Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

معالجین سے تھکے صرف ٹوٹکے آزمائیں

ماہنامہ عبقری - جنوری 2008ء

استھما یعنی دمے کی شکایت ہونے کی صورت میں پیاز کا استعمال بڑھالیں اور جتنا ممکن ہو پیاز کھائیں تاکہ آپ کے نظام تنفس کی نالیوں کی تنگی دور ہو سکے۔ جوڑوں کے درد و تکلیف سے نجات کے لئے مچھلی کھائیں۔ اگر آپ کا پیٹ خراب ہوتو کیلا کھائیں اس کے علاوہ ادرک کے استعمال کی بدولت صبح کی سستی و کاہلی سے بچا جا سکتاہے۔ گندے قالین پر ڈھیر سارا نمک چھڑک کر اسے دو ایک منٹ تک پڑا رہنے دیں۔ پھر قالین کو رگڑنے سے نمک کے ساتھ گرد اور میل بھی باہر نکل جائے گا۔ برتنوں کے اوپر سے تیل یا جلنے کے داغ صاف کرنے کے لئے انہیں دھونے سے پہلے کلینزنگ پاﺅڈر میںتھوڑا سا رنگولی پاﺅڈرملادیں۔ دیوار میں کیل ٹھونکنے کے بجائے یہ طریقہ استعمال کر کے دیکھیں ٹوتھ پیسٹ کے ڈھکنے کو کسی جوڑنے والے پیسٹ کی مدد سے دیوار پر چپکا دیں۔ اس طرح دیوار پر سوراخ کرنے سے بچ جائیں گے۔ بد ہضمی کو دور کرنے کے لئے ایک چمچہ پودینہ کا جوس لے کر برابر مقدار میں شہد اور لیموں کا جوس ملا کر پی لیں۔ اگر آپ تربوز کے چھلکے سکھا کر اسے پیس لیں تو آپ دالیںپکاتے وقت اس میں سوڈا بائی کاربونیٹ ڈالنے کے بجائے تربوز کے چھلکوں کا پاﺅڈر استعمال کر سکتی ہیں۔ کمرہ میں موم بتی جلا لینے سے وہاں سے سگریٹ کے دھوئیں کی بو ختم ہو جائے گی ۔ پھول گوبھی، سرد خشک پیشاب آور اور دیر ہضم ہے۔ گرم مزاج والوں کے لئے مفید ہے معدے کو طاقت بخشتی ہے بند گوبھی بھی قبض کشا ہے ۔ذیابیطس کے لئے مفید رہے گی۔ اگر آپ کو ذیابیطس کا مرض ہے تو شلغم کا استعمال کریں۔ اس کے مریض کے لئے بہت مفید ہے۔ قبض کشا بھی ہے۔ جن لوگوں میں چونے کی کمی ہو اور ہڈیوں دانتوں اور پٹھوں میں نقص ہو، ان کو بھی شلغم کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہئے۔ گاجر بکثرت کھانے سے خون صالح پیدا ہوتا ہے۔ مقوی بصر ہے۔ اس کے کھانے سے بصارت تیز ہوتی ہے۔ بادی و بلغمی بیماریوں، خرابی خون ،دل کی دھڑکن اور یرقان کے لئے بہت مفید ہے۔ گاجر مقوی دل، معدہ اور مفرج و ملین ہے۔ پتھری، قبض کشا اور بواسیر و سنگر ہی کے لئے مفید ہے۔گاجر کا حلوہ درد کو اور ضعف گردہ کے لئے مجرب ہے۔ دانتوں اور مسوڑھوں کی حفاظت بھی گاجر کرتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 224 reviews.