمد ایو ب، ڈجکوٹ ) محترم حکیم صاحب السلام علیکم بندہ ایک سکول ٹیجر ہے اور ایم ۔اے اسلامیا ت ہے۔ بندہ انتہائی مشکل کا شکا ر ہے۔ اتنا زیا دہ کہ اب مو ت انتہائی قریب دکھائی دیتی ہے صرف آخری امید پر لکھ رہا ہو ں کہ شاید کوئی اللہ کا نیک، خدا تر س بندہ ہو جو مجھے بچالے۔ شاید اللہ تعالیٰ کسی کے ذریعے میری مدد فرما دیں۔ شاید آپ مدد کر سکیں تا کہ قیا مت کے دن میں یہ کہہ سکو ں کہ خدایا تیرا ایک نیک بندہ بڑا خدا ترسی کا دعویٰ کر تا تھا۔ میں نے ساری دنیا کے ساتھ اس سے بھی فریا د کی تھی۔ خدا کے لیے میرے منگل کے درس میں خصو صی دعا کریں۔ اللہ میری مشکل اور پریشانی کو حل کر دے اور میں گنا ہ سے بچ سکوں۔ آمین تنگ دستی سے دوری کے لیے (فتح محمد، راولپنڈی) مکرمی حکیم صاحب اسلام علیکم ! فدوی آپ کے ماہنا مہ عبقری کا مستقل قاری ہے۔ اس سے پہلے میں نے آپ کی خدمت میں عرض کیا تھا کہ میں ایک نہایت غریب آدمی ہو ں ،ایک چھوٹا سا کھو کھا ہے۔ میں ہر نماز میں اللہ تعالیٰ سے اپنے لیے عرض کر تا ہوں۔ آپ سے استدعا ہے کہ میرے لے خا ص دعا کریں کہ میر ی تنگدستی دور ہو جائے۔ اور اللہ تعالیٰ آپ کو دشمنو ں کے شر سے بچائے تا کہ آپ اسی طرح لو گو ں کی خدمت کر تے رہیں۔ آمین۔ بیماری سے دوری کے لیے (طارق محمو د بٹ، بھمبر آزا د کشمیر ) محترم حکیم محمد طا رق محمود چغتائی صاحب السلام علیکم ! کے بعد عر ض ہے کہ میرا بڑا بیٹا آرمی میں سلیکٹ ہوا لیکن ہیپاٹائٹس (B )کی وجہ سے نہ جا سکا۔ چیک کرانے پر پتہ چلا کہ دوسرے تینوں بیٹو ں کو بھی یہ مسئلہ ہے۔ بڑے بیٹے کا مختلف جگہوں سے علا ج کر ایا۔ اب چھوٹے تینوں بچو ں کا ALT لیول زیادہ ہو گیا ہے۔ رنگ کا لا سیاہ ہے۔ میری آپ سے درد مندانہ اپیل ہے کہ میرے لیے منگل کے درس میں دعا کریں کہ اللہ ہمارے گھر سے بیماری کو دور کردے۔ اور ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 248 reviews.