مصیبت سے بال بال بچ گئے ( عاشق حسین .... پہاڑ پور )
میں نے اپنے آپ کو بھیک مانگتے پایا ہے۔ لیکن خوا ب میںجب بھیک ما نگ رہا تھا میری حالت فقیروں والی نہیں تھی۔ ویسے میں اس با ت کا ذکر کر دو ں کہ میرے مالی حالات اچھے ہیں۔ مجھے دو جگہوں سے صرف دو روپے ملے۔ وہ میں لے کر دکان دار کے پاس گیا۔ اور میوہ خریدنا چاہا۔ اس نے میوہ دیا لیکن دو روپے سے زیا دہ کا تھا۔ میں اس سے کہتا ہو ں کہ بھئی مجھے زیادہ کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف دو روپے کا دو اور پھر میری آنکھ کھل گئی۔
تعبیر :۔ آپ کا یہ خواب بہت خطر ناک ہے اور آپ کو فوری رجو ع الی اللہ کی ضرورت ہے۔ کیونکہ آپ کا کسی خطر نا ک آزمائش میں مبتلا ہو نے کا شدیداندیشہ ہے۔ اس کے علا وہ آپ کی دینی حالت کے فساد کا اشارہ ہے اور آپ میں دنیا طلبی کا مر ض بہت زیا دہ ہے۔ آپ کو اپنی اصلاح کی فکر کرنی چاہئے۔
شا ندا ر مستقبل ( نسرین محمود .... ایبٹ آبا د )
ایک خوا ب میں دیکھا کہ دلہن بنی ہوئی ہو ں اور اس لڑکے کے ما ں با پ میرے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور میرے اوپر افشاں کی بار ش ہو رہی ہے۔
ایک خوا ب میں نے دیکھا میری جیسے اپنے کزن سے شادی ہو گئی ہے اور میں شادی کے بعد بہت پریشان ہو ں۔ میں جیسے کہتی ہو ں کہ میں یہا ں سے طلا ق کے بعد اسی مذکو رہ لڑکے کی بیوی بن جا ﺅ ں گی ( اب اس کزن کی شادی ہو گئی ہے )
ایک رات خواب میں دیکھا کہ میں دلہن بنی ہوئی ہو ں اور اسی مذکو رہ لڑکے کی ما ں بہنیں مجھے گو دی میں بٹھا کر لے جا رہی ہیں۔ ساتھ میں وہی لڑکا بھی ہے۔
تعبیر :۔ آپ کے ان تینو ں خوا بو ں میں اس با ت کا اشارہ ہے کہ آپ کا مستقبل روشن اور شاندار ہو گا اور آپ کو ایک محبت و عزت کرنے والا شوہر اور سسرال ملے گا۔ اب خواہ وہی لڑکا ہو جس کی آپ منتظر ہیں یا کوئی اور ہو۔ اس لڑکے کا خواب میں آنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ بھی ایک اچھے شو ہر ثابت ہو گا اور اس کے والدین بہن بھائی آپ سے محبت کرنے والے ہو نگے مگر اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں کہ اس کے علا وہ کو ئی بھی رشتہ آپ کے لئے مو زو ں نہیںکیونکہ یہ ممکن ہے کہ ایک لڑکی کے لئے بہت سے اچھے رشتے آئیں مگر انتخاب تو ایک ہی کا کیا جا تا ہے۔ اس لئے آپ کسی اچھے اور موزو ں رشتے سے ہر گز انکا ر نہ کریں اور استخارہ کر کے فیصلہ کر لیں۔ عمر کا قیمتی حصہ ہر گز ضائع نہ کریں۔
خو اب غفلت ( محمد اشرف ۔۔۔ چونیا ں )
کچھ مہینے پہلے خوا ب دیکھا کہ میں خوا ب میں سور ہا تھا کہ ایک ہا تھ صرف نظر آیا جس نے مجھے کندھے سے پکڑ کر اٹھا یا اور کہا اشرف اٹھو کب تک دنیا میں غفلت کی نیند سوتے رہو گے۔ کچھ آگے کی بھی سو چو۔ اس کے بعد میں ان کے ساتھ چلا جاتا ہو ں۔ وہ ہا تھ مجھے مقامی قبر ستان میں لے گیا اور ایک قبر کھو ل کر کہا دیکھ انسان کی آخرت کیا ہے۔ میں نے اس قبر میں چندانسانی ہڈیا ں دیکھیں اور ان سے کہا کہ بس یہ انسا ن کی آخرت یہی دکھا نا چاہتے تھے۔
تعبیر :۔ آپ کا خوا ب بالکل ظاہر ہے کہ آپ خوا ب غفلت سے بیدار ہو کر اپنے کریم مالک اور خالق کی نعمتو ں کا شکر بجا لا ﺅ اور اس کے کا مل اور اکمل دین کے سامنے سر تسلیم خم کر دو ورنہ نتائج نہایت بھیا نک آسکتے ہیں۔
کو ئی حقیقت نہیں ( زینب ۔۔۔سمندری )
سوتے ہوئے مجھے یو ں محسو س ہو ا کہ میرے پو رے جسم سے جان نکل چکی ہے۔ میں اپنے خواب میں مرنہیں گئی تھی بلکہ زندہ تھی اور اٹھنے کی کو شش کر رہی تھی۔ مجھے یو ں لگ رہا تھا جیسے میرا جسم ساکت ہو گیا ہو اور مجھے عجیب ساشور بھی سنائی دے رہا تھا کہ جیسے یہ میرا آخری وقت ہو۔ میں نے اپنے پو ر ے خوا ب میں اٹھنے کی کو شش کی اور آخر کا ر میری آنکھ کھل گئی۔
تعبیر : ۔ آپ کے خوا ب کی کوئی حقیقت نہیں ہے بلکہ پریشان کن کیفیات کی مثالی شکل ہے۔ سور ہ بقرہ کی تلا وت کیا کریں۔ فقط واللہ اعلم۔
خیر والی د و لت ( ریا ض الحسن ۔۔۔ ککھڑی منڈی )
خوا ب :۔ میں دیکھتا ہو ں کہ میں بہت امیر آدمی بن گیا ہوں اور کبھی دیکھتا ہو ں کہ میرے پاس کھا نے کو روٹی تک نہیں ہے اور پہننے کو کپڑے نہیں۔ میرا کوئی دوست نہیں ہے میں بہت اکیلا ہو ں سب مجھے چھوڑ گئے ہیں میں بہت دکھی ہو جاتا ہوں ؟
تعبیر :۔ اچھا خوا ب ہے آپ کو خیر و عا فیت کے ساتھ ما ل و دولت عطا کی جائے گی اور یہ دولت آپ کو خدا سے غافل نہیں کرے گی بلکہ اس کی بدولت آپ اللہ کا قرب حاصل کرنے میں کا میا ب ہو جائیں گے یا دو لت مند بننے کے باوجود آپ غریب غر با ءاور بے کس و بے سہا را لوگوں کو نہیں بھولیں گے بلکہ ان کی مدد اور سہا رے کا با عث ہو ں گے ! اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
عباد ت میں اخلا ص پیدا کر یں ( شازیہ مشتاق ۔۔۔ ملتا ن )
خوا ب:۔ میں اپنے پہلے والے گھر جہا ں ہم پہلے رہا کر تے تھے، وہا ں اوپری منزل پر سیڑھیو ں میں بیٹھی ہو ں۔ رات کا وقت ہے مجھے بتایاجا تاہے کہ میں یہیں سیڑھیو ں ہی میں بیٹھ کر انتظار کرو ں ابھی کوئی بزرگ آئیں گے اور اگر انہوں نے مجھے با زوﺅ ں سے پکڑ کر اٹھا یا تو میں جنتی ہو جا ﺅ ں گی اور اگر انہوں نے مجھے چٹیا سے پکڑ کر اٹھا یا تو میںجہنمی ہوں جا ﺅ ں گی۔ انہو ں نے مجھے چٹیا سے پکڑ کراٹھایا اور اپنے ساتھ لے جا تے ہیں۔
تعبیر :۔ اللہ آپ کی عمر درا ز کرے اور عا فیت رکھے۔ آپ اپنی عبا دات میں اخلا ص پیدا کر یں اور دنیا کی محبت سے منہ موڑ لیں۔ انشاءاللہ روحانی ترقی نصیب ہو گی اور قبر و حشر کے عذاب سے محفوظ رہیں گی۔ آپ روزانہ سورئہ ملک کی تلا وت کیا کریں۔ واللہ علم
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں