ماہِ جنوری مو سم کے لحاظ سے ملک کا انتہائی سر د مہینہ ہے۔ پہاڑی علا قو ں میں برف با ری ہو تی ہے۔ کبھی کبھار بارش بھی ہو جا تی ہے۔ اور بعض اوقات اولے بھی پڑتے ہیں۔ سخت سرد ہوائیں چلتی ہیں۔ اجسام میں بلغمی خلط کا غلبہ ہو جا تا ہے۔ ذرا سی بے احتیاطی سے لو گ نزلہ، زکا م، کھا نسی اور نمونیہ کی امر اض میں مبتلا ہو جا تے ہیں۔ خاص طو ر پر علی الصبح اور شام کے اوقات میں اگر لبا س کی منا سب احتیاط نہ کی جائے تو سرد ی صحت کے لیے انتہا ئی مضر ثابت ہو سکتی ہے۔
چھوٹے اور ننھے منے بچوں کا بالخصوص زیا دہ خیال رکھنا چاہئیے اور انہیں حتی الوسع ان اوقات میں کمرے سے باہر نہ نکالیں۔ اور اگر کوئی خاص ضرورت پڑجائے تو گرم اور اونی کپڑوں میں اچھی طر ح لپیٹ کر نکا لیں۔ نا شتہ میں خالص دودھ پینا اچھا نہیں ہے بہتر ہے اس میں تھو ڑا سا چائے کا قہو ہ شامل کر لیں تا کہ دودھ کی با دی تا ثیر تبدیل ہو جائے۔ نیم ابلا انڈا، ڈبل روٹی، مکھن، جیم ،گو شت یا دلیہ کھا سکتے ہیں۔ دن بھر میں تین چا ر پیالیو ں سے زیا دہ چائے نہیں پینی چاہئے۔ او رکا فی تو صرف ایک یا دو مر تبہ سے زیا دہ ہر گز استعمال نہ کر یں۔ ورنہ سخت قسم کی بے خو ابی کی شکایت پیدا ہو جائے گی۔ دوپہر کے کھا نے میں بھنا ہو اگو شت، دال گو شت یا سبزی گوشت یا سادہ دال یا سبزی جس میں کا فی مقدار میں مصالحہ ڈالا گیا ہو چپا تی کے ہمراہ کھا ئیں۔ کھا نا ہمیشہ نیم گرم کھائیں۔ باسی غذا یا ٹھندی غذا استعمال نہ کریں۔ بعض لو گ کھا نے کے بعد چائے کا ایک کپ پینا پسند کرتے ہیں۔ اس کی عا د ت نہیں ڈالنی چاہئیے بلکہ بہتر ہے کہ تھوڑی سی پودینہ کی چٹنی کھا نے کے ہمراہ استعمال کریں۔ سہ پہر کی چائے کے ہمراہ دو تین بسکٹ یا کیک کا ایک آدھ ٹکڑا کا فی ہے۔ کو ئی چیز زیادہ مقدار میں نہ کھائیں ورنہ معدہ پر زیادہ بوجھ پڑ کر فعلِ ہضم میں فتور پیدا ہو جائے گا۔ کیونکہ اس ما ہ میں بالعموم سردی کے باعث معدہ کا فعل سست ہو جا تاہے۔ رات کو اگر بھوک محسو س ہو، طبیعت چاہے تو انتہائی ذود ہضم اور سادہ خوراک کھا ئیں۔ ثقیل اور مرغن غذائیں مثلا ً پلا ﺅ، کچوری اور سموسہ وغیرہ نقصان دہ ہے۔ گو شت کا سو پ، شو ربا، سادہ چپاتی یا ڈبل روٹی کے چند ٹکڑے بھی اس ضرورت کو پورا کر سکتے ہیں۔ کھا نا کھانے کے فوراً ہی بعد نہ سو جائیں بلکہ کچھ چہل قدمی کیجئے۔ خوا ہ تھوڑی دور تک یا کسی بڑے ہا ل یاکمرے کے آہستہ آہستہ کئی چکر ہی ہو ں۔ دوسرے لو گو ں سے ادھر ادھر کی خوش طبعی کی باتیں کیجئے اور جب جسم تھکا وٹ محسو س کر نے لگے اور آنکھیں بوجھل ہو نا شروع ہو جائیں تو بستر پر جا کر میٹھی نیند کے مزے لوٹیے۔ مگر علی الصبح جلد اٹھنا نہ بھولیے۔ بچے کو آٹھ یا نو گھنٹے ،بڑے کو چھ سے آٹھ اور بوڑھے کو چھ گھنٹے کی نیند کا فی ہے۔ کمرے کی کھڑکیا ں کھلی نہ رکھ سکیں تو کم از کم روشن دان ضرور کھلے رکھیں۔ سوائے اس حالت کے جبکہ طوفا نی جھکڑ چلتا ہو۔ بستر نرم اور گرم ہو نا چاہئے ڈھیلی چارپا ئی یا پلنگ پر نہ سوئیں۔
ذیل میں پروردگار ِ عالم کے کچھ خصوصی تحائف کا ذکر درج ہے جو اس مو سم میں بکثرت ملتے ہیں۔ تا کہ آپ ان کی افا د یت سے وا قف ہو کر انہیں استعمال کر کے بہتر فوائد حاصل کر سکیں۔
سنگترہ
مفرح قلب ہے، دل کی دھٹرکن کو معمول پر لا تاہے ،خون اور صفرا کی تیزی کو ساکن کر تا ہے، شرا ب کے نشہ کو اتارتا ہے نیز صالح خون پیدا کر تا ہے۔
مالٹا
پیشا ب آور ہے، جگر اور گردوں کے سدے کھولتا ہے، بھوک لگا تاہے، صفرا کو کم کر تاہے، نیا خون پیدا کرتا ہے اور مفر ح قلب ہے۔
انار
صفرا کی گرمی کو کم کر تا ہے، خون کے جوش کو بجھا تا ہے، صفراوی بخاروں کو دور کر تاہے۔ قابض ہے اس لیے دستوں اورپیچش میں مفید ہے۔ صالح خون پیدا کر تاہے۔ خفقان کو زائل کر تا ہے۔ عسرا لنفس اور تقویت ضمِ معدہ کے لیے مجرب ہے۔ بھو ک بڑھاتا ہے ۔
سیب :۔ مفرح قلب ہے، بدن کو تیا رکر تاہے۔ دل و جگر کی حرارت کو دور کر تا ہے۔ خفقان کے لیے مفید ہے ۔
کیلا
جسم کو فربہ کر تاہے زیا دہ مقدار میں قبض کشا ہے۔
بادام
قبض کشا ہے ۔مقوی بصر ہے۔ زخمِ امعاءکو اچھا کر تا ہے، سدہ کھو لتا ہے، کھانسی، خشونت سینہ، حنجرہ کو دور کر تا ہے، مقوی دما غ ہے، نیز یہ بدن کو فر بہ کر تاہے۔
چلغو زہ
بدن کو قوی اور تیار کر تاہے۔ خون کے فساد، ریا ح بلغمی اور صفراکی حدت کو دور کر تاہے، قوتِ باہ کے لیے مفید ہے۔ ( بقیہ صفحہ نمبر 38 پر ملا حظہ کریں )
اخروٹ
قوتِ با ہ کو زیادہ کر تاہے۔ نیز مقوی دما غ ہے۔
پستہ
دل، دما غ اور معدہ کو قوت دیتا ہے۔ حافظہ تیز کر تاہے۔ خفقان، قے اور متلی نیز کھا نسی کو دور کرتا ہے۔ جسم کو فربہ کر تاہے۔ علا وہ ازیں چھوہارا، منقیٰ، کشمش، خوبانی اور نا ریل بھی اس موسم میں مفید ثابت ہو تے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 236
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں