Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خراٹے روکنے کی ورزشیں (مرسلہ: قمر اسلام، نواب شاہ)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2008ء

کہتے ہیں کہ ایک مال دار بنیے کی نیند چوروں کے ڈر نے اڑا رکھی تھی۔ اس نے پریشانی دوسرے بنیے سے بیان کی تو اس نے مشورہ دیا کہ وہ خرا ٹے لینے کی مشق اس طر ح کرے کہ خرا ٹوںکی آواز ”کون ہے “ سنائی دے۔ اس طر ح اس آواز کو سن کر چور دور ہی بھا گ جا ئیں گے۔ بنیا اپنی اس کو شش میں کامیا ب ہو گیا اور عرصے تک چوروں سے محفوظ بھی ر ہا۔ بنیے کی سی مشق بہم پہنچانا تو ممکن نہیں ،لیکن یہ بات اپنی جگہ طے ہے کہ جس کمرے میں خرا ٹے لینے والا مو جو د ہو، کوئی اور سو نہیں سکتا۔ یوں چوکیداری کا سامان خود فراہم ہو جاتاہے۔ خراٹے گہری نیند کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ تھکن زیا دہ ہو تو خرا ٹے بھی بہت گہرے اور تیز ہو تے ہیں بلکہ بعض کی آوازیں خوفناک بھی ہوتی ہیں۔ ان خراٹوں سے ہمارے ہا ں تو صرف چوربھگائے جا سکتے ہیں، مغر بی ملکو ں میں بیویا ں شوہر وں کو چھوڑ بھاگتی ہیں۔ ان ملکوں کی عدالتو ں میں خراٹو ں کی ستائی بیویا ں ہر سال طلا ق لینے کے لیے رجوع ہو تی ہیں۔ ایک بیویاں ہی نہیں، خراٹوں سے بے شمار لو گ پنا ہ مانگتے ہیں اور ظاہر ہے کہ وہ ایسے افرا د سے دور رہ کر ہی سکون اور چین کی نیند سو سکتی ہیں۔ مغر بی ملکو ں میں خاص طور پر فلیٹس کی دیواریں عام طور پر لکڑی کی ہوتی ہیں۔ یہ اگر ساﺅنڈ پروف نہ ہو ں تو پڑوسیوں کی نیندیںحرام ہو جا تی ہیں۔ انسان فلیٹس میں رہنے سے پہلے بھی جب غاروں میں رہتا تھا، خراٹے لیتا تھا۔ صدیو ں پرانی اس عادت کے بار ے میں کچھ کر نے کے سلسلے میں ماہرین خو د کو بے بس ہی پاتے ہیں، لیکن اب بعض برطانوی ماہر ین کا دعوی ہے کہ وہ اس سلسلے میں خراٹے لینے والو ں کو اس غارت گر نیند و سکو ن عادت سے نجا ت دلا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اس طر ح کم از کم خرا ٹوں کا شور بہت کم ہو سکتا ہے۔ بس ہلکے خرا ٹوں کی خواب آور آواز سنائی دیتی ہے۔ طبی اعتبار سے خراٹو ںکے کئی اسباب ہو سکتے ہیں مثلا ً ناک سے حلق تک جا نے والی نا لی میں کو ئی نقص یا رکا وٹ اس کا سبب ہو سکتی ہے۔ نا ک میں نرم مسے بھی بن جا تے ہیں اور سانس کی تکلیف بھی اس کا سبب بن سکتی ہے۔ اسے عام طور پر نا ک کی ہڈی بڑھ جا نے کا عا رضہ قرار دیا جا تا ہے۔ ان شکایات کی وجہ سے سانس کی آمدورفت آزادی کے ساتھ نہیں ہو تی۔ ناک میں مسے بن گئے ہوں تو انہیں عمل جرا حی سے دور کیا جا سکتا ہے۔ سائی نس کا دواﺅ ں سے علا ج ہو سکتا ہے یا پھر اسے بھی نشتر سے دور کیا جا سکتا ہے۔ یہ سمجھنا غلط ہے کہ خراٹے صرف مرد لیتے ہیں۔ عورتیں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہوتی۔ خراٹوں کا ایک عام سبب گلے سے نکلنے والی خر خراہٹ ہوتی ہے۔ ما ہرین کا کہنا ہے کہ دراصل نیند میں خراٹے لینے والے شخص کی زبان اور جبڑا ڈھیلا پڑ کر پیچھے کی طر ف ہو جا تا ہے۔ جس کی وجہ سے تا لو یا گلے کا کو اسانس کی آمدورفت سے پھڑ پھڑا کر آواز پیدا کر تا ہے۔ اس لیے ماہرین نے کچھ ورزشیں وضع کی ہیں۔ جنہیں روزانہ دو ہفتو ں تک سوتے وقت کرتے رہنے سے خراٹے ختم ہو جا تے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ خراٹے لینے والا سو نے کے لیے بستر میں لیٹ کر اپنی زبان کو الٹے چمچے یا ایسی ہی کسی چیز سے دس منٹ تک دبائے رکھے۔ اس عمل سے کوئی پا نچ منٹ بعد جبڑے تھک جائیں گے، لیکن اس عمل کو جا ری رکھنا چاہئے۔ دس منٹ کی اس مشق کے بعد انگلیوں سے ٹھوڑی دو تین منٹ تک زور سے دبائے رکھنا چاہیے ۔گو یا آپ کی انگلیاں، ٹھوڑی سے اور ٹھوڑی، انگلیو ں سے زور کر رہی ہو۔ اس کے بعد منہ بند کر کے زبان سے نچلے دانتو ں کو باہر کی طر ف دھکیلنا چاہیے۔ یہ عمل تین چار منٹ کر کے سو جا نا چاہیے۔ زیر تجر بہ ڈھا ئی سو سے زائد افراد کی بیویوں میں سے اکثر نے دو ہفتو ں کے بعد اپنے شوہروں کے خرا ٹو ں میں نمایاں کمی کی رپورٹ دی۔ بلکہ اکثریت نے خرا ٹو ں کے مکمل خاتمے کا اعتراف کیا۔ باقی نے انہیں قابلِ برداشت قرار دیا۔ بہر نو ع ان سے حلق او رزبان کے عضلا ت میں ڈھیلے پن کی شکا یت کم ضرور ہو جا تی ہے۔ جسے اصطلا حاً عضلاتی استرخاقرار دیا جا تا ہے۔ یہ ورزشیں بیویوں کو شوہروں سے بھاگنے سے روک سکتی ہیں۔ بقول ایسی ایک بیوی کے ،27 سال تک اپنے شوہر کے خراٹے سننے کے بعد میں تنگ آکر طلا ق لینے کا فیصلہ کر چکی تھی، لیکن بھلا ہو ان ورزشوں کو جنہو ں نے طلا ق کا خطرہ ٹال دیا۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 246 reviews.