Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج........ طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2008ء

پہلے ان ہدایات کوغور سے پڑھیں: ان صفحات میں امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔ نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کے لئے تجویز کی گئی ہے۔ دانتوں سے خون آنا (محمد ربیع العالم ۔۔ لاہور) میں ایک صحت مند 23 سالہ جوان ہو ں۔ میرے اور میری ہمشیرہ کے دانتو ںسے خون آتاہے۔ دانتو ں میں کوئی تکلیف نہیں ہے۔ نہ ہی ٹھنڈا گرم لگتا ہے۔ بس صرف خون آتاہے۔ حتیٰ کہ دانتو ں کی جڑوں میں زبان لگ جائے تب بھی خون جا ری ہو جا تا ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں جس قدر ملکی غیر ملکی ٹوتھ پیسٹ دستیا ب ہیں، تمام استعمال کر کے دیکھ لئے ہیں کو ئی فرق ہی نہیں پڑتا۔ جوا ب: ۔ دانتو ں میں ہر غذا کے بعد فلا س کریں اس غر ض کے لیے ریشم سے تیار کئے ہوئے مومی فلا س بازار میں ملکی و غیر ملکی دستیا ب ہیں۔ کو ئی بھی پیسٹ جس میں فلو رائڈ ہو (کیو نکہ اصل چیز صر ف فلورائڈ ہے ) بالکل نرم معیاری برش سے کریں۔ پندرہ بیس دن کے بعد بر ش بدل دیا کریں۔ ہر نماز کے لئے مسواک ضروری ہے۔ مگر روزانہ مسوا ک کا نیا برش بنا ئیں۔ سوتے وقت باریک پسا ہوا لا ہوری نمک انگلی سے ہلکے ہلکے دانتو ں میں ملیں اور پانچ سات منٹ کے بعد کلیا ں کر دیں۔ کسی پڑھے لکھے سمجھ دار طبیب کو نبض دکھا ئیں اور غذا کے بار ے میں بھی مشورہ کریں اور یہ سب سے زیادہ ضروری ہے۔ چار ٹ سے غذا نمبر 4 کو استعمال کریں۔ معدے میں گیس، تبخیر اور بادی (عظمت،ڈیرہ مراد۔وحیدہ بیگم،پتوکی) حکیم صاحب! عرصہ دراز سے گیس، تبخیر اور بادی ہے۔کوئی بھی چیز کھالوں سینے میں جلن ہوتی ہے حتیٰ کہ اب تو کھانے کے نام سے خوف آتا ہے کیونکہ کھانا کھاتے ہی معدے اور سینے پر بوجھ شروع ہو جاتاہے۔کھٹے کھٹے ڈکار اور بد ہضمی شروع ہو جاتی ہے۔بعض اوقات قبض اور بعض اوقات دست شروع ہو جاتے ہیں۔اس بد ہضمی کی وجہ سے رات کی نیند مکمل اور پر سکون نہیں ہوتی۔کبھی کبھی ہاتھ پاﺅں میں پسینے اور جلن شروع ہو جاتی ہے۔ دل پر بوجھ محسوس ہوتا ہے۔پہلے پہل محسوس کیا کہ شاید دل کا مرض شروع ہو گیاہے۔لیکن چیک اپ کرایا ایسا نہیں تھا ۔اب کافی عرصے سے معدے کے علاج میں متوجہ ہوں لیکن فائدہ نہیں ہوا۔ جواب:۔ جب بھی معدے کامعض ہو تو اس کا بہترین علاج فاقہ ہے۔ بے شمار تجربات کے بعد یہ بات آخری ہے کہ معدہ امراض کا مجموعہ اس وقت بنتا ہے جب اسے بھر کر،پھر بھر یں ا و ر ایسی غذائیںاستعمال کریںجو ہم برداشت نہ کرسکتے ہو ں۔ محنت، مشقت اور پیدل چلنا بالکل ختم ہو چکا ہے ۔جسم بالکل سست اور کمزور ہو گئے ہیں ورنہ جسم کی اصل طاقت پیدل چلنے میں ہے۔ اس لئے آپ ایک تو مذکورہ تراکیب پر عمل کریں۔ پود ینہ اورلیموں کی چٹنی بنا کرمستقل اپنے ہر کھانے کے ساتھ استعما ل کیا کریں۔یہ چٹنی آپ کو کئی امراض سے نجات دے گی اور بے شمار بیماریوں سے بچائے گی۔ اجوائن دیسی۔ نوشادر۔ کالا نمک ہم وزن کوٹ پیس کر سفوف تیار کریں۔چوتھائی چمچ دن میں 3بار یا 2بار پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔معدے کے امراض کے لئے لاجواب تریاق ہے۔چارٹ سے غذا نمبر 6 اور 8 ضرور استعمال کریں۔ گلے کے امراض ( عالیہ جبین،خانیوال) حکیم صاحب!عرصہ سالہا سال سے میرے گلے میں کیرا رہتا ہے۔باربار تھوکنا اور کھانسنا پڑتا ہے۔سردیوں میں ٹھنڈ ی چیز کھانے سے مرض بڑھ جاتا ہے ۔اس کی ابتداءکچھ اس طرح ہوئی کہ مجھے ایام کے دوران ایک شادی میں جانا ہوا۔وہاں ہر قسم کی خوراک اور غذا کو بغیر احتیاط سے استعمال کیا۔بالکل توجہ نہیں کی۔ کئی دن تک یہ بے احتیاطی چلتی رہی۔پھر بھی میں نے پرواہ نہ کی۔ آخر کا ر میرے مخصوص ایام ڈسٹرب ہونا شروع ہو ئے اور پھر یہ نزلہ شروع ہوا جو کہ کیرا بن گیا۔اب میں کسی محفل یا کسی کے گھر نہیں جاسکتی کیونکہ باربار تھوکنا معیوب اور برا لگتا ہے۔ اس کے لئے الرجی ٹیسٹ بھی کرائے ہیں۔لیکن افاقہ نہیں ہوا۔وقتی طورپر الرجی کی ادویات کھانے سے فائدہ ہو جاتا ہے ۔لیکن پھر ویسے ہی طبیعت ہوجاتی ہے ۔میری ایک ملنے والی نے آپ سے علاج کرایا ۔انہیں بہت فائدہ ہوا لہٰذا میرے لئے کوئی دوا تجویزکریں۔ جواب:۔ سب سے پہلے تو آپ غذائی بے احتیاطی چھوڑ دیں اور خاص طور پر کھٹی، ٹھنڈی اور بادی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔مندرجہذیل نسخہ مکمل توجہ اور دھیان سے کچھ عرصہ استعمال کریں اور چارٹ سے غذا نمبر 2 استعمال کریں ھوالشافی:۔ کلونجی باریک کر کے رکھیں۔اطریفل اسطخدوس ایک چمچہ چھوٹا چائے والا گرم پانی کے کپ میں گھول کر اس میں ایک چوتھائی چمچہ کلونجی ڈال کر حل کر کے پی لیں۔اور اوپر سے کوئی ٹھنڈا پانی یا ٹھنڈی غذا ہرگز ہر گز استعمال نہ کریں۔اس طرح صبح و شام کھانے سے قبل استعمال کریں۔انشاءاللہ مکمل فائدہ ہو گا۔ گرتے بال (ریحانہ کوثر، کراچی) میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بال بہت زیادہ جھڑ رہے ہیں حالانکہ پہلے میرے بال گھنے تھے اور اب یہ حال ہے کہ سر دھوتے وقت بھی بہت زیادہ گرتے ہیں اور باقی کسر بالوں میں کنگھی کرتے وقت پوری ہو جاتی ہے۔حکیم صاحب! آپ سے گزارش ہے کہ مجھے اچھا سا نسخہ بھی بتائیں تا کہ اس سے بال گرنا بند ہو جائیں اور اس کے ساتھ ہی کسی شیمپو کے بارے میں بھی بتائیں جو جڑی بوٹیوں سے بنا ہوا ہو۔ جواب:۔ محترم بہن!ان تمام قسم کے شیمپو کی وجہ سے خواتین کے بال برباد ہوگئے ہیں۔لیکن نئے نئے اشتہارات کی وجہ سے خواتین شیمپو لینے پر مجبور ہو جاتی ہیں حالانکہ یہ سرا سر نقصان اور دھوکا ہے۔آپ ایسا کریں ریٹھا آملہ اور بالچھڑ اور مہندی کے پتے ہر ایک 50گرام لے کر 5کلو پانی میں ہلکا کوٹ کر بھگو دیں اور اس پانی کو 1/2گھنٹہ ابالیں اور پھر رکھیں روزانہ اسی پانی سے سر دھوئیں۔ شیمپو صابن قطعی استعمال نہ کریں۔ مستقل استعمال کریں۔ بالوں کے تمام امراض کے لئے لا جواب نسخہ ہے اور اگر روزانہ دن میں 3بار ناف میں کوئی ساتیل لگائیں تو نفع دوگنا ہو جائے گا۔غذا نمبر 5 استعمال کریں ۔ ٹانگوں کی تکلیف (س۔ر) میرا بھائی جس کی عمر 21سال ہے۔ایک سال پہلے اچانک ٹانگوں کی تکلیف میں مبتلا ہو گیا ہے۔پہلے ٹیسٹ ٹھیک نکلے۔ ڈاکٹر نے کہا پانی ہے، کسی نے کہا جادو ہے۔ فالج کو قابو کرایا۔ہم نے کافی وظیفے کئے ،کچھ بہتر ہو گیا۔ گھٹنوں سے پانی بھی نکلا۔ اب پھر تکلیف میں ہے گھٹنوں کی وجہ سے ٹانگوں کی جلد بھی خراب ہے جس سے پانی رستا ہے اور جم جاتا ہے ۔اب کوئی کہتا ہے کہ بچے پر جادو نہیں ہے لیکن گھر پر ابھی بھی ہے۔ گھر میں بہت پریشانی ہے امی ابو نماز روزہ بھی کرتے ہیں۔براہ کرم کوئی بہترین طبی و روحانی مشورہ دیں کہ میرا بھائی مکمل صحت یاب ہو جائے۔ جواب:۔ آپ اپنے بھائی کا روحانی اور طبی علاج دونوں کریں۔معجون عشبہ اطریفل منڈی، اطریفل اسطخدوس، او ر مرہم خارش۔یہ ادویات لے کر اوپر لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق 2ماہ کم از کم مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔اس کا مسئلہ دراصل خون کے فساد اور خرابی کا ہے اور غذائی بے اعتدالی بھی اس میں بڑا اثر رکھتی ہے۔لہٰذا غذا کا خیال رکھیں۔ مصالحہ دار اور تلی ہوئی گرم چیزوں سے مکمل پرہیز کریںاور چارٹ سے غذ ا نمبر5,6 ضرور استعمال کریں۔ پیٹ میں کیڑے (ام عمیر۔۔۔نوشہرہ) میرے بیٹے کی عمر 11سال ہے اس کے پیٹ میں کیڑے ہیں خون کی کمی کا شکار ہے، کمزور ہے، خوش خوراک نہیں ہے، گلا بھی خراب رہتا ہے۔ گلے میں خارش رہتی ہے۔آپ نسخہ تجویز کر دیں۔ جواب:۔ بہن سب سے پہلے تو بچے کو ایسا پانی پلائیں جس میں لوہا بجھا ہو۔ یعنی کو ئی لوہے کا ٹکڑا لے کر خوب آگ میں سرخ کر لیں پھر اسے پانی میں بجھا دیں اور پھر وہی پانی بوتلوں میں بھر کر محفوظ رکھیں۔ بچے کو یہی پانی پلائیں دوسرا آپ انجیر 3 عدد روزانہ بچے کو صبح نہار کھلائیں۔ انجیر ایک تو نبوی اعلاج ہے اور دوسرا پیٹ کے امراض اور کیڑوں کے لئے نہایت اکسیر ہے۔مزید روغن زیتون 1/2چمچہ صبح و شام استعمال کر یں یعنی کھانے کے بعد پلائیں ۔2ماہ یہ ترکیب کریں نہایت فائدہ ہو گا۔چارٹ سے غذا نمبر 3 ضرور استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 234 reviews.