Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اولیاءکے مستند وظائف و عملیات

ماہنامہ عبقری - جنوری 2008ء

دشمن بال بیکا نہ کر سکیں گے سلطان المشا ئخ حضرت نظام الدین اولیا ء رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا، کہ حضرت حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ نے سورئہ مزمل کی تفسیر میں لکھا ہے کہ، جو شخص اس سور ت کا ورد رکھتا ہو، اسے لا کھ دشمن، حاسد، جا دو گر، ظالم اور بد خوا ہ تکلیف پہنچانا چاہیں اس کا بال بیکا نہیں کر سکتے۔ سب مغلو ب ہو جائیں گے۔ قید سے نجا ت حضرت خوا جہ محبو ب الہٰی قد سرہ، فرماتے ہیں، کہ شیخ سلیمان سمر قندی رحمتہ اللہ علیہ بہت بڑے بزرگ تھے، آپ کو حاکم وقت نے قید کر دیا، اور سر سے پا ﺅں تک آہنی زنجیرو ں میں جکڑ دیا۔ آپ فرماتے ہیں، مجھے سورئہ مزمل یاد آئی، فوراً پڑھنی شروع کی، ابھی ختم بھی نہ کر پا یا تھا کہ تمام ہتھکڑیا ں، بیڑیا ں اور طوق ٹوٹ کر گر پڑے۔ جو رنج و بلا دور نہ ہو تا ہو اگر کوئی شخص کسی ایسے رنج و بلا میں گر فتا ر ہو، جو کسی طر ح دور نہ ہو تا ہو، تو جمعہ کے روز عصر کی نما ز سے لے کر مغر ب تک کوئی کام نہ کرے۔ فقط ان تین اسما ءکو پڑھتا رہے: ﴾ یَااَللّٰہُ، یَا رَحمٰن، یَا رَحِیمُ ﴿ ضرور بالضرور اس رنج و بلا سے نجا ت پائے گا۔ سورئہ یسیٰن کی خاصیت امام ناصری رحمتہ اللہ علیہ ( مفسر قرآن ) ایک دفعہ بیما رہو گئے۔ سکتہ ہو گیا۔ متعلقین میت سمجھ کر دفن کر آئے۔ جب رات ہو ئی۔ ہوش آیا ،تو اپنے آپ کو قبر میں دیکھ کر بہت گھبرائے۔ اسی اضطراب کی حالت میں انہیں یا د آیا کہ جو شخص اضطراب کی حالت میں 40 مر تبہ سورئہ یسیٰن پڑھتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کو پریشانی سے نجا ت عطا فرما تا ہے۔ چنانچہ انہوں نے سورئہ یسیٰن پڑھنی شروع کی۔ جب پانچ مر تبہ پڑھ چکے، تو قبر کی کشا دگی کے آثار ظاہر ہوئے۔ ایک کفن چور نے کفن کی طمع سے قبر کھودنی شروع کی۔ امام مو صوف کو معلوم ہو گیا، کہ یہ حرکت کفن چور کی ہے۔ سورئہ یسیٰن آہستہ پڑھنے لگے۔ چالیسویں مرتبہ سورئہ یسیٰن پڑھ کر قبر سے باہر نکل آئے۔ کفن چور ما رے ہیبت کے وہیں مر گیا۔ امام مو صوف نے اسی واقعہ کے بعد تفسیر لکھنی شروع کی تھی۔ زندگی خو شی سے گزر ے گی فرمایا کہ میں نے ایک رات شیخ الاسلام فرید الدین قدس العزیز کو خوا ب میں دیکھا آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ تم ہر روز 9 بار یہ دعا پڑھا کر و۔ ﴾ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحدَہ‘ لَا شَرِیکَ لَہ‘ لَہُ المُلکُ وَلَہُ الحَمدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَئی قَدِ یر﴿ خوا ب سے بیدار ہو تے ہی میں نے اس دعا ء کو اپناورد بنا لیا۔ میں دل میں خیا ل کیا کہ حضرت کے اس فرمان میں ضرور کوئی نہ کوئی را زہو گا۔ بعد ازا ں مشائخ کی کتا بوں میں لکھا دیکھا، کہ جو شخص یہ دعا روزانہ 100 مر تبہ پڑھے گا۔ اس کی زندگی خو شی سے گزرے گی۔ بغیر اسباب بھی خوش رہے گا۔ خوا ص سور ئہ مزمل حضرت محبو ب الہٰی نو ر اللہ مر قدہ نے فرمایا، جو شخص سورئہ مزمل کو پڑھے گا، اور اپنے پا س لکھ کر رکھے گا، اس پر مصیبت نا زل نہ ہو گی۔ اللہ اور مخلو ق کی نظرمیں ذی عزت ہو گا۔ حق تعالیٰ اس کو اپنا ولی بنا دے گا اور اگر اس سورة کو پڑھ کر پتھر پر دم کر ے گا عجب نہیں وہ سونا بن جا ئے گا۔ ا س کے پڑھنے والے پر زہر اور جا دو کا اثر نہ ہو گا۔ ہر بلا سے محفوظ رہے گا۔ بہتے پانی پرپڑھے گا، تو اللہ کے حکم سے پانی پرکھڑا ہو جائے گا۔ قیدی کی رہا ئی کے لیے پڑھے گا، تو قید سے رہا ہو جائے گا۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 220 reviews.