سینے میں انفیکشن کا علاج! محتر م حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میری بیٹی کی عمر 8 سال ہے۔ اس کاپیدائشی سینہ کمزور ہے اور سردی کے موسم میںہر سال سینے کے ڈاکٹر سے دوائی لے کر استعمال کرواتے ہیں۔ ٹیسٹ کروائے تو ڈاکٹر نے بتایا کہ سینے کا انفیکشن ہے۔صبح کا ناشتہ نہیں کرتی‘ سکول میں پڑھتی ہے۔ بازاری چیزیں چپس، پاپڑ، چاکلیٹ، برگر، پکوڑے سموسے ، گوشت ، بریانی شوق سے کھاتی ہے۔دن بدن کمزور ہو رہی ہے‘ کوئی دوا تجویز فرما دیں۔ مشورہ: بازاری اور غیر معیاری اشیاء سے پرہیز کے ساتھ بیٹی کو یہ نسخہ استعمال کروائیں۔ ھو الشافی: ست ملٹھی، ہلدی، گوند کتیرا اور شکر تیفال ہر ایک 10 گرام لے کر کوٹ پیس کر 3گرام دن میں تین سے چار بار ہمراہ پانی دیں۔ شرمندہ ہوں‘ کچھ بتائیے! محتر م حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے مردانہ کمزوری ہے۔ جس کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا رہتا ہے۔ اجابت بھی ٹھیک سے نہیں ہوتی ۔ ان مسائل کا علاج بتا دیجئے۔ ڈیپریشن اور ٹینشن زیادہ سوچ فکر کی وجہ سے دماغ پر دبائو رہتا ہے ۔( سید اسماعیل شاہ، پشاور ) مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’عروسی سہاگ کورس‘‘ استعمال کریں۔ غذا پر خاص توجہ دیں‘ چالیس دن تک ساگودانہ کی کھیر کا ناشتہ کریں۔ تمام کمزوریوں کا ازالہ ہو گا اور قوت میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔ ڈیپریشن اور احساس کمتری کا شکار میری عمر تقریباً 41 سال ہے۔ میں ریح بادی کا مریض ہوں۔ میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ مجھے گھٹن ہوتی ہے‘یوں محسوس ہوتا ہے جسم میں جان نہیں ہے طبیعت بے چین ہو جاتی ہے، دل چاہتا ہے کہیں بھاگ جائوں، کبھی دل چاہتا ہے جانوروں کی طرح شور کروں۔ بار بار اپنی نبض دیکھتا ہوں سفر میں جانے گھبراتا ہوں۔ کسی ہجوم ، شادی، خوشی غمی، بازار اور جنازہ وغیرہ پر طبیعت بوجھل اور بے چین ہو جاتی ہے۔اللہ نے ہر نعمت اولاد، رزق سے نوازا ہے لیکن مجھے اس مسئلے کا حل بتا دیجئے۔ میرے لئے کوئی دوا یا دعا تجویز فرمائیں اللہ آپ کو سدا شادو آباد رکھے۔ آمین (احمد یار، نواب شاہ) مشورہ: آپ میں خود اعتمادی کی کمی ہے۔ ہر انسان کو اللہ نے مختلف صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ آپ خود کو کسی سے کمتر مت سمجھیں ۔اپنے آپ کو بہتر انسان بنانے کی کوشش کریں‘ ذہن کو ہمیشہ مثبت سوچوں میں مگن رکھیں۔ ذہنی پریشانی اور ڈیپریشن کے حملوں سے نجات کے لئے کچھ عرصہ مستقل مزاجی کے ساتھ عبقری دواخانہ کا سکون افزاء سیرپ اور ڈیپریشن پیکیج استعمال کریں۔ موٹاپا ہے کہ بڑھتا جا رہا ہے محتر م حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میرا وزن بہت زیادہ ہے۔ دن بہ دن مزید بڑھ رہا ہے۔ میری عمر صرف گیارہ سال ہے اور میرا وزن ساٹھ کلو ہو چکا ہے۔ میں بہت پریشان ہوں۔ میرا قد بھی بہت چھوٹا ہے۔ (ماہ نور، لاہور) مشورہ: آپ کی عمر کھیل کود کی ہے۔ روزانہ کم ازا کم دو گھنٹے کھیل کود میں حصہ لینا چاہیے۔صبح و شام رسہ کودیں‘سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں‘ آئس کریم‘چاکلیٹ‘ میٹھی چیزیں‘ بیکری کی اشیاء‘ فاسٹ فوڈز‘ سافٹ ڈرنک اور جنک فوڈز سے پرہیز کریں۔ اگر کوئی ایسی چیز کھانے کو دل چاہے تو والدہ سے کہہ کر گھر میں بنو ا کرکھائیں وہ بھی مہینے کوئی ایک آدھ بار اس سے زیادہ نہیں۔اگر آپ نے ان باتوں پر چند ہفتے ‘ چند مہینے عمل کرلیا تو آپ کا وزن بالکل نارمل ہوجائے گا۔ انشاء اللہ ‘ اس عمر میں کسی قسم کی وزن کم کرنے دوا استعمال نہ کیجئے۔ دماغی کمزوری کی انتہا ‘ ہر وقت سر چکراتا ہے محتر م حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !ایک ڈیڑھ سال سے میرا سر بہت چکراتا ہے۔ میرے ساتھ کچھ مسئلہ ہے۔ سر نیچے کرنے سے بھی چکرآنے لگتے ہیں۔ ویسے بھی اکثر سر چکرانے لگتا ہے۔ اگر زبان سے کچھ بولوں تب بھی چکر آنے لگتے ہیں۔ ٹھنڈا پانی پینے سے بھی چکر آتے ہیں۔ یاد داشت بھی کمزور ہو رہی ہے۔ چکر آنے سے دل میں بھی بہت گھبراہٹ ہوتی ہے۔ بعض دفعہ پورا پورا دن بھی سر گھومتا رہتا ہے ۔ کھانسنے، ریشہ نکالنے اور تھوکنے سے بھی چکر آتے ہیں۔ دل بہت کمزور ہے ‘کسی سے بات کرنے کا حوصلہ نہیں ہوتا جسم کانپنے لگ جاتا ہے۔ مہینے میں دو تین بار نزلہ زکام ہو جاتا ہے۔ میری عمر 39 سال ہے ۔ بال بھی سفید ہوتے جا رہے ہیں۔ (ابرہیم، لاہور) مشورہ: دماغی کمزور کے لئے عبقری دواخانہ نے سالہا سال کے تجربات کی بنیاد پر’’ روشن دماغ‘‘ ’’خاندانی راز شفا‘‘کے نام سے یہ دو ادویات متعارف کروائی ہیں۔ آپ یہ ادویات لکھی گئی ترکیب سے استعمال کریں۔ مزید نزلہ زکام اور بلغم کیلئے عبقری دواخانہ کا ’’جوش جوشاندہ‘‘ چند دن‘ چند ہفتے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ شوگر کا مریض ہوں محتر م حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں عرصہ 19 سال سے شوگر کے مرض میں مبتلا ہوں ۔ بہت انگریزی ، دیسی ا ور ہومیو پیتھک دوائوں کا استعمال کیا ‘ دم اور وظیفے بھی بہت کیے مگر کوئی افاقہ نہ ہوا۔ شوگر کی وجہ سے میری آنکھوں کی بینائی بہت کم ہو گئی ہے۔ اب دھوپ یا چھائوں کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا‘۔میرا دو سال پہلے حادثہ ہوا تھا دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں ، اب جا کر چلنے پھرنے کے قابل ہوا ہوں ۔ اس کے لئے علاج تجویز فرمائیے( حسنین اکرم، اوکاڑہ) جواب:ھوالشافی: حنظل 11 تولہ‘ ناگر موتھا ایک تولہ، گڑمار بوٹی 2½ تولہ، کالے چنے کے چھلکے 5 تولہ(تمام چیزیں پنسار سے باآسانی بارعایت مل جاتی ہیں) تمام کو باریک سفوف بنالیں اور دو ماشہ کی تعداد میں یہ دوا دن میں دو مرتبہ صبح و شام استعمال کریں چند ہفتوں میں شوگرمکمل کنٹرول ہو جاتی ہے۔ بڑی آنت اور اجابت کا مسئلہ محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے مجھے سات سال سے ایک بیماری ہے، جس کا ڈاکٹر کے پاس کوئی علاج نہیں ہے۔ میری بڑی آنت میں السر ہے۔ بڑا پیشاب کنٹرول نہیں ہوتا، کپڑوں میں ہی نکل جاتا ہے۔ اور اجابت کے ساتھ خون بھی آتا ہے۔ دن میں 8،9 بار اجابت ہوتی ہے۔میری حالت بہت خراب ہے بہت علاج کے باوجود آرام نہیں آیا ۔ مہربانی فرما کر میرے لئے کوئی دوائی بتائیے جس سے میری آنت کا مسئلہ ٹھیک ہو جائے۔ سات سال سے مجھے یہ تکلیف ہے۔( اسد حفیظ، اٹک) میر ی عمر 30 سال ہے اور مجھے جلد کی بیماری ہے۔ میرے چہرے پر کالے اور برائون رنگ کے نشان ہیں جو کہ بعد میں آہستہ آہستہ بڑھتے چلے جاتے ہیں اور پھر زخم بن جاتے ہیں ‘بہت سارے سکن سپیشلسٹ سے چیک کروایا مگر کوئی فرق نہیں پڑا ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ Xeroderma Pigmentosaکی بیماری ہے جو کہ بعد میں سکن کینسر بن جاتی ہے۔میں بہت زیادہ پریشان ہوں علاج کروا کروا کر تھک گئی ہوں۔یہ نشان پہلے چھوٹے تلوں کی طرح ہوتے ہیں اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے جاتے ہیں اور پورے جسم پر پھیلتے جا رہے ہیں۔ آپ کو آخری سہارا سمجھ کر خط لکھ رہی ہوں ‘ مہربانی فرما کر مجھے کوئی حل بتائیے اور میرے لئے دعا بھی فرمائیے ۔(ع ۔م ،گجرات) مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کی خون صفا ء اور چہرہ شفاء استعمال کریں اور بیرونی استعمال کے لئے مرہم سکون متاثرہ جگہوں پر لگائیں۔آپ کی یہ بیماری دور ہو جائے گی۔ پنڈلیوں میں ساراد ن دردرہتا ہے محتر م حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میری پنڈلیوں میں سارادن ناقابل برداشت درد ہوتی رہتی ہے ۔ میر درد ختم نہیں ہوتی اور نہ میں سو سکتی ہوں ۔ ہر وقت درد سے روتی اور چیختی رہتی ہوں سارے بڑے اور گھر والے میر وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔میرے لئے کہیں آنا جانا بھی ممکن نہیں ہے۔میں نے بہت مجبور ہو کر آپ کو خط لکھا ہے۔ مشورہ: آپ پچاس گرام ہلدی اور پچاس گرام کچور لیں لیکن یہ ودنوں چیزیں پہلے پسی ہوئی نہ ہوں ‘ خود پیس لیں۔ اکٹھا پیس لیں یا علیحدہ علیحدہ پیس کر مکس کر کے ڈبے میں محفوظ رکھیں۔ آدھا چمچ ایک کپ نیم گرم دودھ میں ملا کر چسکی چسکی پئیں۔اس میں آدھا یا ایک چمچ دیسی گھی بھی ملا لیں۔ صبح و شام یا تینوں وقت یہ نسخہ استعمال کریںیہ پنڈلیوں،جوڑوں پٹھوں اور کمر کو مضبوط اور طاقتور بنانے کا انوکھا فارمولا ہے۔ بڑھاپےکےروگ‘گیس، ہاضمہ کی خرابی محتر م حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میری عمر ستر سال ہے مجھے تیس چالیس سال سے گیس ٹربل ہے، علاج کے باوجود نروس سسٹم بالکل کمزور ہو گیا ہے۔ بلڈ پریشر اور پروسٹیٹ بھی آن ٹپکا ہے۔ کمزوری اس قدر بڑھ گئی ہے کہ دو قدم چلنے سے سانس پھول جاتا ہے۔ واش روم جانا بھی محال ہو گیا ہے، متعدد علاج کے باوجود صورت حال جمود کا شکار ہے ۔ جواب: سبز الائچی ، سبزچائے، پودینہ خشک یا سبز اور سونف تھوڑی تھوڑی مقدار میں پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پرابالیں‘ بہتر یہی ہے کہ چینی نہ ڈالیں۔ اس قہوہ کو چسکی چسکی کر کے پئیں ‘ ٹھنڈا کر کے بھی پی سکتے ہیں اور گرم بھی پی سکتے ہیں۔آپ نے جن مسائل کا ذکر کیا ہے تمام بڑھاپے کے روگ ہیں‘ یہ قہوہ آپ کے بڑھاپے کا طاقتور سہارا ہے۔ لڑکیوں کے نسوانی امراض کا حل محتر م حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں اپنے ڈھیر سارے مسائل کا حل جاننا چاہتی ہوں۔