Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - جنوری 2008ء

(قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیں تو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جس کا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ہے جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ کسی فرد کا نام اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں۔ ) شادی میں رکاوٹ (ن،الف، شیخو پورہ ) میری بہن کی منگنی کو دو سال سے زائد کا عرصہ گز ر گیا ہے۔ لیکن سسرا ل والے ابھی شادی کے لئے تیا رنہیں ہیں۔ جب کہ ہمارے گھر والو ں کو شادی کی جلد ی ہے۔ بہن کے سسرال والے اور منگیتر کسی نہ کسی طر ح ہماری بے عزتی کرتے رہتے ہیں اور بہن کو کوئی نہ کوئی با ت سنا دیتے ہیں۔ منگیتر شکی مزاج اور غصے کے بہت تیز ہیں۔ معمولی با ت پر نا را ض ہو جاتے ہیں اور منگنی توڑنے کی بات کرنے لگتے ہیں۔ جوا ب: ۔ ان حالات کا تقاضا ہے کہ بہن کے سر پر ست اور قریبی عزیز مل بیٹھ کر صورتحال پر غور کریں اور یکسوہو کر کوئی فیصلہ کریں۔ صورتحال کس حد تک پریشان کن ہے یا مستقبل میں کیا مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ؟ ا ن کا درست اندا زہ و ادرا ک کرنا اس مو قع پر بہتر ہے۔ مسئلے کا وا حد حل یہ سمجھنا کہ منگیتر کی شخصیت میں تبدیلی واقع ہو جائے، بہتر نہیں ہے۔ بہر حال اللہ پر یقین کے ساتھ روزانہ نصف رات کے بعد بسم اللہ شریف اکیس بار اور سورئہ اخلا ص سات بار پڑھ کر منگیتر کو تصور کر کے دم کر لیا کریں۔ نوے دنو ں تک یہ عمل کیا جائے۔ اللہ تو حالات و اسباب میں تبدیلی پیدا کرنے پر قادر ہیں۔ دوستوں کی بری صحبت (ریاض الدین ،انگلینڈ ) میں بیرون ملک مقیم ہو ں۔ یہا ں چند دوستو ں کی صحبت میں رہ کر مجھے چند بری عادات پیدا ہو گئی ہیں جن میں سے ایک جوا کھیلنا ہے۔ میں نے اس بری لت کی وجہ سے اپنی کمائی ایک بڑا حصہ گنوا دیا ہے۔ میرے اندر یہ خیال ابھر تا ہے کہ میں یہ بری عادت ترک کر دوں لیکن وقت آنے پر ایک انجانی قوت مجھے وہا ں کھینچ لے جا تی ہے اور میں بے بس و مجبور ہو جا تا ہو ں۔ پھر ارا د ہ کر تا ہو ں لیکن میرا ارادہ ریت کی دیوار ثابت ہوتا ہے۔ جواب : آپ نماز کی پا بندی کریں اور ساتھ ہی روزانہ قرآن پا ک کی تلا وت کرکے اس کے معانی و مطالب پر غور کیا کریں اور ان دونو ںمعمولا ت کی سختی سے پابندی کریں۔ رات کو سونے سے پہلے اندھیرے میں بیٹھ کر ایک نقطے پر نگاہیں جمائیں اور پوری بسم اللہ شریف ایک سوایک بار پڑھیں۔ انشاءاللہ کچھ عرصے میں آپ کے ارادے میں اتنی قوت پیدا ہو جائے گی کہ وہ وقت آنے پر ریت کی دیوار ثابت نہیں ہو گا۔ اولاد سے محرومی ( بشیر احمد، لا ہو ر) یہ میرے ایک عزیز کا مسئلہ ہے۔ ان صاحب کی شادی کو سات سال ہو گئے ہیں۔ لیکن اولا د نہیں ہے۔ میاں بیوی دونو ں کی طبی رپو ٹیں درست ہیں لیکن پھر بھی اولاد کی امید ابھی تک پیدا نہیں ہو ئی۔ ان کی ازدواجی زندگی بے کیفی اور سرد مہری کی نذر ہو تی جارہی ہے۔ جواب:۔ بعد نماز عشاءسورئہ علق، بعد نماز فجر سورئہ ےٰسین اور بعد نماز مغر ب سورئہ مریم پڑھ کر پانی پر دم کر کے شوہر و بیوی دونوں اس پانی سے نصف پی لیا کریں۔ اللہ سے دعابھی کریں کہ وہ اولا دصالح عطا فرمائے۔ اللہ کی قدرت و حکمت پر یقین رکھیں اور ازدواجی زندگی کو سرد مہری کی نذر نہ ہونے دیں۔ بچوں کی بیماری (ثمینہ پیرزادہ، کر اچی ) میرے تینو ں بچے آئے دن بیمار ہو جا تے ہیں۔ اکثر گلا خراب ہو جا تا ہے یا بخار ہو جا تا ہے۔ غرض کوئی نہ کوئی تکلیف لا حق ہو جا تی ہے۔ میں خود بھی بیمار رہتی ہو ں۔ بچو ں کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کے بعد یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ اس سے پہلے ایسا نہ تھا۔ جوا ب:۔ روزانہ صبح اور رات کو سورئہ فاتحہ، سورئہ فلق اور سورئہ کو ثر ایک ایک بار پڑھ کر سیدھے ہا تھ کی ہتھیلی پر دم کر کے بچوں کے سر سے لے کر پیروں تک پھیر دیں۔ یہ عمل تین بار کیا جائے اور ہر بچے کے ساتھ الگ الگ پڑھ کر انجام دیں۔ آپ خود سورئہ حشر کی آیت نمبر 23 ایک بار پانی پر د م کر کے صبح و شام پی لیا کر یں۔ بچو ں کی غذا میں پرہیز و احتیا ط ضروری ہے۔ کوئی ایسی شے نہ دیں جو گلے کی خر ابی کاباعث بن سکتی ہو۔ ذہنی تھکن (نعمت اللہ خان، ڈیرہ غازی خان) میں ایک پیشہ ورانہ امتحان کی تیاری کر رہا ہو ں۔ اس میں محنت اور یکسوئی کی بہت ضرورت ہو تی ہے۔ محنت تو میں کر رہا ہو ں لیکن ذہن جلد تھک جا تاہے۔ اور یکسوئی ختم ہو جاتی ہے۔ پھر کو شش کے باوجود توجہ مضمون پر قائم نہیں ہوتی۔ آخر کار کتاب بند کرنی پڑتی ہے۔ جبکہ میرے ساتھی یکسوئی کے ساتھ بہت بہت دیر تک مطالعہ کرتے ہیں۔ جوا ب: ۔ ذہنی تھکن کی کئی وجو ہا ت ہو تی ہیں مثلا منا سب نیند کی کمی، غذا میں بعض اجزا ءکی کمی اور لا شعوری طور پر بعض باتیں جو خوف بن جا تی ہیں۔ ایک اور جسمانی ورزش کی کمی بھی ہے۔ آپ روزانہ منا سب جسمانی ورزش بھی کیاکریں۔ مثلا ً کوئی ہلکا پھلکا کھیل کھیلیں، تیز قدمو ں سے چلیں، غذا میں مو سم کے پھل، بادام اور چھوہارے استعمال کیا کریں۔ اپنے تحت الشعورسے ہر قسم کے خوف کو دور کر کے اعصاب و ذہن کو ایک نقطے پر مر کو ز رکھیں۔ علی الصبح سورج نکلنے سے پہلے نمو دار ہونے والی ہلکی روشنی کو دس منٹ تک دیکھتے ہوئے درمیا ن میں تین بار سورئہ اخلا ص پڑھ لیں۔ رات سونے سے پہلے آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں۔ ذہن کو تمام خیالات سے آزاد کر کے یہ تصور کریں کہ آپ مو م بتی کے شعلے کو دیکھ رہے ہیں۔ اس تصور کو دس منٹ قائم رکھیں اور پھر سو جائیں۔ انشاءاللہ کثیر فوائد حاصل ہو ں گے۔ مردے خواب میں دکھائی دیتے ہیں (چوہدری سلطان محمو د، ملتان ) میری والدہ کو ایک طر ح کے خواب دکھائی دیتے ہیں۔ کوئی رات ایسی نہیں گزرتی جس خوا ب میں مردے نظر نہ آئیں۔ کبھی و ہ ضعیف لوگ دکھائی دیتے ہیں۔ جو اس جہا ں سے جا چکے ہیں اور کبھی کم عمری میں فوت شدہ بچے دکھائی دیتے ہیں۔ کبھی وہ خود کو قبرستان میں دیکھتی ہیں۔ یہ تمام باتیں پورے دن ان کے اعصاب پر سوار رہتی ہیں۔ دوسرا مسئلہ بھائی کا ہے۔ جس کی تفصیل لکھ رہا ہو ں لیکن شائع کئے بغیر جوا ب دے دیں۔ جواب : ۔ والدہ سے کہیں کہ وہ رات کو سونے سے پہلے ایک تسبیح درود شریف اور ایک تسبیح پہلے کلمے کی پڑھ کر دونو ں ہاتھوں پر دم کر کے ہا تھ چہرے پر پھیر کر کسی سے بات کئے بغیر سو جایا کریں۔ یہ عمل کم از کم چالیس دن تک انجام دیں۔ بھائی سے کہیں کہ وہ سورئہ حشر کی آیت نمبر 24 گیارہ بار پڑھ کر دو نو ں ہا تھو ں پر دم کر کے ہا تھ چہرے اور سینے پر پھیر لیا کرے۔ یہ عمل صبح، شام اور رات کو انجام دیں۔ بات کو تسلسل سے بیان نہیں کر سکتی (فضا یا سمین، نوشہرہ ) بولنے کا ارا دہ کر تی ہو ں تو اچا نک ذہن صا ف ہو جاتاہے۔ الفا ظ نہیں ملتے کہ کیابات کروں۔ آسان سی بات کے لیے کبھی کوئی لفظ یا جملہ سمجھ میںنہیں آتا۔ اکثر بات شروع کرنے کے بعد درمیان میں یہی صورتحال ہو جا تی ہے اور بات روک دینی پڑتی ہے۔ اکثر دوسرے لوگ میری بات کو اپنے الفاظ میں پورا کر دیتے ہیں۔ جوا ب :۔ ایک عمدہ کا غذ لے کر اس پر اسم ذات اللہ خوشخط لکھوا کر اس کے گر د ایک دائرہ بنوا دیں۔ اس کا غذ کو کسی گتے وغیرہ پر چسپاں کر لیں۔ روزانہ صبح اور رات کو سو نے سے پہلے اسم اور دائرے کو پوری توجہ سے دس منٹ تک دیکھا کریں۔ علا وہ ازیں صبح اور شام سورئہ بقرہ کی آیت نمبر 284 تین بار پڑھ کر سیدھے ہا تھ کی ہتھیلی پر دم کر کے ہا تھ چہرے پر پھیر لیں۔ انشاءاللہ خالی الذہنی اور بات کرنے میں مذکورہ مشکل پر جلد قابوحاصل ہو جا ئےگا۔ معاشی حالات دن بدن خراب (جا وید، ڈیرہ اسماعیل خاں ) والد صاحب معا شی پریشانی سے دوچار ہیں۔ والد صاحب نے قرض لے کر کاروبا ر کے لیے مشین بھی تبدیل کی ہے لیکن ابھی تک مالی حالات جو ں کے تو ں ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ صورتحال الجھتی جا رہی ہے۔ ہمارا رہا ئشی گھر بھی پورے طور پر اپنا نہیں ہے۔ رشتہ دار مذ اق اڑاتے ہیں اور بعض حسد کرتے ہیں۔ والد صاحب ان باتو ں کا کچھ زیادہ اثر لیتے دکھائی نہیں دیتے۔ یو ں لگتا ہے کہ ان پر کسی نے کوئی عمل یا کو ئی سحر کر دیا ہے۔ ہم بہن بھائیوں نے والد صاحب سے کہا کہ ہم بھی آپ کے کا م میں ہا تھ بٹا نا چاہتے ہیں لیکن والد صاحب سنی ان سنی کر دیتے ہیں۔ میں چاہتا ہو ں کہ وہ ذمہ داری اور دلچسپی سے ان سارے مسائل کو حل کر نے کی کو شش کریں۔ جوا ب: ۔ والد صاحب سے کہیں کہ وہ نماز عشاءکے بعد اول آخر درود شریف کے ساتھ تین بار سورئہ اخلا ص پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ نماز فجر کے بعد سورئہ ص کی تلاوت کر کے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ جس قدر بھی استطاعت ہو کچھ نہ کچھ ضرورت مندو ں کو ضرور دیا کریں۔ اللہ تعالیٰ ایسے حالات جلد پیدا فرما دیں گے کہ مسائل کے حل کی کوئی راہ واضح ہو جائے۔ خوداعتمادی کی کمی (ف۔ ن، عیسیٰ خیل ) جب بھی کسی سے بات کر تی ہو ں تو اس کی شخصیت کا ایک نا معلوم رعب مجھ پر طا ری ہو جا تاہے اور آہستہ آہستہ میرے اعصاب جوا ب دینے لگتے ہیں۔ الفا ظ ادا نہیں کر سکتی اور اپنے حوا س کو مجتمع رکھنے میں ناکام ہو جا تی ہو ں۔ مخاطب کی طر ف دیکھنا میرے لئے ناممکن ہو جاتاہے۔ نگا ہیں نیچے ہوجا تی ہیں اور سانس رکنے لگتا ہے۔ اس کمزوری کی وجہ سے بہت سے معاملا ت میں پیچھے رہ گئی ہوں۔ میں شادی شدہ ہوں اور تین بچے بھی ہیں۔ جواب : اسم ذات اللہ خوشخط کا غذ پر لکھوا کر صبح او ر رات کو دس منٹ تک چار پا نچ فٹ کے فاصلے سے پوری توجہ سے اسے دیکھا کریں۔ ہر نما زکے بعد تیسرا کلمہ گیا رہ بار پوری توجہ سے پڑھا کریں۔ کم از کم نوے دنو ں تک اس معمول پر کا ر بند رہیں اور جن دنو ں میں مجبو راً نہ کر سکیں وہ بعد میں پورے کر لیں۔ انشاءاللہ ذہن سے خو ف و اعصابی انتشار دور ہو جائے گا۔ نیت کی خرابی (مسز حسن، اٹک) میں نے دو جگہ کمیٹی کے لیے رقوم جمع کرائی تھیں لیکن دونو ں جگہو ں پرکمیٹیا ں ختم ہو گئیں۔ جن عورتوں نے یہ کمیٹیاں شرو ع کی تھیں۔ وہ رقم وا پس کرنے سے گریزاں ہیں اور حیلے بہانو ں سے وقت گزار رہی ہیں۔ میں ان حالات کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئی ہو ں اور دما غ الجھ کر رہ گیا ہے۔ جواب : بسم اللہ الوا سع الودود، روزانہ نما ز عشا ءکے بعد چھیا سٹھ مر تبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی بار گا ہ میں اپنی مشکلات کے لیے دعا کیا کریں ۔کم ا زکم چالیس دن وظیفے کو پڑھیں۔ ا س کے ساتھ ساتھ معمول کی عملی کو شش بھی جاری رکھیں۔ آپ کے حالات میں وسعت و فر اخی بھی پیدا ہو جائیگی ۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 239 reviews.