(یہ صفحہ خواتین کے روز مرہ خاندانی اور ذاتی مسائل کے لیے وقف ہے۔ خواتین اپنے روز مرہ کے مشاہدات اور تجربات ضرو ر تحریر کریں۔ نیز صاف صاف اور مکمل لکھیں چاہے بے ربط ہی کیو ں نہ لکھیں۔ )
ذہنی اور جسمانی طور پر فارغ ہوں
حمیرا گل فیصل آبا د سے کہتی ہیں کہ میرا مسئلہ بظاہر معمولی ہے، مگر میرے لیے انتہائی تشویشنا ک ہو تا جا رہا ہے۔ میں کا لج میں پڑھتی ہوں۔ آج کل فارغ ہو ں۔ گھر میں مشترکہ خاندانی نظام ہے، ہم سب مل جل کر رہتے ہیں .... چچا، تایا اور ہم سب لو گ۔ مجھے کا م کرنے کا مو قع نہیں ملتا۔ میرا وزن بڑھتا جا رہا ہے، پیٹ اور کولہے بھاری ہو رہے ہیں۔ اپنے طور پر ہر کام کر تی ہو ں، مگر وہ اس نو عیت کا نہیں ہوتا جس پر توانائی خرچ ہو۔ شام کوچہل قدمی کر تی ہو ں، لیکن زیادہ نہیں۔ ہمارے ہا ں کھا نا بھی سب کے لیے اکٹھا پکتا ہے۔ میںپرہیز بھی نہیں کر سکتی۔ آپ مجھے بتائیے کیا کر وں ؟
٭ حمیرا گل !آپ کا تفصیلی خط ملا۔ آپ نے بڑے مزے کی بات لکھی ہے کہ میں ذہنی اور جسمانی طور پرفارغ ہو نے کی وجہ سے بور ہو تی ہو ں۔ ارے بی بی ! کام ہی تو زندگی ہے۔ زندگی میں کا م نہ ہو تو پھر ایسی زندگی تو بیکاری کا دوسرا نام ہے۔ گھرمیں ماشاءاللہ اتنے سارے لو گ ہیں، آپ سب کی خدمت کیجئے۔ صبح اٹھ کر نماز سے فارغ ہو کرچہل قدمی کر کے باورچی خانے میں جا ئیے۔ ایک لیمو ں کا رس پیالی بھر ابلتے پانی میں نچوڑئیے۔ اس میں ایک بڑا چمچ شہد ملا ئیے۔ وہ نہا ر منہ پی کر گھر کے کا مو ں میں امی کی مدد کیجئے۔ اپنے کپڑے خو د دھوئیے۔ گھر میں چھوٹے بچے بھی ہو ں گے۔ ان کے کا مو ں میں اچھی خاصی توانائی صرف ہو تی ہے۔ ان میں دلچسپی لیجئے۔ کھا نے میں صرف اتنی احتیا ط کرنی ہے کہ اگر پہلے دو روٹیا ں کھا تی تھیں تو اب صرف ایک روٹی کھا ئیے اور کھا نے کے بعد پانی مت پیجئے۔ آدھ گھنٹے بعد پانی پی سکتی ہیں۔ بالا ئی مکھن، جیم اور گھی نہ کھائیے۔ کو کنگ آئل استعمال کیجئے۔ کچی سبزیا ں اور پھل کھانے سے جسم فربہ نہیں ہو گا۔ تلے ہوئے آلو، چپس، کٹلس وغیرہ نہ کھائیے۔ آپ کا علا ج گھر کے کا مو ں میں پو شیدہ ہے۔ کا م کا ج خوب کیجئے۔ قرآن پا ک اور اس کی مستند تفسیر پڑھیے۔ اللہ کا ذکر کیجئے، اس سے ذہنی سکون ملتا ہے۔ دینی کتا بیں پڑھئے۔ اس عمر میں آپ کوکا م ضرور کرنا چاہیے۔ کا م ہی سے انسان کی صحت ٹھیک رہتی ہے۔
بال گھنے اور چمکدار (سید ارشد عباس بخاری، ملتان )
میری بہن کے با ل گھنے ہیں، مگر نہ چمک ہے اور نہ پھولے ہوئے ہیں۔ وہ بال بڑھانا چاہتی ہے۔ اس کے لیے مشورہ دیجئے۔ کوئی کریم یا شیمپو بتائیے جس کے استعمال سے بال ٹھیک ہو جائیںأ
٭ آپ کے خط سے معلوم ہوا کہ آپ کی بہن تیل نہیں لگاتی۔ اس کی وجہ سے ان میں چمک نہیں ۔آپ کسی مےڈیکل سٹور سے زیتون کے تیل کا چھوٹا ڈبہ خریدئیے۔ یہ تیل ہر تیسرے دن بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیے۔ بہتر تو یہ ہے کہ را ت کو تیل لگائیے اور صبح سردھوئیے۔ صرف زیتون کا تیل استعمال کیجئے، بال بڑھ جائیں گے، ان میں چمک بھی آئے گی اور پھولے ہوئے لگیںگے۔