میں جب سے بالغ ہوئی ہوں تب سے لے کر آج تک لیکوریا کا شدیدمرض ہے۔ میں نماز پڑھنے لگتی ہوں تو بھی یہ مسئلہ ہونے لگتا ہے۔اس کے علاوہ میر ی دو بہنوں کو نسوانی حسن کی بہت زیادہ کمی ہے۔ان کی گروتھ رکی ہوئی ہے۔ میری ایک بہن کو ماہانہ ایام تو وقت پر آتے ہیں لیکن بلیڈنگ بہت کم ہوتی ہے۔براہ مہربانی اچھا سا علاج تجویز فرما دیں۔(پوشیدہ) مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کی لیکوریا شفاء استعمال کریں اور جس بہن کے ایام کا مسئلہ ہے انہیں ایام شفاء سیرپ استعمال کروائیں۔ نسوان حسن کے لئے اکسیر البدن اور نسوانی حسن شفاء آئل کے نتائج بہت تسلی بخش ہیں۔ کالے یرقان کا علاج محتر م حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے ماموں جن کی عمر 50 سال ہے۔ ان کو کالا یرقان ہے اور بہت پرانا ہے اس کے لئے کوئی دوائی بتا دیں۔ ان کی اہلیہ کی آنکھوں میں دھند چھا جاتی ہےاور آنکھوں میں چبھن بہت زیادہ ہوتی ہے۔ ان کے لئے بھی کچھ تجویز فرمائیں۔ مشورہ: یرقان کے لئے عبقری دواخانہ کا ہیپاٹائٹس سے نجات سیرپ کم از کم دس بوتلیں استعما ل کریں۔بیماری پرانی ہے اس لئے مستقل مزاجی سے علاج کریں۔ آنکھوں کے دھندلے پن اور چبھن کے لئے آنکھ شفاء ڈراپر استعمال کروائیں۔ نزلہ زکام اور دمہ کا مسئلہ محتر م حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں بہت پریشان ہوں۔ امید کرتی ہوں کہ آپ کہ پاس میرے سارے مسائل کا حل ہو گا۔ میر ی عمر 22 سال ہے اور مجھے 6 یا 7 سال سے نزلہ اور چھینکوں کی الرجی تھی، مگر تین سال سے مجھے دمہ کا مسئلہ بھی شروع ہو چکاہے۔ سانس مشکل سے آتا ہے اور نزلہ کھانسی بھی رہتی ہے۔ زیادہ تکلیف گندم کی کٹائی کے وقت ، ہر قسم کی خوشبو سے ،ٹھنڈے پانی سے ، فجر کے وقت ، پنکھے کی ہوا سے اور مٹی سے ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ سر میں درد ، نیند کا نہ آنا ، معدے کی تکلیف ، بالوں کا گرنا ، منہ پر بال اور داغ ، سر میں خشکی اور کانوں سے سیٹی کی آواز آنا وغیرہ۔ مہربانی فرما کر کوئی نسخہ بتائیے کہ میرے مسائل حل ہو جائیں(ج۔ق، راولپنڈی ) مشورہ: آپ کا اصل مسئلہ دائمی نزلے کا ہے اس کا علاج کریں آپ کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ اس کے لئے آپ عبقری دواخانہ کا الرجی، چھینکیں ،دائمی نزلہ کورس اور اس کے ساتھ شربت اعجاز استعمال کریں۔ جنابِ محترم! مجھے بریسٹ کینسر تھا جس کا آپریشن کروا چکی ہوں۔ لیکن مسلسل درد اور تکلیف میں مبتلا ہوں۔ ایک سال ہو چکا ہے آپریشن کو پہلے درد نہیں تھا لیکن اب مسلسل کچھ مہینوں سے لگاتار درد ہے۔ تکلیف اتنی زیادہ ہے کہ اب بازو تک اوپر کرنا بھی مشکل ہے نہ دن کو چین ہے نہ رات کو سکون، اُٹھنا بیٹھنا بھی مشکل ہے۔ بائیں ٹانگ میں بل پڑتے ہیں، کمزوری بھی بہت زیادہ ہے۔ گھر میاں اور بچوں کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے قاصر ہوتی جا رہی ہوں۔ (شبنم جمیل، پاکپتن شریف)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں