Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لڑاکی ساس، الجھتی بہو اور بے اولاد جوڑا (انتخاب: عبدالرحمن، لاہور)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2008ء

(بحوالہ: شہاب نامہ از قدرت اللہ شہاب) مکہ میں نالے کے کنا رے میرے بالکل قریب بہا ول پور کے ایک خاندان نے ڈیرہ لگا یا ہواتھا۔ ایک بوڑھے میا ں بیوی کے ساتھ ان کی جوان بہو تھی۔ بڑے میا ں تو خامو ش بیٹھے حقہ پیتے رہتے تھے۔ لیکن ساس اور بہو میں بات بات پر بڑی طویل لڑائی ہو ا کر تی تھی۔ لڑائی میں ہا ر اکثر بہو کی ہوا کر تی تھی اورہر شکست کے بعد وہ روتی ہوئی اٹھ کھڑی ہوتی تھی اور ساس سے کہتی تھی، اچھا تم نے جتنا ظلم کر نا ہے مجھ پر کر لو، میں ابھی جاکر طوا ف کر تی ہو ں اور اللہ میا ں کے پا س اپنی فریاد پہنچا تی ہو ں۔ یہ دھمکی سنتے ہی اس کی ساس فوراً پہنچ جاتی تھی اور بہو کا دامن پکڑ کر بڑی لجا جت سے کہتی تھی، نہ بیٹی نہ توتو میری بیٹی ہے، ایسی غلطی نہ کرنا، خوامخواہ کوئی الٹی سیدھی بات منہ سے نکال بیٹھنا، طوا ف میں جو منہ سے نکل جائے، وہ پوراہو کر رہتا ہے۔ یہ ڈرامہ رات دن میں کئی بار ہو تا تھا۔ ایک روزبڑی شدید گرمی تھی۔ دوپہر کے وقت اچا نک آندھی آئی اور خوب تیز بارش ہونے لگی۔ نالے کے کنا رے مقیم حاجیو ں کا سامان کیچڑ میں لت پت ہو گیا۔ اب سا س بہو میں چخ چخ ہونے لگی۔ غصے میں آکر ساس نے بہو کو چوٹی سے پکڑ لیا اور اسے جھنجھوڑ کر کہنے لگی، آج صبح طوا ف میں یہ حرامزادی کہہ رہی تھی، اللہ میاں، بڑی گرمی ہے، اللہ میا ں بڑی گرمی ہے، اللہ میا ں بار ش، اللہ میا ں بارش۔ ارے کا لے منہ والی، تمہیں پتہ نہیں، یہاں ہر دعا قبول ہو جا تی ہے، اب بار ش کا مز ا چکھ، اب یہ سامان تیرا با پ آکر سکھا ئے گا۔ اس خاندان سے ہٹ کر ایک جوان جوڑے کا بسیرا تھا۔ یہ میاں بیوی بے اولا د تھے اور بچے کی آرزو لے کر حج کرنے آئے تھے۔ اپناپہلا طوا ف کر کے یہ وا پس آئے تو بیو ی نے بڑے وثوق سے کہا اب ان کی مرا د ضرور پوری ہوجائے گی۔ کیونکہ طوا ف کے دوران اس نے اللہ تعالیٰ سے بچہ کے علاوہ اور کچھ نہیں ما نگا۔ لڑکا ما نگا تھا یا صرف بچہ مانگا تھا، خاوند نے وکیلوں کی طرح جرح کی۔ لڑکے کی بات تو میں نے کوئی نہیں کی فقط بچہ مانگنے کی دعا کر تی رہی، بیوی نے جوا ب دیا۔ رہی اُوت کی اُوت، خاوند نے بگڑ کر کہا، اب اللہ کی مر ضی، چاہے تو لڑکا دے چاہے تو لڑکی دے، اب وہ تجھ سے پوچھنے تھوڑی آئے گا، اس وقت لڑکے کی شر ط لگا دیتی تو لڑکا ہی ملتا، یہا ں کی دعا کبھی نا منظور نہیں ہوتی۔ ان سیدھے سادھے مسلمانو ں کا ایمان اس قدر اسخ تھا کہ خانہ کعبہ کے گر د طواف کر تے ہی وہ کو ہ طور کی چوٹی پر پہنچ جاتے تھے اور اپنے معبو د حقیقی سے را ز و نیا ز کر کے نفس مطمئنہ کا انعام پا تے تھے۔ ان سب کو حق الیقین کی دولت حاصل تھی۔ وہ بڑی بے تکلفی سے اپنی اپنی فرمائشیں رب کعبہ کے حضو ر پیش کر کے کھٹا کھٹ قبولیت کی مہر لگوا لیتے تھے۔ ان کے مقابلے میں مجھے اپنی نما زیں، اپنے طوا ف اور اپنی دعائیں بے حد کھوکھلی، بے جان ،جعلی، نقلی او ر فرضی نظر آنے لگیں۔ میرا جی چا ہتا تھا کہ میں اس لڑاکا ساس اور بہو اور اس نوجوان کی بے اولا د بیوی کے پا ﺅ ں کی خا ک تبرک کے طور پر اپنے سر پر ڈالو ں تا کہ کسی طر ح مجھے بھی ان کے یقینِ محکم کا ایک چھوٹا سا ذرہ نصیب ہو۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 240 reviews.