منہ پر کیل مہاسے
عاصمہ جبین، کراچی سے کہتی ہیں میری عمر 18 سا ل ہے۔ دو سال سے میرے منہ پر کیل مہا سے نکل رہے ہیں۔ چہرے پرسرخی اور داغ دھبے بے تحاشا ہیں۔ کئی ڈاکٹروں کو دکھا چکی ہو ں۔ وقتی طور پر آرام آتا ہے، پھر نکل آتے ہیں۔ کریمیں، لوشن استعمال کرنے سے تکلیف اور زیادہ ہو جا تی ہے۔ دانو ں میں پیپ پڑ جا تی ہے۔ میرا رنگ پہلے گورا تھا، مگر اب سانوالا پڑ چکا ہے۔ پلیز مجھے کوئی آسان سا علا ج بتائیے۔ میں بہت پریشان ہوں۔ ڈاکٹرو ں کی دوا کھاکھا کر میرا معدہ بھی خرا ب ہو چکاہے۔
٭ عاصمہ بی بی !چہرے پر اس عمر میں عموما ً دانے نکل آتے ہیں۔ کسی کے کم اور کسی کے زیادہ۔ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، یہ قدر تی عمل ہے۔ آپ نے شاید اپنی غذا میں اعتدال نہیں رکھا۔ آج کل چٹ پٹے مسالے والی غذا، بکثرت گو شت، چکن روسٹ، چکن تکہ، چکن کڑاہی وغیرہ شوق سے کھا تے ہیں جبکہ دالو ں اور سبزیوں کا استعمال کم ہو تا جا رہاہے۔ اسی طر ح لڑکیا ں انڈے بہت کھا تی ہیں۔ آ پ غذائی تبدیلی کر کے دیکھئے، بہت فر ق پڑے گا۔
سب سے پہلے تو اپنی غذا سے انڈانکال دیجئے۔ گو شت کا استعمال کم از کم ہو۔ گائے کا گو شت، مچھلی، مرغ نہ کھائیے۔ بکرے کا گو شت ایک آدھ بوٹی سے زیا دہ نہ لیجئے۔ سر خ مر چ بھی چند دن کے لیے چھوڑ دیجئے۔ خون کی حدت درست ہو جائے تو پھر آہستہ آہستہ مصالحو ں کا استعمال کھا نے میں کر سکتی ہیں ۔کدو کا رائتہ کھائیے۔ ٹینڈے اور پیا ز کی بھجیا بنا ئیے۔ کریلے، ٹماٹر پکا ئیے ۔شلغم، توریا ں، بھنڈی کھائیے۔ نا شتے میں پراٹھا، پو ری اور تلے ہو ئے تو س نہ کھا ئیے۔ عنا ب کا شربت کسی اچھے دوا خانے سے خریدئیے اور پانی ملاکر روزانہ پیجئے۔ گل منڈی خریدئیے۔ دس بارہ پھول آدھے کپ پانی میں بھگو کر صبح ہا تھ سے مل کر چھا نئیے اور ایک چمچ شہد ملا کر پیجئے اور اس کے آدھ گھنٹہ بعد نا شتہ کیجئے۔ نا شتے میں دلیا اور تو س کھائیے۔ آلو بخارے کی چٹنی بھی آپ کے لیے مفید ہے۔ سوکھے آلو بخارے کے دو تین دانے کھانے کے بعد کھائیے۔ چہرے پر آپ کو کچھ بھی لگا نے کی ضرورت نہیں۔ سادے بیسن سے منہ دھوئیے۔ صابن کا استعمال کم ہو نا چاہیے، اس سے بھی الرجی ہو جا تی ہے۔
آپ نماز پڑھتی ہیں تو بہت اچھی با ت ہے۔ پانچو ں وقت وضو کرنے سے چہرے صا ف ہو جا تاہے۔ صبح کی نماز پڑھ کر آپ تھوڑی سی سیر کیجئے۔ تا ز ہ اور صاف ہوا آپ کے لیے مفید ہے۔ آپ قبض نہ ہو نے دیں۔ سبزیا ں اور تا زہ پھل کھانے سے آپ کو فائدہ ہو گا۔ ہاں ایک بات اور ذہن نشین کر لیجئے۔ ٹیلی وےژن آپ قریب سے دیکھتی ہیں تو وہ بھی آپ کے چہرے کے لیے نقصان دہ ہے۔ اس میں سے شعاعیں نکلتی ہیں جو خطرناک ہیں۔ چہرے کی سرخی کم ہو جائے گی اور تین چا ر ہفتو ں میں آپ کو خاصا فرق محسو س ہو گا۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 226
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں